کوئی ہے جو ان سوالات کے جوابات فراہم کرے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اطلاع

یہ بھی اسلام ٹھہرا جی اب سے کوئی حجامت ہو گی نا شیو نا بال کٹیں گے۔اسلام کے نام پر۔

pg-20-pakistan-afp_167184t.jpg


میرا جواب ابھی جاری ہے ملتے ہیں بریک کے بعد

داڑھی سنت موکدہ ہے۔
 
داڑھی سنت موکدہ ہے اور واجب کے زمرے میں آتی ہے

بے شک ایسا ہی ہے جناب !

لیکن اسلام کی شکل افغانستان سے شمالی علاقاجات پیش کی گئی ہے کیا یہ ہی اسلام کا اصل رخ ہے یا ایک مذموم سازش ہے ؟

کیا یہ روپ منگولوں سے ملتا جلتا نہیں ہے ؟

کیا اس روپ اور اس روپ سے واپستہ لوگ کسی ایک غیر مسلم کو اسلام کی طرف راغب کر سکتے ہیں ؟

باقی کھلے دل کے ساتھ سوچیں تو واقعی یہ سب ایک منطم سازش ہے مگر اس کے لئے دماغ و دل اور سوچ کا کشادہ ہونا بہت ضروری ہے
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم المقام عبداللہ
آپ کا تعلق پاک فوج سے ہے یہ خوشی کی بات ہے۔
اور آپ جذباتی ہوگئے کوئی پریشانی کی بات نہیں جذباتی لوگ ہی کچھ کر گزرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔
اب میں آپ سے کوئی مزید سوال اس لیے نہیں کرسکتا کہ آپ نے میرے بارے میں ایک مخصوص نظریہ قائم کرلیا ہے۔ آپ کے پہلے جوابات بھی میرے نزدیک مکمل طور پر غیر جانبدارانہ نہیں تھے۔ اسی لیے میں نے آپ کے جوابات پر سوالات اٹھائے۔اور مجھے اب آپ ہرگز مطمئن نہیں کرسکتے کیونکہ آپ کے نزدیک ایک ایسے شخص کی کوئی اہمیت نہیں ہے جس کو آپ طالبان کا حمایتی سمجھتے ہیں؟‌
میرا ہرگز طالبان سے کوئی تعلق نہیں۔
محترم بھائی میں آپ کی ہرگز کوئی تذلیل نہیں کرنا چاہتا۔ آپ مسلمان ہیں، بہت ہی پسندید نام عبداللہ اور حرمین میں ہوتے ہیں یہ چیزیں ہر دوسرے مسلمان کے دل میں آپ کا احترام بڑھا دیتی ہیں۔
آپ ریسرچر ہیں تو یہ بھی قابل فخر ہے لیکن بھائی ریسرچر کی رائے غیر جانبدارانہ ہونی چاہیے اگر اسے کبھی محسوس ہو تو کہ اس کی رائے غلط تھی تو اسے اپنے دوستوں اور متا‌ثرین کو جہاں تک اس کی پہنچ ہو اپنی غلطی کے ازالے کی کوشش بھی کرنی چاہیے، طالبان کی تاریخ سے الحمد للہ جانتا ہوں ، یہ ایک علیحدہ موضوع بحث ہے کہ طالبان آخر ہیں کون؟ ۔
اور وطن عزیز میں فوج اور اس سے برسر پیکار لوگ دونوں ہی سازشوں کا شکار ہیں۔ اسلامی تاریخ میں جنگ جمل، صفین اور ایسی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔
اگر ہم مسلمان ہیں اور رہنا چاہتے ہیں تو کافر ہمارا کبھی بھی دوست نہین ہوسکتا اس وقت دنیا بھر کے بھیڑیے میرے ملک کو بانٹنے کی سازشوں‌ میں مصروف ہیں ان تمام سازشوں کا مقصد غیر مستحکم پاکستان اور پھر اس کے ایٹمی اثاثوں پر قبضہ ہے۔ انہیں خطرہ ہے کہ اس خطہ کے مسلمان کہیں اپنے رب کی طرف پلٹنا نہ شروع کردیں۔
ہمارے ہاں بھی اب یہ رویہ سامنے آرہا ہے کہ ہر مجرم، قاتل اور ظالم مسلمان ہی ہوگا۔ مسلمانوں کا دشمن یہی تو چاہتا ہے۔ مثال کے لیے میڈیا کو دیکھ لیں، میرے نزدیک وہ بندہ مسلمانوں کا دشمن ہے جو لوگوں کو یہ کہے کہ میرا گروہ ہی بالکل حق ہے باقی سب باطل اور واجب القتل ہیں۔ بھارت کے جاسوس پاکستان میں امام مسجد کے فرائض سرانجام دے سکتے ہیں توکیا ان کے لیے یہ ناممکن ہے کہ اسلام کا نام لے کر اسلحہ اٹھائیں اور جہاد جہاد کرتے ہوئے ہمیں قتل کرنا شروع کردیں۔
بڑا تلخ اور کٹھن وقت ہے، اللہ رب العزت ہمیں ہدایت سے نوازے اور ہمیں معاف کردے اور ہم پر کوئی آزمائش نہ لے آئے ۔ آمین
گجرات، احمد آباد، بوسینیا، مشرقی تیمور میں مسلمانوں کا ساتھ جو کچھ ہوا کیا وہ کیسے بھول سکتے ہیں، یہی بھیڑیے جو پاکستان کی طرف پنجے بڑھا چکے ہیں وہاں بھی تھے۔
ان شاہ اللہ ہماری عمومی باتوں کا سلسلہ چلتا رہے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top