کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

محمد وارث

لائبریرین
اس خبر کے پیچھے ٹوبیکو کمپنیوں کا ہاتھ لگتا ہے کہ سینکڑوں لوگ کورونا سے بچنے کے لیے زہر بھی پی چکے ہیں اور اب کہیں سگریٹ پینا نہ شروع کر دیں، باقی جو پہلے سے پی رہے ہیں وہ شاید پہلی بار اس بری عادت پر الحمد للہ کہنے کے قابل ہوئے ہیں۔ :)
 
آخری تدوین:
میرے کزن جنید اشرف جو لیڈز، برطانیہ میں سینئر سرجن ہیں کو ایک ہفتہ قبل سیرس رونا وائرس انفیکشن ہو گئی تھی۔ الحمدللہ اس ہفتہ وہ صحت یاب ہو کر گھر واپس آگئے ہیں۔
بہت خوشی ہوئی آپ کے کزن کی صحت یابی کا سن کر عزیزی جاسم محمد:):)
 

زیک

مسافر
ہمیشہ امریکہ پاکستان کی امداد کرتا چلایا ہے۔ اس بار پاکستان نے امریکہ کی امداد کرکے تاریخ رقم کر دی ہے

پاکستان چین اور امریکہ کو تو پی پی ای بھیج رہا ہے لیکن اپنے ہسپتالوں میں مطلوبہ تعداد میں موجود نہیں
 

آورکزئی

محفلین
ہمیشہ امریکہ پاکستان کی امداد کرتا چلایا ہے۔ اس بار پاکستان نے امریکہ کی امداد کرکے تاریخ رقم کر دی ہے

کمال ہے ویسے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فلسطین نے پاکستان کی مدد کی۔۔ پاکستان نے امریکہ کی مدد کی۔۔۔۔۔۔ واہ رے کورونا۔۔۔۔۔۔۔
 
Top