کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

محمد سعد

محفلین
ذرا مجھے بھی سمجھائیں زاہد لطیف صاحب ۔ یہ کیسی پہیلیاں ہیں ؟
نقص امن سے بچنے کے لیے فی الحال موضوع پر واپس آتے ہیں۔ وہ صاحب امید ہے کہ عنقریب ایک نئے روپ میں آ کر اپنی شناخت کروا ہی دیں گے۔
فی الحال کے لیے جو کچھ گزشتہ دنوں ان صاحب کے بغیر ہی ہو چکا، اس سے نصیحت پکڑیں۔
یار لڑی کے موضوع پر رہو۔
کل ہی میری صحرائی ٹھکائی ہوئی ہے۔
:)
 
جاسم محمد

محفلین
اس شرارت اور اس کے نتیجے میں سپر اسٹور کو پہنچنے والے مالی نقصان کی ذمہ دار کے
خلاف تادیبی کارروائی کسی بھی طور ناجائز نہیں ہوگی ، ورنہ اس طرح کے رجحانات کو
تقویت ملے گی ۔
امریکہ میں عموما بزنسز انشورڈ ہوتے ہیں۔ مالی نقصان تو یقینا پورا ہو جائے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
کورونا وائرس ؛ مسلم اور یہودی طبی عملے کی بیک وقت عبادت کی تصاویر وائرل
ویب ڈیسک جمع۔ء 27 مارچ 2020
2026218-muslimandjewsmenprayingduringdutieshours-1585325028-192-640x480.jpg

مسلم رضا کار نے خانہ کعبہ اور یہودی رضاکار نے قبلہ اول کی طرف رخ کرکے ایک ساتھ عبادت کی، فوٹو : ٹویٹر

تل ابيب: کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مشغول مسلم اور یہودی پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنے اپنے عقیدے اور طریقے کے تحت ایک ہی جگہ پر ایمبولینس کے نزدیک عبادت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں محکمہ صحت کے دو رضا کاروں نے مذہبی رواداری کی مثال قائم کردی، دن بھر کورونا وائرس کے مریضوں کو طبی امداد مہیا کرتے کرتے جیسے ہی کچھ وقت میسر آیا مسلمان رضاکار زوہر ابو جاما اور یہودی رضاکار ایوراہم منتظ نے ایمبولینس کے نزدیک کھڑے ہو کر اپنے اپنے طریقے سے عبادت کی۔

مسلمان رضاکار زوہر ابوجاما نے اپنا چہرہ خانہ کعبہ کی جانب کیا جب کہ اہوراہم کا چہرہ قبلہ اول کی جانب تھا اپنی اپنی عبادتوں کے بعد دونوں رضاکاروں نے وبا کے خاتمے اور انسانیت کے بچاؤ کے لیے مشترکہ دعا بھی کی اور یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مسلم اور یہودی رضاکار کی ایک ساتھ عبادت کی تصاویر وائرل ہوئیں تو صارفین نے دونوں کے جذبہ رواداری اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران مذہبی فرض کی ادائیگی کو سراہا۔
 
سید ذیشان

محفلین
گو کہ گرم موسم میں کورونا وائرس کے نہ پھیلنے کے شواہد نہ ہیں تاہم اس کے امکانات ضرور ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ مثال کے طور پر ان دنوں آسٹریلیا کے کئی علاقوں میں گرم موسم ہے اور وہاں کورونا وائرس نسبتاََ کم پھیلا ہے۔ یہی حال کچھ انڈیا کا بھی ہے اور کسی حد تک پاکستان کا بھی۔تاہم، اس حوالے سے سائنس دانوں کی رائے بٹی ہوئی ہے اور یہ فطری بات ہے کیونکہ نئی بیماری کے سبب حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی ہے۔

اگر لاک ڈاؤن بھی ہو اور گرم موسم کے باعث پھیلاؤ کی رفتار میں کچھ کمی آ جائے تو بہتری کی امید رکھی جا سکتی ہے وگرنہ ہیلتھ سسٹم پر بے پناہ بوجھ پڑے گا۔

اللہ پاک کرم فرمائے۔
ایک اور امید افزا بات یہ ہے کہ اٹلی، امریکہ، جرمنی، وغیرہ کے مقابلے میں ہماری آبادی کافی جوان ہے۔ اور یہ وائرس بوڑھے لوگوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔
 
بندہ پرور

محفلین
یہ بڑوں کی باتیں ہیں۔ بچے بیچ میں مت بولیں :)
میری رکنیت ابھی صرف ساڑھے سات ماہ پرانی ہے ۔ درمیان میں ذرا مصروفیت کی
وجہ سے محفل میں آنا جانا کم تھا ۔کیا میں اس طلاق یافتہ ممبر کو جانت ہوں ۔کیا وہ کوئی
جانے پہچانے محقلین تھے جاسم محمد بھائی ؟
 
بندہ پرور

محفلین
ایک اور امید افزا بات یہ ہے کہ اٹلی، امریکہ، جرمنی، وغیرہ کے مقابلے میں ہماری آبادی کافی جوان ہے۔ اور یہ وائرس بوڑھے لوگوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔
بڑھاپے سے مراد کتنی عمر ہے اس بیماری میں شاہ صاحب ؟
 
سید ذیشان

محفلین
آخری تدوین:

زیک

مسافر
ایک اور امید افزا بات یہ ہے کہ اٹلی، امریکہ، جرمنی، وغیرہ کے مقابلے میں ہماری آبادی کافی جوان ہے۔ اور یہ وائرس بوڑھے لوگوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔
“متاثر” کی تعریف پر منحصر ہے۔ اموات میں بوڑھوں کی شرح کافی زیادہ ہے لیکن ہسپتال میں داخل ہونے والوں میں جوان بھی کافی تعداد میں ہیں۔ ہاں بچے زیادہ بیمار نہیں ہو رہے اور پاکستان میں بچے خوب زیادہ ہیں
 
متاثر سے مراد شرح اموات یا پھر ایسے کریٹیکل کیسز جن کو وینٹیلیٹر کی ضرورت ہو۔ اگرچہ پاکستان میں کام والے ونٹیلیٹر 1000 کے قریب ہیں، تو ہیلتھ سسٹم کا چوک ہونا بھی بہت کم کیسز پر ممکن ہے۔ لیکن جوان آبادی کا ہونا پاکستان کے لئے پھر بھی امید افزا ضرور ہے۔
 
فرقان احمد

محفلین
خوش گمانی کی بنیاد پر کیا گیا تجزیہ ہے تاہم کسی حد تک درست لگتا ہے۔

Pakistan will come out of the Coronavirus peak in a month's time. Its strong textile, cement, service and agro sector can gain much out of the potential opportunity. With lower oil bills and lending rates Pakistan can significantly reduce the cost of doing business to revive its closed industry, specially the export- oriented industry. Also, with lower oil prices and support the nation can boost its agricultural growth for exports and increased local consumption.
 
عرفان سعید

محفلین
اور امریکہ میں بڑی ہلاکتوں کا سبب؟؟؟
امریکہ میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
لیکن اموات اٹلی، سپین، فرانس اور چائنہ کے مقابلے میں نسبتا کافی کم ہیں۔
اٹلی کی صورت حال بہت مخدوش ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
ایک اور امید افزا بات یہ ہے کہ اٹلی، امریکہ، جرمنی، وغیرہ کے مقابلے میں ہماری آبادی کافی جوان ہے۔ اور یہ وائرس بوڑھے لوگوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔
یعنی کہ بوڑھوں کی اکثریت کو ہم پہلے ہی رخصت کر چکے ہیں؟
یہ بھی تو ممکن ہے کہ جس فیکٹر کی وجہ سے بوڑھے کم زندہ بچے ہیں، اس کی وجہ سے جوان بھی خطرے میں ہوں۔
 
عرفان سعید

محفلین
میری رکنیت ابھی صرف ساڑھے سات ماہ پرانی ہے ۔ درمیان میں ذرا مصروفیت کی
وجہ سے محفل میں آنا جانا کم تھا ۔کیا میں اس طلاق یافتہ ممبر کو جانت ہوں ۔کیا وہ کوئی
جانے پہچانے محقلین تھے جاسم محمد بھائی ؟
موضوع سے پھر ہٹنا پڑ رہا ہے۔
اس محفل کا ماحول مجموعی طور پر بہت اچھا ہے۔ بعض دفعہ کچھ لوگوں کی جانب سے نامناسب رویے دیکھنے کو ملتے ہیں۔
یہ بات اہم نہیں کہ ماضی میں اگر ایسا ہوا تو کون لوگ تھے؟ یہ بلاوجہ کا تجسس ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ مجھے اپنی گفتگو کو موضوع تک محدود رکھنا ہے اور کسی کی نیت اور محرکات طے کرنے کی کوشش نہیں کرنی۔ کسی قیمت پر کسی کی ذات پر کوئی رکیک تبصرہ نہیں کرنا۔
اگر خدانخواستہ ایسا کوئی رویہ نظر آئے تو اسے رپورٹ کریں اور خود بھی شائستگی سے توجہ دلائیں۔
 
Top