عائشہ عزیز
لائبریرین
یہ لیجئے مائیک تو مل گیا۔۔ زبیر مرزا بھائی میرے سوال کا جواب دیتے دیتے اپنے ساتھ ہی لے گئے تھے اور جا کر ایوارڈز والے میز پر رکھ دیا۔ بڑی مشکل سے ملا ہے اتنے بڑے بڑے ایوارڈز کے بیچ پڑا ہوا تھا بس زبیر بھیا سب کے ساتھ ایوارڈز کی مشاورت اور ٹیم کا انتخاب کرنے میں مصروف تھے میں جلدی سے اپنا مائیک لے کر بھاگ آئی
تو اب آتے ہیں اپنی سالگرہ کوریج کی طرف۔۔ ارے یہ کون بڑبڑاتا چلا آ رہا ہے۔ ہیں تو یہ چھوٹے بھائی لیکن اپنی جب بولتے ہیں تو بڑے بوڑھے دکھتے ہیں۔۔ جی ہاں یہ چھوٹے بھائی مہدی نقوی حجاز ہیں اور خود کو کوسنے دیتے آ رہے ہیں کہ لاہور کی سیر کر آئے لیکن وہاں محفلین سے ملاقات نہ ہو پائی۔ اور اب خالی تقریر کرکے لاہور والوں کو خوش کر رہے ہیں۔ وہ انار کلی اور پائے اہلیان لاہور کی نذر کر رہے ہیں جس میں نا تو پائے کی کوئی تصویر ہے اور نہ ہی انار کلی کی ۔۔ خیر ہمیں تو بس اتنا پتا چلا کہ انہوں نے امی جان کے ہاتھ سے بنے پائے کھائے ہیں۔