کون ؟

نایاب

لائبریرین
میری اپنی لسٹ ہے ارکان کی اس میں اتنے زیادہ نہیں ہیں :):)
محترم بہنا ۔۔ آپ نے تو "اختیار " کے ساتھ " کس " محفلین کا پوچھتے فرد واحد کا پوچھا تھا ۔
اگر " کن " محفلین کا پوچھا ہوتا تو اک لمبی لسٹ لکھ دیتا میں بھی ۔۔۔
ویسے اختیار تو دور کی بات کہ
اختیار ہوتے ہوئے بھی اشتیاق کے باوجود محترم شمشاد بھائی سے نہ مل پایا ۔ کہ وقت اختیار پر حاوی ہوتا رہا ۔۔۔۔۔
کیا ابھی لسٹ لکھنے کی اجازت ہے ۔،،،،،،،؟
بہت دعائیں
 
زیک

مسافر
محترم بہنا ۔۔ آپ نے تو "اختیار " کے ساتھ " کس " محفلین کا پوچھتے فرد واحد کا پوچھا تھا ۔
اگر " کن " محفلین کا پوچھا ہوتا تو اک لمبی لسٹ لکھ دیتا میں بھی ۔۔۔
ویسے اختیار تو دور کی بات کہ
اختیار ہوتے ہوئے بھی اشتیاق کے باوجود محترم شمشاد بھائی سے نہ مل پایا ۔ کہ وقت اختیار پر حاوی ہوتا رہا ۔۔۔ ۔۔
کیا ابھی لسٹ لکھنے کی اجازت ہے ۔،،،،،،،؟
بہت دعائیں
آپ اور شمشاد ایک ہی شہر میں نہیں ہیں؟
 
صائمہ شاہ

محفلین
محترم بہنا ۔۔ آپ نے تو "اختیار " کے ساتھ " کس " محفلین کا پوچھتے فرد واحد کا پوچھا تھا ۔
اگر " کن " محفلین کا پوچھا ہوتا تو اک لمبی لسٹ لکھ دیتا میں بھی ۔۔۔
ویسے اختیار تو دور کی بات کہ
اختیار ہوتے ہوئے بھی اشتیاق کے باوجود محترم شمشاد بھائی سے نہ مل پایا ۔ کہ وقت اختیار پر حاوی ہوتا رہا ۔۔۔ ۔۔
کیا ابھی لسٹ لکھنے کی اجازت ہے ۔،،،،،،،؟
بہت دعائیں
جی نایاب بھائی ضرور لکھیے
 
صائمہ شاہ

محفلین
فیض کا چشمہ اتنا بھی عام نہیں ہے کہ آپ کا ٹرمینل فن لینڈ سے براہ راست ممکن نہیں ہے۔ ہالینڈ سے یا کہیں اور سے گذرا تو بیگ کا مسئلہ پھر بن سکتا ہے۔ آپ ایسا کیجئے کہ چشمہ رواں دواں رکھئے، جونہی موقع ملا تو فیض یاب ہو جائیں گے :)
تحفہ والا مراسلہ تو بہت پہلے دیکھ لیا تھا، بلکہ اتنا پہلے کہ اب تو یاد بھی نہیں رہا :p
انتہائی غیر دوستانہ
 
سعود بھائی کتنی بری بات ہے :shock: آپ نے تو ہماری ناک کٹوا دی
بد دیانتی کی بات یہ ہے کہ صرف آدھا سچ بتایا گیا ہے۔ جب موصوف یہاں آئے تھے تو ہم شہر سے بھاگے نہیں تھے بلکہ ایک ماہ کے بعد ہندوستان سے لوٹ رہے تھے اور چیخ چیخ کر کہہ رہے تھے کہ ہم راستے میں ہیں، آج رک جائیں تو ملاقات ہو جائے گی۔ :) :) :)
 
چیک کرنا چاہیئے کہ آپ محفل پر یہ صفائی کتنی بار دے چکے ہیں۔ :)
 
صائمہ شاہ

محفلین
ہم تو سوچ رہے تھے کہ ایک عدد ہفت روزہ کانفرینس کر لی جائے اور سارے محفلین کو مدعو کر لیا جائے۔ :) :) :)
اور جو لوگ آپ کو محفلین کا درجہ نہیں دیتے بلکہ اس سے کہیں اُوپر رکھتے ہیں تو ان کے بارے میں کیا خیال ہے ؟
 
اور جو لوگ آپ کو محفلین کا درجہ نہیں دیتے بلکہ اس سے کہیں اُوپر رکھتے ہیں تو ان کے بارے میں کیا خیال ہے ؟
لیکن اس لڑی کا بنیادی سوال تو محفلین سے ملاقات کا ہی ہے۔ محفل سے ہٹ کر جو تعلقات ہیں ان پر تو علیحدہ سے سوال جواب کی تک بنتی ہے۔ :) :) :)
 
میں محفلین میں سے جس رکن سے پہلے ملاقات کرنا چاہوں گا انکے بارے میں شاعر یہ کہہ کر بات کو واضح بھی کرگیا ہے اور مشکل بھی بناگیا ہے۔۔۔۔
ڈھونڈوگے اگر ملکوں ملکوں، ملنے کے نہیں، نایاب ہیں ہم
 
عثمان

محفلین
بہت خوب، دلچسپ دھاگہ ہے۔ :)
محفل پر رجسرڈ ایک ہی ایسی ہستی تھی جن سے میری ایک یادگار ملاقات ہوئی۔ وہ جب تک حیات تھیں میرا دل کرتا تھا کہ بار بار ان سے ملاقات ہو۔ ان سے ملنے کے لیے میں کوئی بھی طویل سفر کرنے کو تیار تھا۔
ان کی وفات کے بعد اب بھی میرا دل کرتا ہے کہ وہ میرے خواب میں آئیں۔محفل اور انٹرنیٹ کی دنیا میں وہ واحد فرد تھیں جن سے میں آج تک ملا۔ اپنے دل کو ٹٹول کر دیکھوں تو اور کسی رکن کو اتنے قریب نہیں پاتا کہ اس سے ملنے کے لیے وہی اشتیاق محسوس کروں جیسا اشتیاق اور قلبی تعلق مجھے عنیقہ ناز سے تھا۔
اگر مجھے فرصت ہو اور تھوڑی سی کوشش کے بعد کسی محفلین سے ملاقات کا اہتمام ہوجائے تو ان اراکین سے ملنا پسند کروں گا : دوست ، قیصرانی ، فاتح ، مقدس
وجہ ان کے ساتھ مختلف موضوعات پر ذہنی ہم آہنگی ہے۔ نیز معلوم ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ اچھا اور یادگار وقت گذر سکتا ہے۔ :):):)
 
Top