اس دفعہ کل ستاون ہائی ٹیک، سپر سیکیورٹی "تعاون فرمائیں، آگے بڑھائیں" صندوق بنوائے گئے ہیں جن کی ڈیلیوری آج رات ہی لاکر بنانے والی کمپنی نے کر دی ہے۔ فی الحال اس کے سیکیورٹی سسٹم کی جانچ چل رہی ہے تاکہ پوری طرح اطمینان کے بعد ہی ان کو نصب کیا جائے۔
صندوق کے سیکیورٹی فیچرز پر ایک نظر:
- قفل کا دہرا نظام - میکینکل و الیکٹرک لاک کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پاسورڈ پروٹیکشن۔
- بلٹ ان کنسیلڈ سروائلینس کیمرے و ویڈیو ریکارڈرز۔
- سسپیشس ایکٹیوٹی ڈیٹیکشن آرٹیئفیشیل انٹیلیجنس۔
- مال فنکشنگ یا مشتبہ حرکت پر خود کار الرٹ (الارم کے ساتھ ساتھ اونر کے اسمارٹ فون پر الرٹ اور ویڈیو اسٹریمنگ)۔
- ایک ہفتہ تک اسٹینڈ بائی بلٹ ان پاور بیک اپ۔
- بیٹری و دیگر سیکیورٹی سسٹم کے آلات سپر اسٹرانگ ٹیمپر پروف صندوق کے اندر تاکہ کہ ان کو غیر فعال نہ کیا جا سکے۔
- جیو لوکیشن سسٹم جو کہ ایک انچ کی پریسیژن کے ساتھ صندوق کی لوکیشن بتا سکتا ہے۔
- صندوق کنٹرول، آپریشن اور رموٹ مونیٹرنگ کے لئے سمارٹ فون اپلیکیشن۔
سیکیورٹی فیچرز کی لسٹ یہیں تمام نہیں ہوتی۔ لہٰذا احباب اگر کسی قسم کی سازش کے جال بن رہے ہیں تو وہ کسی اور کے بجائے ہمارے ساتھ مل کر بنیں۔
اگر آپ لوگ پچھلے سالوں کے صندوقوں میں جمع رقم کا حساب چاہتے ہیں تو ہم بتا دیں کہ اس کا بیشتر حصہ تو اگلے سال مزید مضبوط اور محفوظ صندوق بنوانے میں صرف ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جو سالگرہ کی جشن کے آن گوئینگ اخراجات ہیں ان پر ہم پوری فراخدلی سے خرچ کرتے ہیں۔ جس میں احباب کے لئے نئے کپڑوں کا انتظام، سوئیٹ بٹیا رانیوں اور اپیاؤں کے لئے کھلونے، میک اپ کے سامان، آئس کریم اور دیگر فرمائشیں ساتھ ہی فنکشن ایریا کی حفاظت و تزئین وغیرہ۔ ساتھ ہی لائبریری کی مینٹیننس کے سالانہ اخراجات کا بار بھی انھیں صندوقوں پر ہوتا ہے۔