کون تھیں ؟ کہاں چلی گئیں؟؟

سید ابرار

محفلین
سید صاحب! "سلیقہ" اور "تمیز" کا دامن چھوڑنے کا آغاز تو آپ نے ہی کیا ہے اس محفل پر۔ جس کی گھٹیا مثالیں ابھی موجود ہیں۔
اس لیے آپ کے دہن مبارک سے "سلیقہ" اور "تمیز" کا ذکر کچھ عجیب سا لگ رہا ہے۔

۔

فاتح صاحب ! آپ کا تقابل غلط ہے ، اگر میں نے ” حملے “ کئے بھی تومحفل میں موجود کسی ” فرد “ پر نھیں کئے ، اور نہ ہی میں نے کسی کی نیک نیتی پر ” حملہ “ کرنے کی کوشش کی ہے اور نہ ہی میں نے محفل کے کسی رکن کو یھودیوں یا امریکہ کا ایجنٹ قرار دیا ہے ، جو کچھ کھا ہے پاکستان کی ” ظالم “ قیادت کو کھا ہے ، امید ہے اب آپ سمجھ گئے ہونگے کہ ” باھمی گفتگو “ میں سلیقہ اور تمیز کسے کھتے ہیں ،
 
ساجداقبال

محفلین
اس فورم کو اپنی اشتہار گاہ نہ بنائیں۔ اگر آپ کوئی ایسا ریکارڈ‌ بنانا چاہتے ہیں تو اپنی ویب سائٹ اور سٹوریج خریدیں۔ دوسروں کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلانا تو سب کو آتا ہے۔ کچھ جیب سے بھی کیجئے،

ابرار حسن صاحب اپ کے اندر کا اصلی " برار ہاسن ھندو " اب تو واضح طور پر سامنے آرہا ہے اور آپ کے مذموم ارادے بھی۔ آپ پاکستانیوں‌ میں انتشار پھیلانے میں مشغول ہیں۔ اور اس ڈسکشن فورم کو اپنے اشتہارات کا ذریعہ بنارہے ہیں۔ آپ کو اس کام کی تنخواہ کتنی ملتی ہے؟

نبیل بھائی یہ کونسی ذبان ہے؟؟؟ :confused:
 
فاتح

لائبریرین
فاتح صاحب ! آپ کا تقابل غلط ہے ، اگر میں نے ” حملے “ کئے بھی تومحفل میں موجود کسی ” فرد “ پر نھیں کئے ، اور نہ ہی میں نے کسی کی نیک نیتی پر ” حملہ “ کرنے کی کوشش کی ہے اور نہ ہی میں نے محفل کے کسی رکن کو یھودیوں یا امریکہ کا ایجنٹ قرار دیا ہے ، جو کچھ کھا ہے پاکستان کی ” ظالم “ قیادت کو کھا ہے ، امید ہے اب آپ سمجھ گئے ہونگے کہ ” باھمی گفتگو “ میں سلیقہ اور تمیز کسے کھتے ہیں ،

سید صاحب!
شاید آپ کے لیے محض حوالہ کا ربط کافی نہیں تھا۔ ذیل کے اقتباس میں آپ کی یاوہ گوئیوں سے آپ کی نفرت کا اظہار بطریق احسن ہو رہا ہے۔
اور یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ نفرت کے زہر میں ڈوبے یہ تیر پاکستانی قیادت نہیں بلکہ پاکستانی مسلمانوں کے خلاف چلائے گئے ہیں۔

فاروق صاحب نے یقیناً آپ کو ہندو لغوی معنوں میں نہیں‌کہا تھا بلکہ اصطلاحاً کہا تھا یعنی مسلمانوں کو گالیاں دینے کا کام جو پہلے صرف ہندو کرتے تھے اب آپ بھی ان کی صف میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کے کر رہے ہیں اور ان سے کئی گنا بدتر انداز میں کر رہے ہیں۔

آپ کا اندازِ تحریر اور علم بلا شبہ لائقِ تحسین ہے لیکن جس ابو جہل کا آپ تذکرہ فرما رہے ہیں اسے بھی پہلے ابو حکمت کے نام سے جانا جاتا تھا۔

ملاحظہ فرمائیے:
سید ابرار نے کہا:
پھر بھی بہت سے لوگ اس ”نکاح‌“ کے ”صحیح “ یا ”غلط “ ہونے کے بارے میں آج تک ”شک “ میں ہیں ، ) بلکہ پھر اپنی ”گنا ہگار نگاہوں‌ “ سے ، اپنے ابا میا ں کو امریکہ سے کھلے عام ”عشق “ لڑاتے ہوئے اور ”ناجائز تعلقات “ بھی قائم کرنے ہوئے دیکھا ہے ، ممکن ہے ”مولانا صاحب “ نے اپنی نگاہیں نیچے جھکالی ہوں‌ ، اور یھی نھیں بلکہ ان ”غیرت مند بیٹوں “ نے ، پاکستان کی سڑکوں‌ پر ”جمھوریت “ کے ننگے ناچ کو بھی انتھائی ” غیرت “ کے ساتھ” برداشت “ کیا ہے ، ویسے بھی پاکستان میں‌ ”پانی “ کی کمی ہے ، ممکن ہے ”چلو بھر پانی “ نہ ملا ہو۔

سید صاحب! خدارا اس شر انگیزی اور انتشار پھیلانے کے عمل سے ہاتھ کھینچ لیجیے۔
اللہ آپ کو ہدایت عطا فرمائے اور آپ کے قلم کا رخ مثبت تحریروں کی طرف پھیر دے۔ آمین!
 
فاتح

لائبریرین
نبیل بھائی یہ کونسی ذبان ہے؟؟؟ :confused:

ساجد بھائی! آپ نے اس سے پہلے تو نبیل صاحب کی خدمت میں فریاد پیش نہ کی جب ہمارے "ابا میاں" کے "ناجائز نکاح" اور ہماری "بے غیرتی" کا ذکر ہو رہا تھا۔
جسے برملا گالیاں دی جا رہی ہوں اس سے آہ کا استحقاق تو نہ چھینیں۔
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام​
 
سید ابرار

محفلین
بالکل یہی عرض ہماری بھی آپ سے ہے کہ اگر فرض کرلیا جائے کہ پاکستانی فوج نے لال مسجد کے حوالہ سے ظلم کیا تو اس کے ظلم کا شکار پاکستان والے ہی ہیں نہ کہ ہندوستان والے۔۔۔ سو ہندوستان والوں کی دہائیاں اس معاملے میں کیسی؟
اس زلف پہ پھبتی شبِ دیجور کی سوجھی :)
اندھے کو اندھیرے میں بڑی دور کی سوجھی
]

راھبر صاحب سے یھی کھنا چاہونگا کہ ” کھنے “ سے پھلے ضرور سمجھ لیا کریں‌ ، سمجھے بغیر ” کھنا “ عقلمندوں کی نشانی
نھیں ہے ، میں نے جو بات کھی تھی وہ نبیل صاحب کی اس بات کے جواب میں کھی تھی جس میں موصوف جیش کو پاکستان میں دہشت گردی کا ذمہ دار قرار دے رہے تھے ، اور ”دھائیاں “ دے رہے تھے ،

ویسے بھی اگر آپ کی منطق کو مان لیا جائےتو پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ امریکی فوج ، جو عراق میں ظلم کررہی ہے ، سو نہ ہندوستان والوں‌ کو دہائیا ں دینی چاہئے اور نہ پاکستان والوں‌ کو ، یھی بات فلسطین کے بارے میں کھی جاسکتی ہے ،
وطن کی محبت اچھی چیز ہے ، حکمرانوں‌ کو غلط اقدامات سے روکنا اس سے اچھی چیز ہے ،

سید ابرار

محفلین
ساجد بھائی! آپ نے اس سے پہلے تو نبیل صاحب کی خدمت میں فریاد پیش نہ کی جب ہمارے "ابا میاں" کے "ناجائز نکاح" اور ہماری "بے غیرتی" کا ذکر ہو رہا تھا۔
جسے برملا گالیاں دی جا رہی ہوں اس سے آہ کا استحقاق تو نہ چھینیں۔
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام​

فاتح صاحب ! آپ چونکہ ایک گڑا ہوا مردا اکھاڑنے کی کوشش کررہے ہیں اس لئے میں یہ واضح کرنا مناسب سمجھتا ہوں کہ جس پوسٹ کا آپ حوالہ دے رہے ہیں ، اس میں میں نے جو کچھ کھا تھا وہ پاکستانی قیادت اور پاکستانی سیاست دانوں کو کھا تھا ،
اس لئے کہ میرا ذاتی خیال یہی ہے کہ پاکستان میں اس بدترین سانحہ کے واقع ہونے کا سبب وہاں کی لولی لنگڑی جمھوریت ہے ، اگر وہاں بھی آمریت کی بجائےمضبوط جمھوریت ہوتی تو کسی جمھوری حکمراں کی یہ ہمت نہ ہوتی کہ وہ اس قسم کے بد ترین فیصلے کرسکے ، میرا روئے سخن ہر گز پاکستانیوں کی طرف نھیں تھا ، اگر میری پوسٹ سے بظاھر کسی بھی پاکستانی کی دلآزاری ہورہی ہو تو میں اس کے لئے معذرت خواہ ہوں ،

میں ایک بار پھر اس بات کی وضاحت کررہا ہوں کہ میں نے جو کچھ کھا تھا اس کا مصداق پاکستان کے حکمران اور پاکستانی سیاست داں تھے ، کوئی اور نھیں ، امید ہے آ پ میری باتوں کے غلط مطلب نکالنے سے احتراز کریں گے
 
ساجداقبال

محفلین
ساجد بھائی! آپ نے اس سے پہلے تو نبیل صاحب کی خدمت میں فریاد پیش نہ کی جب ہمارے "ابا میاں" کے "ناجائز نکاح" اور ہماری "بے غیرتی" کا ذکر ہو رہا تھا۔
جسے برملا گالیاں دی جا رہی ہوں اس سے آہ کا استحقاق تو نہ چھینیں۔
حضرت وہاں تو نبیل بھائی نے ایکشن لے لیا تھا۔ بلکہ کئی حضرات نے۔۔۔۔ لیکن اینٹ پتھر کا کھیل اچھا نہیں۔ سید صاحب جو کر رہے ہیں کرنے دیں۔ کیا اس سے فورم کی بینڈ وڈتھ یا سپیس ختم ہو جائیگی؟ حیرت کی بات ہے ایک زمانے میں یہاں قادیانی حضرات کو اپنا ”مؤقف“ پیش کرنے اجازت دینے میں بڑی تاویلیں پیش کی جاتی رہیں لیکن ایک ”ھندو“ کو اس سے روکا جا رہا ہے۔ فاروق میاں نے اصطلاحآ کہا ہے یا جو بھی۔۔۔مسلمان بہرحال مسلمان ہے۔
 
زینب

محفلین
جھاں‌ تک انتشار ” پھیلانے “ کی بات ہے تو خیر سے یزید وقت صدر پرویز مشرف اس ” ڈیوٹی “ کو بخوبی انجام دے رہے ہیں‌
موصوف کے ہوتے ہوئے کسی اور کی اس کام کے لئے کوئی ” ضرورت “ نھیں ہے ،

ویسے محترم ! یہ بتائیں یہ آپ نے ” ھندو “ کس کو کھا ؟‌ بات کرنے سے پھلے بات کرنے کا ” سلیقہ “ اور ” تمیز “ ضرور سیکھ لیں ، یہ ایسا ہی ہے جیسے میں آپ کو ” یھودی ” کھوں ، اس قسم کے واھیات ذاتی حملے کرکے اپنے آپ کو ابو جھل اور ابو لھب کی صف میں کھڑا کرنے سے کھیں بھتر ہے کہ خاموش رہا جاے ،

اور تنخواہ کی بات کافی دلچسپ ہے ،ویسے آپس کی بات ہے اگر آ پ اپنے موجودہ ”کام “ پر ملنے والی تنخواہ پر مطمین نھیں ہیں ، تو بصد خوشی ”درخواست “ دے سکتے ہیں ، آپ کی ” درخواست “ پر ” ترجیحی بنیادوں “ پر غور کیا جائے گا ;)

آپ کا جواب آپ کی ہی پوسٹ میں ہے آپ کو آپ کے لیے ہندو کا لفظ استعمال کرنا برا لگا مگر یہ جو آپ پرویز مشرف کو یزیداور کیا کیا کہ رہے ھیں اس کا کیا؟؟اعمال کے اچھے برے کا فیصلہ کرنے والی خدا کی ذات ھے بہر حال مشرف کی پالیسیاں الگ مگر وہ مسلمان گھر میں پیدا ھوا ایک مسلمان ملک کا سربراہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 
زینب

محفلین
واہ ابرار صاحب آپ نے میرے سارے سوالوں کے جواب ھوا میں اڑا دیے

آپ کے خیال میں گجرات میں مسلمان گھرانوں کو ذندہ جالایا جانا بھی کچھ نہیں۔اور تو اور سمجھوتہ ایکسپریس بھی گول کر گیے آپ۔۔۔۔۔۔کس انڈیا کی بات کر رہے ھیں آپ جہاں مسلمانوں کو ہندؤوں کے برابر تعلیم کے مواقع نہیں دیے جاتے ۔۔جہاں مسلمانوں کو سر کاری نوکریاں نہیں دی جاتیں کشمیر میں انڈین فوج کا ظلم آپ کی آنکھ میں ٹھرا ہی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور ایک اہم بات پاکستان نہ عراق ھے نہ ہی افغا نستان درست کر لئجے الفاظ پا کستان وہ ہے جب ملک کی بات آئے تو ہم دشمن کو اس کے گھرمیں گھس کے مارتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔انڈیا کی کتنی ہی ریاستوں میں علحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں سکھوں پے ھونے والے مظلم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔۔۔۔۔کمال ھے آپ کو ہر برائ 16کڑوڑ لوگوں کے ملک میں نظر آرہی ہے ایک ارب کی آبادی جہاں لوگ سڑکوں پے پیدا ہوتے وہیں پل برہ کےو ہیں مر جاتے ہیں آپ کچھ نہیں کہتے

کیا ہم نہیں جانتے چا ئنا کے ساتھ پاکستان کی دوستی کس کی آنکھ میں کھٹکتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا ہم نہیں جانتے چا ئنیز کو کون قتل کرواتا ہے پاکستان میں۔۔۔۔۔ویسے ایک مزے کی بات بتاؤو ابرار صاحب ایک ارب لوگںوں میں کوئی ہیرو نہیںملا۔۔۔۔۔۔۔ملا بھی تو وہ پاکستانئ جو کے اچھی شہرت نہیں رکھتا میرا اشارہ آپ کی ڈسپلے فوٹو کی طرف ھے:p..................باقی باتیں ٹھر کے آتی ھوں ابھی میں
 
فاتح

لائبریرین
ایک مزے کی بات بتاؤو ابرار صاحب ایک ارب لوگںوں میں کوئی ہیرو نہیںملا۔۔۔۔۔۔۔ملا بھی تو وہ پاکستانئ جو کے اچھی شہرت نہیں رکھتا میرا اشارہ آپ کی ڈسپلے فوٹو کی طرف ھے:

زینب صاحبہ! آپ نئی ہیں ابھی اس لیے آپ کو علم نہیں۔ سید صاحب کے سابقہ ہیرو کوئی پاکستانی نہیں بلکہ ایک عرب نژاد امریکی تھے جن کی شہرت چار دانگ عالم میں ہے۔ فرق اتنا تھا کہ وہ غازی صاحب کی نسبت ذرا جدید اسلحہ استعمال کرتے ہیں دہشت گردی کے لیے اور فی الحال شہید کا سابقہ بھی نہیں لگا موصوف کے نام کے ساتھ۔
میں "اُس کا" نام نہ لوں پھر بھی لوگ پہچانیں
کہ آپ اپنا تعارف "اُسامہ بن لادن";)
 
اپنی ترجمانی احمد فراز کے ان الفاظ سے ۔

سبھی دریدہ دہن اب بدن دریدہ ہوئے
سپرد داد و رسن سبھی سر کشیدہ ہوئے

تمام صوفی و سالک، تمام شیوخ و امام
امید لطف پہ ایوان کج کلاہ میں ہیں

معززین عدالت بھی حلف اٹھانے کو
مثال سائل مبرم نشستہ راہ میں ہیں

تم اھل حرف کے پندار کے صنع گر تھے
وہ آسمان ہنر کے نجوم سامنے ہیں

بس اس قدر تھا کہ دربار سے بلاوا تھا
گداگراں سخن کے ہجوم سامنے ہیں

تو شرط یہ کہ؟ جو جاں کی امان چاہتے ہو
تو اپنے لوح قلم قتل گاہ میں رکھ دو

وگرنہ نشانہ کمانداروں کا بس ایک تم ہو ؟
سو غیرت کو راہ میں رکھ دو؟

یہ شرط نامہ جو دیکھا تو ایلچی سے کہا
اسے خبر نہیں تاریخ کیا سکھاتی ہے؟

کہ رات جب کسی خورشید کو شہید کرے
تو صبح ایک نیا سورج تراش لاتی ہے۔

تو یہ جواب ہے میرا، مرے عدو کے لئے
کہ نہ مجھ کو حرص کرم ہے نہ خوف خمیازہ !

اسے ہے سطوت شمشیر پر گھمنڈ بہت ؟
اسے شکوہ قلم کا نہیں ہے اندازہ !

مرا قلم نہیں کاسہ کسی گداگر کا
کہ غاصبوں کو قصیدوں سے سرفراز کرے ؟

مرا قلم نہیں تسبیح اس مبلغ کی
جو بندگی کا بھی ہردم حساب رکھتا ہے ؟

مرا قلم تو امانت ہے میرے لوگوں کی !
مرا قلم تو عدالت مرے ضمیر کی ہے !

اسی لئے تو جو لکھا تپاک جاں سے لکھا
جبھی تو لوچ کماں کا - زباں تیر کی ہے !

میں کٹ گروں کے سلامت رہوں، یقیں ہے مجھے
کہ یہ حصار ستم کوئی تو گرائے گا

تمام عمر کی ایذا نصیبیوں کی قسم !
مرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائے گا !​
 
واہ ابرار صاحب آپ نے میرے سارے سوالوں کے جواب ھوا میں اڑا دیے

بہن زینب، ذہن میں‌رکھئے کہ آپ کا سامنے ایک سمجھدار تنخواہ دار ہے۔ جس کو پتہ ہے کہ آپ کی کس بات کا جواب دینا ہے اور کس کا نہیں۔ یہ شخص اب پہچانا جاچکا ہے اور غائب ہونے جارہا ہے۔ اپنے سوالوں کے جوابات کے لئے تو مٰٰیں خود کب سے منتظر ہوں۔ آپ کے سوالات کا جواب کی تو امید ہی کم ہے۔اس شخص کا یہ طریقہء کار پہچان لیجئے، مناسب بحث کرنے والوں اور صفوں‌میں‌گھسنے والے گھس بیٹھیوں کا فرق تو آپ کو بھی نظرآرہا ہوگا۔
 
زینب

محفلین
زینب صاحبہ! آپ نئی ہیں ابھی اس لیے آپ کو علم نہیں۔ سید صاحب کے سابقہ ہیرو کوئی پاکستانی نہیں بلکہ ایک عرب نژاد امریکی تھے جن کی شہرت چار دانگ عالم میں ہے۔ فرق اتنا تھا کہ وہ غازی صاحب کی نسبت ذرا جدید اسلحہ استعمال کرتے ہیں دہشت گردی کے لیے اور فی الحال شہید کا سابقہ بھی نہیں لگا موصوف کے نام کے ساتھ۔
میں "اُس کا" نام نہ لوں پھر بھی لوگ پہچانیں
کہ آپ اپنا تعارف "اُسامہ بن لادن";)

ہیں:eek:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کون بھلا
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم

فاتح بھائی ایک درخواست ہے کہ دوسروں کے جذبات کا بھی خیال رکھیں شائد اسامہ (اللہ ان کی حفاظت کریں) اپ کے دشمن ہوں عازی عبدالرشید شہید رحمہ اللہ سے بھی اپ کی ذاتی دشمنی ہوں لیکن اس فورم پر بہت سے دوست ان کے پرستار تھے ہیں اور ان شاء اللہ ہوں گے
اپ صرف اس فورم پر دیکھئے جتنے بھی باہر ( امریکہ اور یورپ ) کے کھا رہے ہیں (الا ماشاء اللہ چند ایک کے ) وہ سب ان ہی کے گیت گا رہے جسے وہ دہشت گرد قرار دیں بغیر تحقیق کے وہ بھی ان ہی مسلمانوں کے ہاں بھی دہشت گرد ہیں اللہ کے بندو اگر یہ لوگ دہشت پھیلاتے ہیں ڈراتے ہیں تو صرف کفر کو کراتے ہیں مجھے تو آج بھی ایسا ہی یاد ہے جس دن ہوا تھا جب کفر کا سردار بش پاکستان آرہے تھے تو کتنے جہاز اڑا رہے تھے پاکستانی فوج کی خوف کی وجہ سے نہیں صرف اس مٹھی بھر مجاہدین کی وجہ ان کے دل میں کتنا خوف تھا۔۔۔۔
اللہ اکبر کبیرا
کل میں ایک مووی دیکھ رہا تھا فرضی تھا لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

THE ROAD TO GUANTANAMO
 
اجمل

محفلین
کون تھیں ؟ کہاں چلی کئیں ؟

میں نے اس موضوع پر اپنے روزنامچہ پر تو لکھا مگر یہاں لکھنے سے احتراز کیا اس ڈر سے کہ میں زخمی دلوں پر نمک چھڑکوانے کا ذریعہ نہ بن جاؤں ۔

جامعہ حفصہ میں پانچ سے سترہ سال کی سینکڑوں طالبات جن میں دینی علم رکھنے کے علاوہ میٹرک پاس سے بی اے پاس تک تھیں کو بغیر کسی آئینی یا قانونی جواز کے وائٹ فاسفورس والے آناً فاناً جلا کر رکھ دینے والے گولے پھینک کر زندہ جلا دیا گیا اور ہائی ایکسپلوسِو گولے پھینک کر ان کے پرخچے اڑا دئیے گئے ۔ پھر اپنے کئے پر پردہ ڈالنے کیلئے چار دن رات سینکڑوں غیر مسلم مزدور لگا کر ان پاکیزہ جسموں کا جو کچھ بچا تھا اکٹھا کر کے غیر آباد خفیہ علاقوں میں لیجا کر بڑے بڑے گڑھوں میں دبا دیا گیا ۔ یہ ظلم ان غیرمسلموں سے بھی برداشت نہ ہو سکا اور انہوں نے اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنے کیلئے اپنے پراعتماد مسلمان ساتھیوں کو بتا دیا ۔

کچھ ملبہ ایک گندے نالے میں پھینکا گیا تھا ۔ اس میں سے بھی انسانی جسموں کے ٹکڑے اور قرآن شریف کے پارے اور اوراق ملے ۔ بقیہ ثبوت چھپانے کیلئے جامعہ حفصہ کو گرا کر ملبہ کا ڈھیر بنا دیا گیا اور اس کے گرد پانی چھوڑ دیا گیا تاکہ لوگ وہاں نہ جا سکیں لیکن جن کے جگر کے ٹکڑے جلا دیئے گئے تھے وہ اس دلدل سے بمشکل گذر کر ملبہ پر چڑھ گئے ۔ وہ غمزدہ لوگ ہاتھوں سے ملبہ کُرید کُرید کر آہ و زاری کر رہے تھے کہ اس میں سے انہیں انسانی جسموں کے اعضاء ملے ۔

ان کم سِن شہداء کو اور ان کے محافظوں کو جو لوگ دہشت گرد کہتے ہیں وہ صرف لمحہ بھر کیلئے سوچیں کہ اگر ان کی بیٹی ۔ بیٹا ۔ بہن یا بھائی اس طرح سے ہلاک کیا جاتا تو وہ کیا کرتے ؟

کسی نے یونہی نہیں کہا "پکارے گا لہو آستیں کا"۔ اور "رنگ لائے گا شہیدوں کا لہو"۔ انشاء اللہ ان ظالم قاتلوں کا انجام عبرتناک ہو گا ۔ اور ہمارے پیارے وطن میں بہار آئے گی ۔ اللہ کے گھر دیر ہو سکتی ہے مگر اندھیر نہیں ۔

ہماری قوم کی اکثریت کتابیں انگریزی میں پڑھتی ہے ۔ اُردو میں صرف فضول شاعری اور لشکارے دار ناول پڑھتی ہے ۔ ان کے جسم کعبہ کی طرف سجدہ کرتے ہیں اور عقل امریکی حکومت کو سجدہ کرتی ہے ۔ انہیں اپنوں سے نفرت اور غیروں سے عقیدت ہے ۔

میں جانتا ہوں کہ میری اس تحریر کا ردِ عمل کیا ہو گا ۔ ہو سکتا ہے کہ محفل کا ادارہ اسے حذف ہی کر دے ۔ مگر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

گرچہ بُت ہیں جماعت کی آستینوں میں مجھے ہے حُکمِ اذاں لا الہ الاللہ
 
میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ ابرار صاحب کی گفتگو اور طرز استدلال ایک شے ہے اور لال مسجد کا سانحہ دوسری شے ۔ بہت سی باتوں کے جواب اور سوال میں کرنا چاہتا ہوں اور انشاللہ کروں گا مگر فی الوقت نہیں کہ ابھی موضوع کسی اور ہی طرف چل پڑا ہے۔

ابرار صاحب آپ سے گزارش ہے کہ جب ظلم کی بات ہو تو مان لیا کریں ، لال مسجد ایک سانحہ ہے اور اس میں بہت ظلم ہوا مگر گچرات کا سانحہ اس سے کہیں بڑا تھا اور وہاں بہت زیادہ ظلم ہوا تھا ، آپ نے چشم پوشی کرکے اپنے مقدمے کو خود ہی کمزور کر دیا۔ مودی کو کیا سزا ملی اور سمجھوتہ ایکسپریس میں بھارت نے کس کو پکڑا یہ کوئی ڈھکی چھپی باتیں نہیں اور آپ کی مضبوط جمہوریت میں جو کارنامے انجام دیے ہیں معاف کیجیے گا اس سے جمہوریت سے گھن آتی ہے۔

بھارت میں بہت سی اقلیتیوں پر بے پناہ ظلم ہوتا ہے اسے مان کر آپ بتائیں کہ پاکستان میں ظلم ہوتا ہے تو یقینا لوگ آپ کی بات زیادہ دھیان سے سنیں گے مگر اگر آپ کی آنکھیں بھارت کے ظلم کو کم اور پاکستان میں ظلم کو بڑھا کر پیش کریں تو یقینا کوئی آپ سے متفق نہ ہوگا۔ بد دیانتی کی ایک تازہ مثال کا ذکر زینب نے کیا ہے ماہی گیروں کو رہا کرنے کے متعلق ا س پر آپ سمیت میرا نہیں خیال کسی بھارتی کے پاس کوئی بھی جواب ہوگا۔ زینب کے سب سوال اتنے درست نہیں مگر بھارت میں ظلم کے حوالے سے تو بہت واضح‌اور صاف ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم

فاتح بھائی ایک درخواست ہے کہ دوسروں کے جذبات کا بھی خیال رکھیں شائد اسامہ (اللہ ان کی حفاظت کریں) اپ کے دشمن ہوں عازی عبدالرشید شہید رحمہ اللہ سے بھی اپ کی ذاتی دشمنی ہوں لیکن اس فورم پر بہت سے دوست ان کے پرستار تھے ہیں اور ان شاء اللہ ہوں گے
اپ صرف اس فورم پر دیکھئے جتنے بھی باہر ( امریکہ اور یورپ ) کے کھا رہے ہیں (الا ماشاء اللہ چند ایک کے ) وہ سب ان ہی کے گیت گا رہے جسے وہ دہشت گرد قرار دیں بغیر تحقیق کے وہ بھی ان ہی مسلمانوں کے ہاں بھی دہشت گرد ہیں اللہ کے بندو اگر یہ لوگ دہشت پھیلاتے ہیں ڈراتے ہیں تو صرف کفر کو کراتے ہیں مجھے تو آج بھی ایسا ہی یاد ہے جس دن ہوا تھا جب کفر کا سردار بش پاکستان آرہے تھے تو کتنے جہاز اڑا رہے تھے پاکستانی فوج کی خوف کی وجہ سے نہیں صرف اس مٹھی بھر مجاہدین کی وجہ ان کے دل میں کتنا خوف تھا۔۔۔۔
اللہ اکبر کبیرا
کل میں ایک مووی دیکھ رہا تھا فرضی تھا لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

The Road To Guantanamo

واجد، کیا آپ کسی کے جذبات کا خیال رکھ رہے ہیں جو آپ کے جذبات کا خیال رکھا جائے۔ آپ بے شک اسامہ کو اپنا روحانی پیشوا مانیں اور غازی برادران کو عالم اسلام کا ہیرو بنائیں لیکن اس سے آپ اس حقیقت پر پردہ نہیں ڈال سکتے کہ انہی لوگوں کی وجہ سے مسلمانوں کو دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جیش کے دہشت گردوں نے جامعہ حفصہ کی طالبات کو یرغمال بنا کر کفر کو کیا نقصان پہنچایا ہے؟ آپ قوم عاد و ثمود کے سات میٹر والے ڈھانچوں پر تصدیق کیا کریں۔ اس سے زیادہ بات کرنا آپ کے بس کی بات نہیں ہے۔

جو لوگ اب جامعہ حفصہ کے نوحے پڑھ رہے ہیں پہلے یہی اپنے کالموں اور بلاگز پر ان کی غنڈہ گردیوں پر عش عش کیا کرتے تھے۔ اب جو مر جانے والوں کے جسموں کے ٹکڑے نکال نکال کر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں تو مولانا عبدالعزیز کو ملنے والی بشارتوں کا ذکر کرنا کیوں بھول جاتے ہیں؟ ان سے جا کر پوچھیں، وہ ابھی تک اپنی بشارتوں پر بضد ہیں۔ اب ان لوگوں نے آسمان سر پر اٹھایا ہوا ہے کہ کچھ نہ بولو اسلام کو نقصان پہنچ جائے گا اور ساتھ ساتھ جہنم کی وعید بھی دے رہے ہیں۔ میں ان لوگوں کو لال مسجد کے سانحے کا برابر کا ذمہ دار سمجھتا ہوں جو پہلے ان لوگوں کو ہلاشیری دیتے رہے ہیں اور بعد میں لاشیں گرنے کا تماشہ دیکھتے رہے ہیں۔ اب واویلا مچایا ہوا ہے کہ ظلم ہو گیا۔ اپنی آنھیں بند کرکے یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ باقیوں کو بھی نظر آنا بند ہو گیا ہے۔
 
زینب

محفلین
سمجھو تہ ایکسپر یس میں جن لو گوں کو کٹر ہندوؤں نے ذندہ جلا دیا ان کے لیے آپ کے سینے میں درد کیوں نہیں اٹھا حالانکہ وہ 100 لوگ بھی پاکستانی ہی تھے آپ کا ہ درد صرف لال مسجد کے لیے کیوں؟؟
 
زینب

محفلین
واجد صاحب جتنا نقصان اسلام اور مسلمانوں کو اسامہ نے پہنچایا اتنا آج تک کفار بھی نہ پہنچا سکے اسلام کو دہشتگرد مذہب اور مسلمانوں کو خود کوش حملہ آور کا خطاب اسامہ ہی کی دیین ھے

آپ نے جو امر یکہ میں بیٹھ کے کھانے کی بات کی اس کا جواب بہت اچھا ہے میرے پاس پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رہنے دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
اجمل

محفلین
واجد، کیا آپ کسی کے جذبات کا خیال رکھ رہے ہیں جو آپ کے جذبات کا خیال رکھا جائے۔ آپ بے شک اسامہ کو اپنا روحانی پیشوا مانیں اور غازی برادران کو عالم اسلام کا ہیرو بنائیں لیکن اس سے آپ اس حقیقت پر پردہ نہیں ڈال سکتے کہ انہی لوگوں کی وجہ سے مسلمانوں کو دنیا بھر میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جیش کے دہشت گردوں نے جامعہ حفصہ کی طالبات کو یرغمال بنا کر کفر کو کیا نقصان پہنچایا ہے؟ آپ قوم عاد و ثمود کے سات میٹر والے ڈھانچوں پر تصدیق کیا کریں۔ اس سے زیادہ بات کرنا آپ کے بس کی بات نہیں ہے۔

جو لوگ اب جامعہ حفصہ کے نوحے پڑھ رہے ہیں پہلے یہی اپنے کالموں اور بلاگز پر ان کی غنڈہ گردیوں پر عش عش کیا کرتے تھے۔ اب جو مر جانے والوں کے جسموں کے ٹکڑے نکال نکال کر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں تو مولانا عبدالعزیز کو ملنے والی بشارتوں کا ذکر کرنا کیوں بھول جاتے ہیں؟ ان سے جا کر پوچھیں، وہ ابھی تک اپنی بشارتوں پر بضد ہیں۔ اب ان لوگوں نے آسمان سر پر اٹھایا ہوا ہے کہ کچھ نہ بولو اسلام کو نقصان پہنچ جائے گا اور ساتھ ساتھ جہنم کی وعید بھی دے رہے ہیں۔ میں ان لوگوں کو لال مسجد کے سانحے کا برابر کا ذمہ دار سمجھتا ہوں جو پہلے ان لوگوں کو ہلاشیری دیتے رہے ہیں اور بعد میں لاشیں گرنے کا تماشہ دیکھتے رہے ہیں۔ اب واویلا مچایا ہوا ہے کہ ظلم ہو گیا۔ اپنی آنھیں بند کرکے یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ باقیوں کو بھی نظر آنا بند ہو گیا ہے۔

محترم ۔ سیّدنا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا تھا "کسی آدمی کے جھوٹا ہونے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ ایک بات سُنے اور بغیر تصدیق کئے کسی دوسرے سے کہہ دے"۔ چنانچہ کچھ کہنے یا لکھنے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں ۔ یہ ضروری نہیں ہوتا کہ آدمی جو سُنے وہ کسی اور سے کہہ دے ۔
وما علینا الالبلاغ
 
Top