زیک
مسافر
امریکی ڈاکٹرما شاء اللہ
امریکی ڈاکٹرما شاء اللہ
پس ثابت ہوا کہ تیل بیچنے کے لیے فارسی پڑھنا ضروری نہیں، اور جو فارسی پڑھتے ہیں (ایرانی) وہ تیل بھی بیچ پائیں، یہ بھی ضروری نہیں۔ناروے تیل بیچتا ہے اس لئے ہمارے لئے تو الحمدللہ ہی ہے
انڈونیشیا میں شادی کی انوکھی تقریب میں مہمانوں کی آن لائن شرکت
ویب ڈیسک 3 گھنٹے پہلے
بارات میں 8 افراد نے شرکت کی جبکہ ولیمہ حالات بہتر ہونے تک موخر کردیا گیا، فوٹو : ٹویٹر
کھٹمنڈو: کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے باعث انڈونیشیا میں شادی کی انوکھی تقریب منعقد ہوئی جس میں باراتیوں اور میزبانوں نے آن لائن شرکت کی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا میں محمد نور جامان اور اوجی لیستاری ویدیا نامی جوڑے نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا۔ کورونا وائرس کی وبا اور غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے شادی میں نوبیاہتا جوڑے کے خاندان کے صرف 8 افراد نے شرکت کی۔
اس شادی کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ تقریب میں مہمانوں نے آن لائن شرکت کی، رسومات کو ادا ہوتے ہوئے دیکھا اور دلہا دلہن کو مبارکباد بھی دی۔ آن لائن شادی کی تقریب 40 منٹ جاری رہی۔ اںڈونیشیا میں سرکاری سطح پر تقریبات پر پابندی نہیں لیکن شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دلہا نے میڈیا کو بتایا کہ شادی کی تاریخ گزشتہ برس طے کی گئی تھی اور تیاریاں بھی کافی دن قبل ہی مکمل ہوگئی تھیں، بارات کے لیے 500 مہمانوں کی فہرست بنائی گئی تھی لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے حالات یکسر تبدیل ہوگئے جس پر حالات بہتر ہونے تک ولیمہ موخر کردیا۔
اچھی خبر ہے پڑھ کر خوشی ہوئیبرطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کو شکست دیدی
ویب ڈیسک اتوار 12 اپريل 2020
برطانوی وزیراعظم کو کورونا وائرس کے باعث 7 اپریل کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا، فوٹو: فائل
لندن: برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر سینٹ تھامس اسپتال اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ وہ کئی دن سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔
وزیراعظم کے دفتر ٹین ڈاؤن اسٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن ابھی کچھ روز برمنگھم میں اپنی رہائش گاہ میں ہی قیام کریں گے اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد درست موقع پر دفتری امور کا آغاز کریں گے۔
وزیراعظم بورس جانسن نے سینٹ تھامس اسپتال کے عملے کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں طبی عملے کی مہارت اور جانفشانی کے باعث زندگی ملی ہے۔ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کورونا وائرس کے مریضوں کی دن رات خدمت کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ 27 مارچ کو وزیراعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس پر انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر دیا تھا اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملکی امور چلارہے تھے تاہم علامات کم نہ ہونے کے باعث وہ اسپتال میں داخل ہوئے اور طبیعت نہ سنبھلنے پر 7 اپریل کو انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کرنا پڑا تھا۔
پاکستان غریب ہوتا تو اربوں ڈالر ہر سال فوج پر لگاتا؟ایک بہت اچھی خبر: آئی ایم ایف نے 25 غریب ممالک کیلئے قرضہ واپسی کی اقساط موخر کر دی ہیں
بہت بری خبر: ان غریب ممالک میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔
IMF Executive Board Approves Immediate Debt Relief for 25 Countries
وہ تو ٹھیک ہے ذیشان بھائی لیکن آئی ایم ایف کو کم از کم پاکستان کی غریب عوام کے بارے میں سوچنا چاہیے تھاپاکستان غریب ہوتا تو اربوں ڈالر ہر سال فوج پر لگاتا؟
عجب کہہ رہا ہے بھائی!
جب حکومت اور فوج غریب عوام کا نہیں سوچتے تو آئی ایم ایف ہماری سگی لگتی ہے کیا؟وہ تو ٹھیک ہے ذیشان بھائی لیکن آئی ایم ایف کو کم از کم پاکستان کی غریب عوام کے بارے میں سوچنا چاہیے تھا
پاکستان کوآئی ایم ایف سے قرض کی ادائیگی میں بڑا ریلیف مل گیاجب حکومت اور فوج غریب عوام کا نہیں سوچتے تو آئی ایم ایف ہماری سگی لگتی ہے کیا؟
پھر تو یہاں چل جائے گی۔ابھی بندروں میں ٹیسٹ ہوئے ہیں۔ انسانوں کے ٹیسٹ باقی ہیں۔
جاسم محمد بھائی چند دن پہلے یوٹیوب پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک شخص پانی پیتے کہتا ہے کہ یہ ناروے کا پانی ہے جسے صرف سیلی بریٹیز پیتے ہیں۔ کیا ناروے کا پانی واقعی اتنا اسپیشل ہے ؟معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں ۔ شکریہ