1 - آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟
ناشتہ: ایک گلاس جُوس یا دودھ۔ یا کبھی کبھار بریڈ۔ ہفتہ اور اتوار پراٹھا۔ ناشتے سے کچھ دیر کے بعد سبز قہوہ۔
دوپہر اور رات کے کھانے میں جو بھی ہو چلتا ہے۔ چاول اچھے تو لگتے ہیں لیکن ہمارے گھر میں ہر روز نہیں بنتے۔
2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟
خود سے پینا ہو تو زیادہ سے زیادہ 4-5 گلاس۔ کام کرتے ہوئے بھول جاتی ہوں۔ لیکن الحمد اللہ کوئی نہ کوئی یہ نیکی کماتا رہتا ہے تو جتنا پلا دیں پی لیتی ہوں۔
3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟
چاکلیٹ ۔ میرے بیگ میں، کمرے میں اور دفتر میں چاکلیٹس اور سویٹس کا کافی ذخیرہ موجود رہتا ہے لیکن اب زیادہ تر دوسروں کو کھلاتی ہوں۔ چھالیہ نہیں کھاتی۔ سویٹس بھی ہر طرح کی نہیں کھا سکتی۔
4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟
میں زیادہ فرمائشی پروگرام نشر نہیں کرتی بلکہ دوسروں کو موقع دیتی ہوں۔اسی لئے عموماً جو کھانا بنتا ہے پسند ہی ہوتا ہے۔ زیادہ نخرے نہیں کرتی۔ بس سلاد کھانے کے ساتھ ضرور ہونا چاہئیے۔
5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ
حجاب آپ کو کیسے پتہ چلا کہ ہفتہ بھر ڈانٹ بھی کھانی پڑتی ہے
دہی۔ سادہ بھی اور فلیورڈ۔ یا آلو بھرے پراٹھے۔
6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟
ہوٹلنگ کی شوقین نہیں۔ پھر بھی اکثر ہو جاتی ہے لیکن کبھی مہینوں نہیں اور کبھی بہت جلدی جلدی۔ٹیک اوے سے بھی کھانے کبھی کبھار منگوائے جاتے ہیں۔ زیادہ تر پیزا، چائنیز ، سُوپ ، کانٹیننٹل وغیرہ
7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟
میری چائے اور کافی کے لئے کہا جاتا ہے کہ 'پانی کی طرح پیتی ہے'
۔ کولڈ ڈرنکس پہلے تو بہت لیتی تھی اب صرف جُوس لیتی ہوں۔
8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟
نہیں۔
9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟
کافی اور دودھ کے لئے تو سب کے اپنے اپنے کپ ہیں بڑے بڑے۔ باقی میں کوئی تفریق نہیں۔