designergraphics
معطل
احادیث کی روشنی میں
جہاں تک میرا مشاہدہ ہے یہودیوں اور صیہونیوں نے ہماری تمام احادیث اور قرآن میں ہونے والی پیش گوئیوں کی روشنی میں آخر یہ کھوج لیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرق کی طرف اشارہ کر کے فرمایا تھا جس کا مطلب ہے کہ اس مشرق سے میرے دین کے لئے لوگ اٹھیں گے اور یہ شام تک جا پہنچیں گے۔اور سعودی عرب کے مشرق میں افغانستان پاکستان کا سرحدی علاقہ جات ہیں جن کو ہم قبائلی علاقہ جات کہتے ہیں اور جو قیام پاکستان سے ہی پاکستان کے بازو رہے ہیں جن کی وجہ سے آج تک روس اور بھارت پاکستان پر اس طرف س حملہ کرنےکی سوچ بھی نہیں سکا۔ آج اہیں کو اسرائیلی موسساد۔ بھارتی راء اور امریکہ کی ایف بی آئی نامی ایجنسیاں اپنی کاروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہیں تاکہ یہاں سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ فوج جس کا احادیث میں ذکر ملتا ہے ان کو جڑ سے ختم کیا جا سکے لیکن وہ بے وقوف نہیں جانتے کہ ان کاروائیوں سے اس فوج کے وجود میں آنے کا نقشہ خود یہ لوگ کھینچ رہے ہیں۔ 1979 میں امریکہ اسرائیل اور ایران کے خمینی نے ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کی رو سے اسرائیل اور امریکہ ایران میں انقلاب کی راہ ہموار کریں گے اور تینوں مل کر مسلمانوں اور عربوں کے خلاف خفیہ کاروائیاں کریں گے اور میڈیا کی نظر میں باقاعدہ ایک دوسرے کو دہمکیاں بھی دیں گے تاکہ اپنی اپنی عوام کے ساتھ دنیا کو بھی بے وقوف بنایا جاسکے ۔ اور اگر آف دی ریکارڈ تاریخ دیکھی جائے تو ایران نے بھی کئی بلوچ بھائیوں کو پاکستانی حدود میں آکر شہید کیا اور پھر ہٹ دہرمی دیکھیں کہ ان کی لاشیں بھی لے جا کر اپنی سرحدوں میں اندر آنے کا الزام بھی لگاتے ہیں۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اسلامی جہمہوریہ پاکستان میں اس وقت جو صورتحال موجود ہے اس تناظر میں بھانت بھانت کی بولیاں سنی جارہی ہیں ایسے میں یکسوئی کا حصول اگرچہ مشکل تو ہے لیکن ناممکن نہیں ہے ان بولیوں سے چند سوالات ذہن میں اٹھ رہے ہیں۔کیا کوئی میری مدد کرسکتا ہے؟
میں بھی تو اس ملک کا شہری ہوں میرے اجداد نے خون بہا یا ہے یہ میرا گھر ہے میںکیسے ایسے حالات میں خوش رہ سکتا ہوں؟
بلکہ دل میں ہول اٹھ رہے ہیں کہ آخر یہ جنگ کب ختم ہوگی؟۔
لاکھوں لوگ چلچلاتی دھوپ میں سارادن رجسٹریشن کے لیے کھڑے رہتے ہیں، اپنے پیاروں کے لیے ان کے پھیلے ہوئے ہاتھ میڈیا خوب دکھا رہا ہے(کیونکہ میڈیا کو تو خون اور آگ چاہیے( میں چاہتا ہوں کہ ہم جہاں اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے کمر بستہ ہیں سچائی بھی تو تلاش کریں تاکہ اپنے لیے کوئی لائحہ عمل تیار کرسکیں۔
کیا صوبہ سرحد میں ہونے والا آپریشن دہشت گردوںکے خلاف ہے؟
اگر یہ آپریشن دہشت گردوں ہی کے خلاف ہے تو اب سے پہلے جتنے بھی آپریشن(قبائلی علاقوں میں( کیے گئے وہ کیا تھے؟
آخر یہ دہشت گرد اسلحہ کہاں سے حاصل کر رہے ہیں؟
کیا ان چند دہشت گردوں سے نمٹنے کا ایک یہی راستہ رہ گیا تھا؟
کیا بیس لاکھ بے گھر ہوجائیں تو ملک میں کوئی بے چینی پیدا نہیںہوگی؟
آپریشن شروع کرنے سے پہلے کوئی اے پی سی نہیں ہوئی ؟ اب جب بیس لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں تو اے پی سی اور اس نے بھی کیا تیر مارا ہے؟
آپریشن ختم کرنے کی بھی کوئی تاریخ نہیں مہاجریں کی واپسی کا کوئی ٹائم فریم نہیں؟
کیا اس سے پہلے ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں ہوئے مہاجریں کو واپس پہنچایا گیا ؟
ان کے نقصان کی تلافی کے لیے کوئی قدم اٹھا یا گیا؟