ساتویں سالگرہ کوریج : جشنِ سالگرہ ہفتم

فہیم

لائبریرین
لیجئے ہم آ گے جی جی میں تو یہاں ہی ہوں لیکن یہ بات ہماری بہنا عائشہ عزیز کہہ رہی ہیں کہ لیجئے ہم آ گے۔ اب یہ آ کر کہاں گے ہیں اس کا مجھے بھی نہیں پتہ خود ہی پتہ کر لیجئے گا :D اور ہاں میں بتا کر گیا تھا کہ میں گولا کھانے جا رہا ہوں اور اس کا ثبوت یہ لیں ابھی حاضر ہوا گولے والا میرا مطلب ہے گولا کھانے والا ۔ چلیں پہلے گولے والے کو لے آتے ہیں پھر گولا کھانے والوں کو بھی لے آئیں گے
391530_3246202204479_958369598_n.jpg

اور اب گولے کھانے والے
314895_3246210844695_982838226_n.jpg

ہممم کس کس کے منہ میں پانی آیا ہے

سگریٹ کے دھوئیں کا مزہ تو شامل نہیں ہوا تھا گولے میں :)
 
محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم

ارے کیا ہوا؟ سب کے منہ پر بارہ کیوں بجے ہیں؟ اچھا میرے مائیک لینے پر۔۔ تو بجتے رہیں ہم کیا کریں۔۔ خرم بھائی کو تو بس اونچا بولنے کا من کر رہا تھا۔ اس لیے کہا کہ ان کو مائیک نہیں مل رہا۔۔ سامنے رکھی چیزیں بھی بھائیوں کو نظر نہیں آتیں۔۔
حاظرین اور ناظرین آپ کو بھی اوپر لکھنا اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری سائٹ کی اجرا نظر آ رہا ہو گا۔۔ پتا نہیں یہ کیا بلا ہے۔۔ لائبریری۔۔ جس کا اجراء کیا جا رہا ہے۔۔ ہمارے ساتھ ساتھ آپ بھی ویٹئیے ذرا۔۔ بس پانچ گھنٹے ہی تو رہتے ہیں۔۔ آپ بھی دیکھیئے گا ہمارے ساتھ ۔۔

True Kindness is when you do something for some one who can never repay you
ارے کیا خوبصورت بات کہہ رہا ہے کوئی۔۔ چلیئے آپ بھی چلیں ۔۔ دیکھیں کون ہے۔۔

تعبیر آپی کیا خوبصورت باتیں لے کر آئی ہیں۔۔ محفلین پر موزوں اقوال و اقتباسات میں۔۔ کتنا اچھے سے جانتیں ہیں ناں وہ محفلین کو۔۔ آپ بھی پڑھئیے اور داد دیجیئے تعبیر آپی کو۔۔

زحال مرزا بھیا بھی آپ کے لیے ایک خوبصورت تھریڈ لے کر آئیں ہیں۔۔ اردو محفل کے چمکتے ستارے۔۔
کیا خوبصورت نام دیا ہے۔۔ زحال بھائی کی محنت کو اپریشیٹ کرنے ضرور جائیے گا۔۔ ہو سکتا ہے کہ ان چمکتے ستاروں میں کہیں آپ کے نام کا ستارہ بھی موجود ہوں :)

محفل مشاعرہ سننے کون کون گیا۔۔ بتائیے ذرا۔۔ ہماری محفل میں لکھنے والوں اور وہ بھی بہت ہی اچھا لکھنے والوں کی کمی نہیں ہے۔۔۔ ۔ کیا خوبصورت لفظوں کی مالا پروتے ہیں ۔۔ ان کو داد دینے کے لیے ، ان کی حوصلہ افزائی کے لیے یہاں تشریف لائیے۔۔

ابھی تک کے لیے اتنا ہی بہت ہے۔۔ اب مائیک خرم بھیا کے حوالے کرتے ہیں دوبارہ سے :)
کیمرہ مین فہیم بھیا کے ساتھ رپورٹر مقدس، سالگرہ نیوز، اردو محفل

ویری گُڈ ۔۔۔۔!

کوریج شروع ہو تو ایکٹیویٹیز کچھ زیادہ ایکٹو ہو جاتی ہیں۔ :) دیکھو ! دیکھو! میڈیا والے آگئے ہیں ذرا اور زور سے بولو ذرا اور جھوم کر گاؤ۔ :D

اس دفع کا مشاعرہ کچھ رکا رکا چل رہا ہے۔۔۔!

نہ جانے کون آسیب ہے مشاعرے میں
جسے بلایا وہ آخر کو سائن آؤٹ ہوا
:D
خرم بھیا کے کنیکشن میں کچھ مسئلہ ہوگیا ہے اور پی ٹی سی ایل والوں کی جان کو آئے ہوئے ہیں۔۔۔! جیسے ہی ٹھیک ہوا وہ ہماری جان کو میرا مطلب ہے محفل میں آجائیں گے۔ :-P
لائبریری سائٹ کا سن کر الگ ایکسائٹمینٹ ہو رہی ہے کہ نہ جانے کیا ہو اور کیسا ہو ۔۔۔صبر نہیں ہورہا۔​
:hurryup:
:bee:
کوریج جاری رکھیے ہم آتے ہیں۔​
 
فرحت کیانی

لائبریرین

فرحت کیانی

لائبریرین

فرحت کیانی

لائبریرین
خرم بھائی اتنی اچھی کوریج آپ کر رہے ہیں اور ہمیں پتہ ہی نہیں۔

فرحت کیانی کہاں ہیں۔ سالگرہ کے اہم موقعے پر اُن کا ہونا بہت ضروری ہے بھئی۔ :idontknow:
شکر ہے میں سالگرہ ختم ہونے سے پہلے واپس آ گئی۔ کوریج تو ماشاءاللہ اتنی اچھی ہو رہی ہے۔ آپ نے بھی تو ابھی ایک پوسٹ لکھی ہے۔ ابھی ہم مائیک آپ کو دینے لگے ہیں۔ کیوں مقدس اور خرم شہزاد خرم ، ٹھیک ہے ناں؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم

ارے کیا ہوا؟ سب کے منہ پر بارہ کیوں بجے ہیں؟ اچھا میرے مائیک لینے پر۔۔ تو بجتے رہیں ہم کیا کریں۔۔ خرم بھائی کو تو بس اونچا بولنے کا من کر رہا تھا۔ اس لیے کہا کہ ان کو مائیک نہیں مل رہا۔۔ سامنے رکھی چیزیں بھی بھائیوں کو نظر نہیں آتیں۔۔
حاظرین اور ناظرین آپ کو بھی اوپر لکھنا اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری سائٹ کی اجرا نظر آ رہا ہو گا۔۔ پتا نہیں یہ کیا بلا ہے۔۔ لائبریری۔۔ جس کا اجراء کیا جا رہا ہے۔۔ ہمارے ساتھ ساتھ آپ بھی ویٹئیے ذرا۔۔ بس پانچ گھنٹے ہی تو رہتے ہیں۔۔ آپ بھی دیکھیئے گا ہمارے ساتھ ۔۔

True Kindness is when you do something for some one who can never repay you
ارے کیا خوبصورت بات کہہ رہا ہے کوئی۔۔ چلیئے آپ بھی چلیں ۔۔ دیکھیں کون ہے۔۔

تعبیر آپی کیا خوبصورت باتیں لے کر آئی ہیں۔۔ محفلین پر موزوں اقوال و اقتباسات میں۔۔ کتنا اچھے سے جانتیں ہیں ناں وہ محفلین کو۔۔ آپ بھی پڑھئیے اور داد دیجیئے تعبیر آپی کو۔۔

زحال مرزا بھیا بھی آپ کے لیے ایک خوبصورت تھریڈ لے کر آئیں ہیں۔۔ اردو محفل کے چمکتے ستارے۔۔
کیا خوبصورت نام دیا ہے۔۔ زحال بھائی کی محنت کو اپریشیٹ کرنے ضرور جائیے گا۔۔ ہو سکتا ہے کہ ان چمکتے ستاروں میں کہیں آپ کے نام کا ستارہ بھی موجود ہوں :)

محفل مشاعرہ سننے کون کون گیا۔۔ بتائیے ذرا۔۔ ہماری محفل میں لکھنے والوں اور وہ بھی بہت ہی اچھا لکھنے والوں کی کمی نہیں ہے۔۔۔ ۔ کیا خوبصورت لفظوں کی مالا پروتے ہیں ۔۔ ان کو داد دینے کے لیے ، ان کی حوصلہ افزائی کے لیے یہاں تشریف لائیے۔۔

ابھی تک کے لیے اتنا ہی بہت ہے۔۔ اب مائیک خرم بھیا کے حوالے کرتے ہیں دوبارہ سے :)
کیمرہ مین فہیم بھیا کے ساتھ رپورٹر مقدس، سالگرہ نیوز، اردو محفل
شکریہ @مقدس۔
یہ تھیں مقدس کیمرہ مین فہیم کے ساتھ اردو محفل کی سالگرہ کے جشن کی لائیو کوریج یعنی آنکھوں دیکھا حال ہم تک پہنچا رہی تھیں۔ لیکن شاہد انہیں ہمارے حال کا پتہ نہیں ہے کہ ہم اتنے دن کہاں اور کیسے رہے:cry: ناظریں بہت افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ تین، چار دن پہلے ہماری فون لائن کام کرنا چھوڑ گئی۔ ہم نے اپنی استاد کرنے کی بہت کوشش کی کیوں کہ ہمیں ایک دفعہ ہمیں بھی نیوٹن دا پتر کا خطاب مل چکا ہے۔ لیکن کچھ حاصر نا ہوا اگلا دن اتوار تھا تو اتوار والے دن کوئی نا آیا۔ اس کے بعد ایک دن اور پھر ایک دن اور پھر ایک دن۔ آج ٹیلی فون ٹھیک کرنے والا آیا اور کہنے لگا آپ کا فون تو ٹھیک ہے۔ میں نے کہا نہیں جناب خراب ہے اور اس کے ساتھ ہی میں انہیں ٹیلی فون والی کمرے میں لے گیا۔ انھوں نے پتہ نہیں کیا کیا فون کو ہاتھ لگایا اور ایک دفعہ تار اتار کر لگائی تو فون ٹھیک ہو گیا۔ یہی کام میں تین دن سے بار بار کر رہا تھا :D لیکن ہاتھ کچھ نہیں آیا۔
خیر یہ تھی میری داستان۔ اب پھر چلتے ہیں محفل کی طرف محفل پر سالگرہ کا جشن خوب زور پکڑ رہا ہے اور آج کل ہفتہ لائبرری میں وارم اپ ٹائم :) پروگرام و ترتیب کا سلسلہ شروع ہے جہاں تو ٹیگ کا بھی سلسلہ شروع ہے سب ٹیگ کرنے میں ایک دوسرے سے آگے نکل رہے ہیں :p نایاب بھائی اس دفعہ پھر ایک نئے سلسلے کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں ۔ عنوان منتخب کریں عنوان تو آپ تب ہی منتخب کریں گے جب آپ وہاں تشریف لے کر جائیں گے تو پھر دیر کس بات کی ہے عنوان منتخب کریں جا کر۔ یہ دیکھیں یہاں @فرخت کیانی آپی نے غائب اراکین کے لیے ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ جس میں شکر ہے میرا نام نہیں ہے کیونکہ آج کل میں غائب تھوڑا ہی ہوں۔ باقی تفصیلات کچھ دیر کے بعد خرم شہزاد اردو محفل سٹوڈیو پوری دنیا :notworthy:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
دنیا میں خوشیوں کے ساتھ غم بھی ہوتے ہیں
جہاں بجتی ہے شہنائی وہاں ماتم بھی ہوتے ہیں

تین چار دنوں کے وقفے کے بعد جب دوبارہ محفل میں آیا تو میں اپنی مستی میں کھو گیا۔ ابھی ٹھیک سے خوش بھی نہیں ہوا تھا کہ سعود بھائی نے ایک دل دہلا دینے والی خبر سنائی کہ شاکر عزیز بھائی کے چھوٹے بھائی اپنے مالکِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔ خبر پڑھ کر سارا جشن ایک طرف رہ گیا اور اردو محفل پر ایک سوگ کی سی کیفیت طاری ہو گئی۔
 
شمشاد

لائبریرین
تمام اراکین محفل اس سوگ کے موقع پر شاکر بھائی، ناعمہ، عائشہ اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اور اللہ تعالٰی سے دعاگو ہیں کہ مرحوم پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور اہل خانہ کو یہ جانکاہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
 
الف عین

لائبریرین
ارے یہ کیا ہوا؟ شاکر عائشہ اور ناعمہ کو صبر کی تلقین، اللہ ان کے والدین کو بھی صبر کی دولت سے نوازے اور مرحوم کو جنت ال؛فعدوس میں جگہ دے۔
 
Top