کودک کہانی، تبصرہ

میم نون

محفلین
برقیانے کا مفہوم تو سعود بھائی نے آپکو بتا دیا۔
مقدس آپ ماشاءاللہ بہت اچھا کام کر رہی ہیں، اسے جاری رکھیں، اللہ آپکو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین۔

۔ ۔ ۔ ۔

لیکن مجھے لائبریری کے مستقل ارکان سے ایک "شکوہ" ہے کہ وہ کدھر غائب ہو گئے ہیں، کہیں نظر نہیں آ رہے :(
 
ظفری

لائبریرین
کودک کہانیوں کا سلسلہ بہت اچھا ہے ۔ مگر مجھے یہ سمجھ نہیں آیا کہ کودک کہانیوں کا محفل کی سالگرہ سے کیا تعلق بنتا ہے ۔ ؟ :rolleyes:
 
مقدس

لائبریرین
تھینک یو آپی
میں یہ والی آج کر دوں گی۔۔ اگر امی سے ڈانٹ نہ پڑی تو۔۔۔ ہی ہی ہی
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نئی کہانی بیری والی امّاں

مقدس ، لائبریری رکنیت کے بعد آپ کو لائبریری فورمز میں رسائی حاصل ہو گی ۔ یہ کہانی میں ورکنگ زون میں پوسٹ کی ہے ۔ وہاں ٹائپ کر کے دیکھیں ۔ اگر وہاں رسائی (ایکسس) میں آپ کو مشکل ہو تو منتظمین اعلٰی اس مشکل کو حل کر سکیں گے۔
 
الف عین

لائبریرین
کتابیں اردو لائبریری کی ٹیسٹ سائٹ پر اپ لوڈ ہو گئی ہیں، لیکن وہاں بھی پوسٹ ہونے کے باوجود کچھ اغلاط پائی جاتی ہیں۔ جب کہ کچھ کی پروف ریڈنگ بھی ہو چکی ہے۔ میں کبھی کبھی خود ہی کسی کی پروف ریڈنگ کر کے اپ لوڈ کر رہا ہوں۔ یہاں ہی۔ مقدس لائبریری سائٹ پر پہنچا دیں۔ میں اسی دھاگے میں پروف ریڈنگ کر کے پوسٹ کر رہا ہوں۔ اب تک خواب کی تعبیر، بیوقوف بادشاہ اور میں خاص بچہ ہوں کی پروف ریڈنگ مکمل کر دی گئی ہے۔
یہ اس لئے لکھ رہا ہوں کہ اگر چہ میں نے آفر کر رکھی تھی کہ آخری پروف ریڈنگ میرے لئے چھوڑ دی جائے، لیکن اب تک مجھے پتہ نہیں چلا ہے کہ کس کی کس مرحلے تک پروف ریڈنگ ہو چکی ہے اور مجھے اب تک اس کے لئے یاد نہیں کیا گیا ہے۔ سیدہ شگفتہ اور مقدس مجھے لنک دیں کہ میں کس کس کی پروف ریڈنگ کروں؟
 
مقدس

لائبریرین
انکل میں آج رات آپ کو کچھ لنکس دیتی ہوں ان شاء اللہ
آپ نے جیسے جادو کے پتھر والی کہانی میں ریڈ فونٹ استعمال کر کے نشاندہی کی ہے
ویسے ہی باقی کی اگر ہو سکے تو۔۔۔
کیونکہ کچھ کہانیاں فارمیٹ ہو چکیں ہیں تو ان کو لائبریری سائٹ پر اپ ڈیٹ کرتے ہوئے آسانی ہو جائے گی۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
آج دن بھی یہی کام کیا کہ جو فارمیٹ ہو چکی ہیں، ان کی پروف ریڈنگ÷ تصحیح کی اپنے حساب سے۔ اور ان کی ایک فائل بنا دی ہے۔ کودک کہانیاں کے نام سے اپنی سائٹ پر اپ لوڈ کر رہا ہوں۔ معذرت کہ اس کی اغلاط کو کو سرخ نہیں کر سکا۔ یہ محسوس کیا تھا کہ دونوں کام ساتھ ساتھ مشکل ہیں، یعنی ورڈ میں اصل فائل بھی کاپی کرنا اور یہاں بھی۔ پھر ورڈ کے حساب سے ایک ایک سرخ انڈر لائن دیکھنا، پھر اس کو دونوں جگہ درست کرنا، اور یہاں کی کاپی میں سرخ کرنا۔ اس سے بچتے ہوئے کام آسان کر دیا ہے۔ تم بھی اب ان ساری کہانیوں کو سیدھا اپ لوڈ کر دو۔ آخری سطروں کو چھوڑ کر۔
 
جزاک اللہ انکل

میں ان شاءاللہ ایک دو دن میں ساری کہانیاں دوبارہ سے اپ لوڈ کر دوں گی وہاں۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
اور مزید کہانیاں کون سی ہیں جو پروف ریڈنگ ہونی ہیں اور ابھی سٹور میں پوسٹ نہیں ہوئیں؟ ان کے لنک مہیا کر دیں تو ان کو بھی نمٹا دیا جائے۔
 
مقدس

لائبریرین
کودک کہانیاں تقریباً ساری ہو چکی ہیں
پر میرے پاس ان کی پروف ریڈنگ مختلف فائلز میں موجود ہے
میں ایک ہی فائل میں اکٹھا کر کے آپ کو دے دوں گی ان شاء اللہ
 
Top