کورونا ٹائیگر فورس گھروں پر کھانا مہیا کرے گی، وزیراعظم
وریشہ مسعود - ویب ایڈیٹر - بول نیوز
27th March, 2020
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ٹائیگر فورس ضرورت مندوں کو گھروں پر کھانا مہیا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اینکر پرسنز سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے قیام کا فیصلہ کر لیا ہے ، کورونا کی جنگ میں ہمیں نوجوانوں کی ضرورت ہےاس لئے کوروناریلیف ٹائیگرز کےنام سے فورس بنائیں گے
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کورونا ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن 31 مارچ سے شروع ہوگیجس کے بعد ملک بھرمیں ہم ان نوجوانوں کے ذریعے لوگوں کو گھروں پر کھانا پہنچائیں گے ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ جب کوروناوائرس کا مسئلہ آیا توصوبوں کامختلف رویہ سامنےآیا لیکن اگرہم نےایک دم لاک ڈاؤ ن کردیاتو ڈیلی وجیزپرکام کرنیوالوں کیلئے سخت مسئلہ ہوگا اس لئے ہمیں سوچ سمجھ کرلاک ڈاؤن کے فیصلے پر عمل کرنا چا ہیے۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ چاروں صوبوں نےمشترکہ طور پرگڈز ٹرانسپورٹ جاری رکھنےکافیصلہ کیاہےکیونکہ ہم چاہتے ہیں لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا میں کمی نہ ہو جبکہ کھانے پینے کی چیزیں بنانے والی فیکٹریاں، انرجی سیکٹرکام کرتارہےگا جبکہ سامان کی نقل و حرکت کیلئے گڈز ٹرانسپورٹ کی مکمل اجازت ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہاں کسی چیزکی کمی نہیں ہے ،عوام کو گھبرانےکی ضرورت نہیں ہے، پاکستان میں لوگ بہت خیرات دیتے ہیں، زلزلے اور سیلاب آنے پر لوگوں نے بڑھ چڑھ کرمدد کی تھی جبکہ حکومت نے بھی کورونا ریلیف فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ اٹلی میں ایک دن میں 6 سے 700 افراد مررہےہیں، اللہ کاخاص کرم ہےکہ دیگر ممالک کیطرح کورونا وائرس یہاں نہیں پھیلا، پاکستان میں صرف 9 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرچکےہیں ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے جب لاک ڈاؤ ن کیا تو لوگوں کو گھر پرکھانا پہنچایا جبکہ پاکستان میں لوگوں کو گھروں پر کھانا پہنچانا مشکل ہےکیونکہ ہمارے پاس ایساانفرااسٹرکچر نہیں کہ لوگوں کو گھروں پر کھانا پہنچا سکیں
اینکر پرسنز سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ لوگ ایک جگہ پر اکٹھے نہ ہوں، مجھے ڈر ہے کہ اگر ایک دم لاک ڈاؤن ہوااتو غریب طبقہ مشکل میں آجائےگا۔