کوئی ہے جو ان سوالات کے جوابات فراہم کرے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اسلامی جہمہوریہ پاکستان میں اس وقت جو صورتحال موجود ہے اس تناظر میں بھانت بھانت کی بولیاں سنی جارہی ہیں ایسے میں یکسوئی کا حصول اگرچہ مشکل تو ہے لیکن ناممکن نہیں ہے ان بولیوں سے چند سوالات ذہن میں اٹھ رہے ہیں۔کیا کوئی میری مدد کرسکتا ہے؟
میں بھی تو اس ملک کا شہری ہوں میرے اجداد نے خون بہا یا ہے یہ میرا گھر ہے میں‌کیسے ایسے حالات میں خوش رہ سکتا ہوں؟
بلکہ دل میں ہول اٹھ رہے ہیں کہ آخر یہ جنگ کب ختم ہوگی؟۔
لاکھوں لوگ چلچلاتی دھوپ میں سارادن رجسٹریشن کے لیے کھڑے رہتے ہیں، اپنے پیاروں کے لیے ان کے پھیلے ہوئے ہاتھ میڈیا خوب دکھا رہا ہے(کیونکہ میڈیا کو تو خون اور آگ چاہیے( میں چاہتا ہوں کہ ہم جہاں اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے کمر بستہ ہیں سچائی بھی تو تلاش کریں تاکہ اپنے لیے کوئی لائحہ عمل تیار کرسکیں۔
کیا صوبہ سرحد میں ہونے والا آپریشن دہشت گردوں‌کے خلاف ہے؟
اگر یہ آپریشن دہشت گردوں ہی کے خلاف ہے تو اب سے پہلے جتنے بھی آپریشن(قبائلی علاقوں میں( کیے گئے وہ کیا تھے؟
آخر یہ دہشت گرد اسلحہ کہاں سے حاصل کر رہے ہیں؟
کیا ان چند دہشت گردوں سے نمٹنے کا ایک یہی راستہ رہ گیا تھا؟
کیا بیس لاکھ بے گھر ہوجائیں تو ملک میں کوئی بے چینی پیدا نہیں‌ہوگی؟
آپریشن شروع کرنے سے پہلے کوئی اے پی سی نہیں ہوئی ؟ اب جب بیس لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں تو اے پی سی اور اس نے بھی کیا تیر مارا ہے؟
آپریشن ختم کرنے کی بھی کوئی تاریخ نہیں مہاجریں کی واپسی کا کوئی ٹائم فریم نہیں؟
کیا اس سے پہلے ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں ہوئے مہاجریں کو واپس پہنچایا گیا ؟
ان کے نقصان کی تلافی کے لیے کوئی قدم اٹھا یا گیا؟
 

عسکری

معطل
آپ کے ہر سوال کا علیھدہ علیھدہ جواب ہے پر میرا دل کیا ہے اس سمندر میں کودنے کو ابھی کیا کریں

کیا صوبہ سرحد میں ہونے والا آپریشن دہشت گردوں‌کے خلاف ہے؟

جی بالکل تحریک طالبان پاکستان نامی تنظیم اور اس کی زیلی گروپ جن میں کرمنل سزا یافتہ مفرور نشہ باز ہیرونچی ازبک تاجک افغانی اور پاکستانی دہشت گرد شامل ہیں ان کا نا کوئی ایجنڈہ ہے نا کوئی اسلامی مقصد ۔ان کو rpg-7 rpg36 9mm pistals type54 mines ak-47 ہمارے دشمن ملکوں نے فراہم کی ہیں ناکہ انہوں نے بنائی یا خریدی ہیں یہ تمام ہتھیار جو استمال ہو رہے ہیں ان کا تجزیہ کر کے پتی چلتا ہے ان سے نمبرز اور کوڈز مٹا دیے جاتے ہیں ان کو دینے سے پہلے اور ان کے اسلحے کا ٹرانزٹ افغانستان ہے آئیے دیکھتے ہیں

آر پی جی 7 یونٹ کی قیمت US$3,000 اور ایک شیل کی قیمت ہے 500 ڈالر ہے جو کہ دہشت گردوں نے ہزاروں فائر کیے۔یاد رہے یہ ہائی ایکسپلسیو ڈیوائس ہے جو کہ روس یا مشرقی یورپ کے علاوہ کچھ حکومتیں بناتی ہیں۔اس کی قیمت کس نے ادا کی کس نے ان کو بازالٹ کمپنی سے خرید کر دیا؟ جواب ہے انڈیا امریکہ روس افغانستان۔

pic.php


یہ ہے pkk machine gun روس کی بنی ہوئی یہ گن اور اس کے لاکھوں راؤنڈ بائر کیے طالبان نے ۔اس کی یونٹ پرئز 1500 ڈالر ہے اور 1200 بلیٹ کا کارٹن 300 ڈالر میں ملتا ہے ۔کس نے ادا کی یہ رقم کیوں اور دنیا کے کس قانون نے ان کو یہ ہتھیار دینے کی اجازت دی؟۔

taliban.jpg


یہ ہیں 2 اور ثبوت غیر ملکی مدد کے پہلے طالب کے ہاتھ میں ٹائپ 54 گن ہے جو کہ چاہنا کی بنی ہے اس کی قیمت پاکستانی روپے میں ہم 50 ہزار تک کہہ سکتے ہیں اور آخری طالب کے ہاتھ میں موٹرولا واکی ٹاکی سیٹ ہے جو برطانوی کمپنی ہے یہ ایک مزاق نہین کہ دہشت گردوں کے پاس 7-24 معلومات کا جلد تبادلہ اور تمام ڈیٹا ایک جگہ پر کنیکٹ ہو کر کوئی کماندر لڑائی کے بارے میں زیلی کمانڈروں کو ہدایات دیتا ہے اور ایک ہیڈ کوارٹر میں معلومات کو اکٹھا رکھا جات ہے۔اس سسٹم مین صرف یہ سیٹ نہیں ایک کنٹرول روم ایک مکمل نظام اور کئی آپریٹر کام کرتے ہیں اور یہ کسی فوج سے تربیت یافتہ انسان کے علاوہ استمال نہین کیا جا سکتا فریکونسی ایڈجسٹ ہر بندہ نہین کر سکتا۔
pakastani-pro-taliban-militants.jpg


یہ ایک اور بربریت کا نمونہ جس میں ہر طالب کمانڈر کو اجازت ہے لوگوں کو نا ماننے والوں کو یا ناپسندیدہ افراد کو گولیاں مار دی جائیں،کیا کبھی پاکستان میں پہلے کسی نے کیا؟یہ حق کس اسلام نے دیے ہیں؟۔

۔
080428_taliban.jpg


TBX4.jpg


ایک نہتے اور بے قصور بولینڈ کے انجینر کا قتل جو کہ پاکستانیوں کی مددکر رہا تھا ڈیم بنانے میں اور اپنے بیوی بچوں کی روزی کما رہا تھا

Taliban-behead-Polish-geologist.jpg


کبھی حضور پاک نے کسی کو زبح کرنے کا حکم دیا جو ان کی تحویل میں ۔کبھی اسلام نے کسی کو اغوا کیا؟۔کبھی اسلام نے جنگی قیدیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرنے کا کہا؟۔ یہ پاکستانی فوجی کو زبح کیا جا رہا ہے
taliban-beheading-2.gif




جاری ہے یہ پوسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

عسکری

معطل
بچوں کو عسکریت پسندی کی ترغیب اور جوانوں کو ایڈونچرازم میں لگانے کا ایک واضع ثبوت۔بچے یا نوجوان لڑکے جو یہ شعور نہیں رکھتے کہ وہ اپنے ملک اپنی حکومت کے خلاف آلہ کار بن رہے ہیں۔

taliban.jpg


آدمیوں کو اپنے بنائے قوانین کی زد میں لاکر کوڑے مارنا یا جاسوسی کی اطلاعات پر لوگوں کو پکڑنا کب اسلام نے سکھایا اور کہاں سے ان کو یہ حق ملا؟۔
25swat.600.jpg


تعلیمی اداروں کو تباہ کرنا اور لڑکیوں کی تعلیم کو خللاف اسلام بنانا ۔جبکہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے صحابی علم سیکھتے تھے۔

taliban-school_114601s.jpg
 

عسکری

معطل
طالبان کی کل تقریبا 200 گاڑیاں ہیں جو کہ پٹرول پر چلتی ہیں اس ڈبل کیبن پک اب کی پاکستان میں قیمت 10 سے9 لاکھ کے درمیاں نے ان کو کس نے لے کر دی کون مینٹین رکھتا ہے اور کون اس کا فیول کا پیسہ دیتا ہے۔جواب ہے ہمارے دشمن ورنہ طالبان کا کوئی بزنس تو ہے نہیں اگر ہے تو بتائیں جس سے انہوں نے کروڑوں کی گاڑیاں لے کر چلا رکھی ہیں کیسے؟۔

tehrik1zz4.jpg


ٹریننگ سنٹرز کا قیام اور ان کا خرچہ کہاں سے ملتا ہے جبکہ افغان جنگ میں اس پر ماہانہ 600 ملین ڈالت تک بھی خرچہ ایا تھا۔کیا طالبان مائیکروسافٹ کے مالک ہیں۔؟

taliban-afghanista_1202045c.jpg
 

عسکری

معطل
جہاں وہ تھے اس علاقے کے لوگوں کو مسلسل ہراساں رکھا گیا جس کے ہزاروں ثبوت ہیں میڈیا اور ناٹرنیٹ بھرا ہے ہتھیار بند طالب سے عام شہری کے حقوق کا خیال کون رکھائے گا؟۔

2009-04-24T131132Z_01_BTRE53N0L6000_RTROPTP_2_INTERNATIONAL-US-PAKISTAN-TALIBAN.JPG


ایڈونچر یا پاکستان دشمنی کی وجہ سے آنے والے طالب یہ آدمی جرمنی کا ہے اور پاکستان میں اسلام لگانے آیا ہے۔کیا جرمنی میں اسلام لگ چکا ہے اور کافر ہم ہی ہیں باقی؟۔

Ciftci.jpg
 

عسکری

معطل
بنکوں کو لوٹنا اور لوگوں سے رقمیں وصول کرنا کون سا اسلام ہے اب تک مالاکنڈ کے تمام بنک لٹ چکے۔

taliban-030309.jpg


pakistani-taliban-cp-660865.jpg
 

عسکری

معطل
یہ بھی اسلام ٹھہرا جی اب سے کوئی حجامت ہو گی نا شیو نا بال کٹیں گے۔اسلام کے نام پر۔

pg-20-pakistan-afp_167184t.jpg


میرا جواب ابھی جاری ہے ملتے ہیں بریک کے بعد
 

خرم

محفلین
عبداللہ جیتے رہو۔
ان سب کا صرف ایک علاج ہے، پوری قوت سے انہیں کچل دیا جائے۔ بالکل ایک زہریلے سانپ کی طرح۔ سانپ سے آپ مذاکرات نہیں کرتے، اسے کچل دیتے ہیں۔ اسی طرح اگر کسی گھر میں سانپ گھُس آئے تو آپ باہر بھاگتے ہیں اور سانپ مارنے والے کو یہ نہیں کہتے کہ سانپ کو وہیں رہنے دو ہمیں گھر واپس جانا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
جیتے رہیے عبداللہ۔
آپ سے شکوہ بھی ہے کہ آپ نے یہ قیمتی پوسٹ پہلے کیوں نہ کی۔
اگر آپ پہلے یہ پوسٹ کر چکے ہوتے تو اب تک شاید بہت سے ذہنی انتشارات اور شکوک میں مبتلا اذھان ان شبہات سے خلاصی پا چکے ہوتے۔
آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ آپ کی یہ پوسٹ کتنی قیمت اور اہمیت کی حامل ہے۔

اور خرم برادر کا تبصرہ اس پر بالکل صحیح ہے کہ سانپ سے مذاکرات نہیں کیے جاتے۔

اور آج جو لاکھوں معصوم لوگ بے گھر ہو رہے ہیں اور قوم کو اتنا نقصان اور خسارہ اٹھانا پڑ رہا ہے، تو اسکے پورے پورے ذمہ دار رائیٹ ونگ میڈیا میں موجود طالبان کے حمایتی ہیں جنہوں نے اتنے سالوں تک طالبانی جرائم پر ہر ممکن طریقے سے پردے ڈال کر انکی سانپ والی فطرت کبھی قوم کے سامنے نہ آنے دی۔ اگر یہ طالبان کی جگہ قوم سے مخلص ہوتے تو قوم کو ہر خود کش حملے کے بعد تھپکیاں دے کر سلانے کے بعد طالبانی فتنے کو جلد از جلد قوم کے سامنے بے نقاب کرتے تاکہ بالکل شروع میں ہی سانپ کا سر کچل دیا جاتا اور اسے اپنے ہزاروں سنپولیوں کو پیدا کرنے کا کوئی موقع نہ ملتا۔
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں بھی تو اس ملک کا شہری ہوں میرے اجداد نے خون بہا یا ہے یہ میرا گھر ہے میں‌کیسے ایسے حالات میں خوش رہ سکتا ہوں؟
صبر کریں۔ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے!
بلکہ دل میں ہول اٹھ رہے ہیں کہ آخر یہ جنگ کب ختم ہوگی؟۔
جب اس دُنیا سے سرمایہ دارانہ نظام ختم ہو جائے گا تو یہ جنگ بھی ختم ہو جائے گی!

لاکھوں لوگ چلچلاتی دھوپ میں سارادن رجسٹریشن کے لیے کھڑے رہتے ہیں، اپنے پیاروں کے لیے ان کے پھیلے ہوئے ہاتھ میڈیا خوب دکھا رہا ہے(کیونکہ میڈیا کو تو خون اور آگ چاہیے( میں چاہتا ہوں کہ ہم جہاں اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے کمر بستہ ہیں سچائی بھی تو تلاش کریں تاکہ اپنے لیے کوئی لائحہ عمل تیار کرسکیں۔
آپ پیسوں یا رپوں سے اپنے بھائیوں کی مدد نہیں کر سکتے۔ مدد ہوتی ہے اخلاص سے۔ جو کہ ہم میں ہے نہیں۔ یہ آپریشن گورمنٹ یہ شروع کیا ہے امریکہ کے کہنے پر۔ حالانکہ وہ جانتی تھی کہ اس سے عوام کا کس قدر نقصان ہو گا۔ سو جب ہمنے ایک الیکٹڈ گوورمنٹ کو چُن لیا تو یہ ہمارا ہی قصور ہے جو اسوقت ملک میں ہو رہاہے۔ اب سوائے صبر اور تکلیف کے کوئی چارہ نہیں ہے۔

کیا صوبہ سرحد میں ہونے والا آپریشن دہشت گردوں‌کے خلاف ہے؟
جی نہیں۔ یہ آپریشن امریکہ و باقی مغربی دُنیا کو خوش کرنے کیلئے اپنے ہی لوگوں کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ یہ طالبان سب کے سب ہمنے ہی بنائے ہیں، غیروں کے کہنے پر۔ یہ سب لوگ ہمارے ہی جوان ہیں اور انکو مارنے والے بھی ہمارے ہی جوان ہیں۔ اِنکو اسلحہ و ہتھیار بھی مغرب فراہم کرتا ہے اور ہماری پاک فوج کو بھی ہتھیار مغرب کی طرف سے ہی آتا ہے۔ جب یہ جنگ ختم ہوگی تو پاکستان کا قرضہ مزید بڑھ جائے گا۔ جسکے بعد عالمی بینکس کو ہمیں سود تلے دبانا مزید آسان ہو جائے گا! یہ صرف ایک عالمی سازش ہے۔ جسے بین الاقوامی سرمایہ دار بینکرز نے ترتیب دیا ہے۔;)
اگر یہ آپریشن دہشت گردوں ہی کے خلاف ہے تو اب سے پہلے جتنے بھی آپریشن(قبائلی علاقوں میں( کیے گئے وہ کیا تھے؟
یہ آپریشن دہشت گردوں کیخلاف نہیں ہے بلکہ مغربی گریٹ گیم کی ایک چال ہے۔ اور اسمیں ہماری قوم کو ایک مہرا بنایا گیا ہے۔
آخر یہ دہشت گرد اسلحہ کہاں سے حاصل کر رہے ہیں؟
بین الاقوامی بینکس اور خفیہ انٹیلیجنس یہ اسلحہ فراہم کرتی ہیں۔ تاکہ دو فریقین کو آپس میں لڑوا کر اپنے حدف حاصل کئے جا سکیں۔ اور ہم انکے جال میں ہر طرح سے پھنس چُکے ہیں!
کیا ان چند دہشت گردوں سے نمٹنے کا ایک یہی راستہ رہ گیا تھا؟
جی نہیں۔ انسے نبٹنے کا حقیقی طریقہ انکی ’’ذہنیت‘‘ کو تبدیل کرنا ہے اور جڑوں کو کاٹنا ہے۔ ہم جس طریقے سے اس طالبانی فتنے کو دبا رہے ہیں، اس سے یہ فتنہ کسی اور شکل میں دوبارہ ظاہر ہو جائے گا۔ اسکا بہترین حل یہ ہے کہ وہاں کی عوام کو بنیاد زندگی فراہم کی جائے تاکہ انکی جوان نسل غیر ملکی سازشوں کی آلہ کار نہ بنے!
کیا بیس لاکھ بے گھر ہوجائیں تو ملک میں کوئی بے چینی پیدا نہیں‌ہوگی؟
۱۹۴۷ٗٗء سے ہماری آبادی کئی کئی گنا ہو گئی ہے۔ جب ہمیں اسکی کوئی فکر نہیں تو بیس لاکھ کے بے گھر ہونے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا!
ان کے نقصان کی تلافی کے لیے کوئی قدم اٹھا یا گیا؟
جی نہیں۔ کسی بھی جنگ میں نقصان کی تلافی کا کوئی بھی قدم نہیں اُٹھا یا جاتا۔ ہاں البتہ جنگ کے بعد متاثرین کے ذمہ واجب الادع سود ضرور بڑھ جاتا ہے!
 

arifkarim

معطل
عبداللہ جیتے رہو۔
ان سب کا صرف ایک علاج ہے، پوری قوت سے انہیں کچل دیا جائے۔ بالکل ایک زہریلے سانپ کی طرح۔ سانپ سے آپ مذاکرات نہیں کرتے، اسے کچل دیتے ہیں۔ اسی طرح اگر کسی گھر میں سانپ گھُس آئے تو آپ باہر بھاگتے ہیں اور سانپ مارنے والے کو یہ نہیں کہتے کہ سانپ کو وہیں رہنے دو ہمیں گھر واپس جانا ہے۔

ہاہاہا، بھائی سانپ کو کچلنے کیلئے بھی اسکا سر کچلنا ضروری ہے! ہمیں تو یہی نہیں پتا کہ اس طالبانی فتنے کا سرغنہ کدھر ہے۔ ہم صرف اسوقت ان طالبانی ذہنیت والوں کو کچل رہے ہیں۔ جو کہ اپنی حالت میں معصوم ہیں۔ انکو برین واش کیا گیا ہے اور اسکی ذمہ داری ملک دشمن قوموں پر نہیں بلکہ ہماری اپنی حکومت پر آتی ہے۔ جو انکے دلوں میں ملک دوست جذبات اجاگر نہ کر سکی۔ غربت، افلاس، بے روز گاری، جہالت ۔۔۔۔ جہاں یہ سب موجود ہوں وہاں باغی اپنے آپ پیدا ہو جاتے ہیں۔ براہ کرم اپنی امریکی زبان اندر کر لیں اور حقیقت کی آنکھ سے حالات کو سمجھیں۔ اس وقت جو کوئی بھی طالبان ہے وہ بھی انسان ہے۔ اور وہ اپنی چائس پر طالب نہیں‌بنا بلکہ اُس ماحول کا اثر ہے جو اسکو مہیا کیا گیا۔ ہمارا حال تو یہ ہے کہ اپنے ملک کی عوام کی فکر نہیں‌اور جب لوگ بغاوت کرتے ہیں تو سانپ سانپ کہہ کر ان پر گولہ بارود کی بارش کر دیتے ہیں۔ ظالم کو سزا تو ضرور ملے گی۔ اب دیکھتے ہیں اس جنگ کے بعد کون ظالم اور مظلوم نکلتا ہے!
 

عسکری

معطل
چلو جی سوال نمبر 2 پر آ گئے اب بکہ یہ ثابت ہے کہ کون دہشت گرد ہے مرحلہ آتا ہے ان کو کیسے روکا جائے۔


اگر یہ آپریشن دہشت گردوں ہی کے خلاف ہے تو اب سے پہلے جتنے بھی آپریشن(قبائلی علاقوں میں( کیے گئے وہ کیا تھے؟

یہ وبا شروع ہوئی 11-9 کے بعد مسئلہ سارا یہ تھا حملے چاہے جس نے کیے جیسے کیے اس کا گراؤنڈ پہلے سے تیار تھا کہ جنگ نا گزیر ہو چکی تھی۔جیسا کہ ساری دنیا جانتی ہے طالبان کو یو اے ای پاکستان اور سعودی نے تسلیم کیا تھا جبکہ دنیا کے 193 ملک ان کو تسلیم ہی نہیں کرتے تھے۔آج تک جتنے بھی کونٹینکٹ تھے وہ پاکستانی ہی تھے طالبان سے بات کرنے کے۔ایک بہت ہی امتحان کا وقت تھا اور چالکی ہوشیاری کی ضرورت تھی اس وقت خود کو اس جنگ سے بچانا تو تھا ہی ساتھ میں دنیا کے ساتھ بھی رہنا تھا۔ہم 2001 میں یا 2050 میں عالمی جنگ کا خطرہ مول نہیں لے سکتے تھے نا لیں گے جنرل مشرف نے جو 2 کام کیے ایک قابل تحسین تھا تو دوسرا قابل مزمت۔جب جنرل محمود کو امریکہ میں بری کیا جا رہا تھا تو یہ قہی وقت تھا اگر میں ہوتا تو چائنا یا فرانس جیسا کچھ مانگتا پر ہم نے موقع کھو دیا اور مکمل انوالو ہو گئے جنگ میں حالانکہ اصول یہ تھا ہم طالبان کا ساتھ تو چھوڑ ہی رہے تھے امریکہ کا ہاتھ بھی نہیں پکڑنا تھا جو کہ ہماری سب سے بڑی غلطی تھی غیر جانبداری کو چھوڑ کر ہم فرنٹ لائن بنے اور ہر جنگ کی فرنٹ لائن پر ہی تباہی ہوتی ہے اگر کسی کو ملٹری کا علم ہو تو وہ گواہی دے گا۔میں مانتا ہوں 11-9 کے وقت یا آج بھی پاکستان اس پوزیشن میں نہیں کہ امریکہ کی فوجوں کا 30 دن سے زیادہ مقابلہ کر سکے اور 30 دن بعد کیا ہو گا سب جانتے ہیں نیوکلئیر جنگ اور دنیا کا خاتمہ جو اللہ نا کرے کبھی ہو۔اس ایک غلطی نے ہمارے دشمنوں کو جہاں موقع دیا افغانستان میں اڈے بنانے کا وہاں ہم دھنستے چلے گئے اور اب موقع ملا اندیا روس امریکہ اسرائیل سب کو کہ ہمارا بھرکس نکالیں اور پاکستان کو کمزور کریں۔طالبان خود سے ہی شروع ہوئے پاکستان میں یہ تو ٹھیک ہے پر ان کو پالا پوسا را موساد کے جی بی اور ایم آئی سکس نے۔جب پہلے پہل پاکستانی طالبان بنے تو یہ مقصد نہ تھا کہ پاکستان سے جنگ کرنی ہے لیکن لال مسجد کے بعد دو گروپ بن گئے اور یہ نیا سلسلہ شروع ہوا۔سٹیرٹیجک طور پر دنیا کا کوئی ملک مستقل دشمن نہیں ہوتا وقت کے ساتھ دشمن بدلتے ہیں اب پر پاکستان اور اینٹی پاکستان کا زمانہ چلا تو بھارت نے ٹانگ اڑائی اس میں اور کھیپیں بھیجی اسلحے کی اور اس میں دوسری ایجنسیاں شامل ہوئی بعد میں اور آہستہ آہستہ اینٹی پاکستان طالبان میں ازبک تاجک افغانی پاکستانی ملتے گئے اور ایک مستقل سر درد بنتا گیا ادھر ان کو افغانستان سے پاور ملتی گئی۔اس دوران بھی پر پاکستان طالبان نے کئی بار اینٹی پاکستان سے زبردست لڑائی کی جس کو آرمی نے بس دیکھا۔سبھی جانتے ہیں ہر ملک کے اندر اور باہر اس کے لاتعداد دشمن ہوتے ہیں اسرائیل کی مثال لے لیں ہر مسلمان اس کا دشمن ہے اس طرح پاکستانی دشمن طالبان بھی اب دنیا بھر سے اکٹھے ہونا شروع ہوئے تو ایک فورس بن گئی اس میں مقامی مجرم نشئی اور مفرور بھی مل گئے نظریہ کچھ خاص نہیں دوستو ایک ایسا لوجک جس کو دنیا کا ہر مسلمان پاگل پن کہے گا۔بات ہے جی اسلام کی اور جہاد وہی پرانا حربہ پشتونوں کو لرانے کا اسلام کے نام پر ۔کچھ اسلحہ طالبان کو جو قباہل سے ملا باقی انڈیا روس امریکہ نے کسر نکال دی۔اب یہ ایک پروکسی گوریلا وار ہے جس میں ایک طرف اکیلا پاکستان تو دوسری طرف انڈیا روس امریکہ اسرائیل اور اینٹی پاکستان ایلیمنٹ ہیں۔اور ہمارے پاس واحد راستہ اپنے ابغان بارڈر کی سیل کرنا اور ان کی توڑنا ہے آپ چاہے 2000 محاہدے کر لو یا قسمیں قرآن پر یہ پروکسی وار ختم ہو گی تو پاکستان آرمی کے کوبرے اور جی تھری سے ورنہ یہ آگ پھیلے گی اور پھیلتی جائے گی۔پچھلے آپریشنز میں حکومتی نااہلی اور ساتھ میں مشرف کا ہر اقدام پاکستانی عوام کو برا لگتا اور سپورٹ کا نا ہونا پر اب طالبان کی اصلیت کھل گئی ہے اور یہ سب دھندا جلد یا بدیر ختم ہو گا اگر آپریشن کو مکمل کرنے دیا گیا تو۔

اس میں دو آرٹیکل بھی دیک لیں انگلش میں ہیں۔

http://pakalert.wordpress.com/2009/02/19/india-is-supporting-taliban-against-pakistan-says-us-intelligence-official/
 

خرم

محفلین
ہاہاہا، بھائی سانپ کو کچلنے کیلئے بھی اسکا سر کچلنا ضروری ہے! ہمیں تو یہی نہیں پتا کہ اس طالبانی فتنے کا سرغنہ کدھر ہے۔ ہم صرف اسوقت ان طالبانی ذہنیت والوں کو کچل رہے ہیں۔ جو کہ اپنی حالت میں معصوم ہیں۔ انکو برین واش کیا گیا ہے اور اسکی ذمہ داری ملک دشمن قوموں پر نہیں بلکہ ہماری اپنی حکومت پر آتی ہے۔ جو انکے دلوں میں ملک دوست جذبات اجاگر نہ کر سکی۔ غربت، افلاس، بے روز گاری، جہالت ۔۔۔۔ جہاں یہ سب موجود ہوں وہاں باغی اپنے آپ پیدا ہو جاتے ہیں۔ براہ کرم اپنی امریکی زبان اندر کر لیں اور حقیقت کی آنکھ سے حالات کو سمجھیں۔ اس وقت جو کوئی بھی طالبان ہے وہ بھی انسان ہے۔ اور وہ اپنی چائس پر طالب نہیں‌بنا بلکہ اُس ماحول کا اثر ہے جو اسکو مہیا کیا گیا۔ ہمارا حال تو یہ ہے کہ اپنے ملک کی عوام کی فکر نہیں‌اور جب لوگ بغاوت کرتے ہیں تو سانپ سانپ کہہ کر ان پر گولہ بارود کی بارش کر دیتے ہیں۔ ظالم کو سزا تو ضرور ملے گی۔ اب دیکھتے ہیں اس جنگ کے بعد کون ظالم اور مظلوم نکلتا ہے!
عارف میرے بھائی برین واش کیا گیا ہے تو کیا برین نہیں ہے اپنا؟ جب تمام ملک کہتا ہے کہ آپ غلط کر رہے ہو اس وقت آپ کے برین کو یہ پتہ ہوتا ہے کہ اس بات کی مزاحمت کرنا ہے۔ یقیناَ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے حالات نہ پیدا ہونے دے لیکن ایک عاقل بالغ شخص اپنی ترجیحات کا خود تعین کرتا ہے۔ ابھی آپ مجھے امریکی زبان رکھنے کا طعنہ دے رہے ہیں۔ آپ کے خیال میں ایسی زبان رکھنے پر قصوروار میں ہوں کہ امریکہ؟ طالبان یقیناَ انسان ہے لیکن ہر مجرم انسان ہوتا ہے۔ جرم کی سزا صرف توبہ پر معاف ہوسکتی ہے انسان ہونا کافی نہیں کہ جن پر ظلم ہوا ہوتا ہے وہ بھی انسان ہوتے ہیں۔
 

عسکری

معطل
بات یہ بھی ہے کہ طالب بننا کوئی ڈگری لینے کے بعد نہیں ہوتا بھئی سیدھا سا کیس ہے میں تم کوئی بھی بن سکتا ہے جس کے پاس کا نا جس کو اپنے ملک سے پیار نا جسے علم نا یا جسے متشدد مزہبی تعلیم ہو یہ سب طالب بن سکتے ہیں وہاں جا کر آپ کو ایک گن تھما دی جاتی ہے اور آپ بن گئے طالب 23 دن کی سادہ ٹریننگ کے بعد یقیننا 23 دن میں آدمی کو برین واش کر کے پروپیگنڈہ ویڈیوز تصویریں دکھا کر جزبات کو ابھار کر تب ایک نوجوان آرام سے درندہ بنایا جا سکتا ہے۔
 

Fawad -

محفلین
Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

يہ بحث کہ امريکی حکومت پاکستان ميں طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہی ہے، ناقابل فہم اور منطقی تجزيے سے عاری ہے۔

ميں آپ کو ياد دلانا چاہتا ہوں کہ امريکی اور نيٹو افواج گزشتہ 8 سالوں سے افغانستان ميں طالبان کے خلاف نبرد آزما ہيں۔ اگر امريکہ پاکستان ميں طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے تو پھر افغانستان ميں اسی دشمن کو کون اسلحہ فراہم کر رہا ہے؟

اس بات کی کيا منطق ہے کہ امريکہ نہ صرف اپنی افواج کو خطرے ميں ڈالے بلکہ اپنے خلاف نبردآزما دشمن کو اسلحہ فراہم کر کے اپنی ہی کوششوں کی براہراست نفی کرے؟

اس قسم کی دليل صرف زمينی حقائق اور ناقابل ترديد ثبوتوں کو نظرانداز کر کے ہی تخليق کی جا سکتی ہے۔ حقيقت يہ ہے کہ امريکی حکومت نے نہ صرف 21 ہزار مزيد فوجی بلکہ افغانستان اور پاکستان کے ليے کئ بلين ڈالرز کی امداد بھی منظور کی ہے۔ اس امداد کا واحد مقصد دہشت گردی کے اس عفريت کا خاتمہ ہے جو ہم سب کے ليے مشترکہ خطرہ ہے۔

دہشت گردوں کو اسلحے کی فراہمی کے حوالے سے آپ يو – ٹيوب پر کچھ ويڈيوز ديکھ سکتے ہيں۔ یاد رہے کہ يہ ويڈيوز امريکی حکومت نے نہيں بلکہ لوگوں نے اپنی ذاتی حيثيت ميں پوسٹ کی ہيں۔ آپ ديکھ سکتے ہيں کہ پاکستان ميں غير قانونی اسلحے کی فراہمی کتنا آسان ہے۔


http://www.youtube.com/results?sear...uery=terrorist+ammo+pakistan+gun+market&uni=1


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
 

arifkarim

معطل
ميں آپ کو ياد دلانا چاہتا ہوں کہ امريکی اور نيٹو افواج گزشتہ 8 سالوں سے افغانستان ميں طالبان کے خلاف نبرد آزما ہيں۔ اگر امريکہ پاکستان ميں طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے تو پھر افغانستان ميں اسی دشمن کو کون اسلحہ فراہم کر رہا ہے؟
¨
انکو بھی اسلحہ خود امریکہ فراہم کر رہا۔ آخر کو جنگ قائم رکھنے کیلئے کچھ قربانی تو دینے ہوگی۔ آپکا کیا خیال ہے کہ امریکہ جسکے پاس اسوقت دُنیا کی سب سے طاقت ور فوج ہے، ٹی پارٹیز کیلئے اپنے جوان بھرتی کرتی ہے؟:grin:
فوج کا کام مسائل اور کنفلیکٹس پیدا کرنا ہے جو کہ نیٹو اور اتحادی بہت خوبی سے کر رہے ہیں!:)

اس بات کی کيا منطق ہے کہ امريکہ نہ صرف اپنی افواج کو خطرے ميں ڈالے بلکہ اپنے خلاف نبردآزما دشمن کو اسلحہ فراہم کر کے اپنی ہی کوششوں کی براہراست نفی کرے؟
سرمایہ کاری۔ یہی اسکی منطق ہے۔ اگر جنگ نہ ہو تو اسلحہ بنانے والے امریکی کارخانوں کا کام تو ٹھپ ہو جائے گا! نیز سرمایہ دارانہ نظام کی منطق ہی یہی ہے کہ دُنیا میں کنفلیکٹس قائم رہیں۔ یوں اسکا پہیا اور انڈسٹری قائم رہتی ہے۔ امریکہ نے افغانستان و عراق میں ہیرؤن اور تیل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد مزید فوجی وہاں اسی لئے بھیجے تاکہ دہشت گردی کے نام پر مزید وحشت پھیلائی جائے۔
آپکا کیا خیال ہے پہلی اور دوسری جنگ عظیم اپنے آپ شروع ہوگئی تھی؟ اسمیں بھی بین الاقوامی بینکرز اور خاص کر Federal Reserve System کا بہت بڑا ہاتھ تھا!:chatterbox:
محترم آپکی ہر "جذباتی" دلیل کی عقلی دلیل ہمارے پاس موجود ہے۔ آپ شاید دوسرے فارمز پر لوگوں کو بیوقوف بنا سکتے ہیں- لیکن محفل پر آپکے امریکہ کی نہیں چلے گی!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top