ساتویں سالگرہ کون کتنا کھاتا ہے ؟؟؟

سارہ خان

محفلین
اور چھپن میں پہنچ کر منہ میں دانت ہی نہیں بچیں گے روٹی کھانے کے لیے اس لیے اس کے بعد مجبوراً چاول ہی کھانے پڑیں گے۔ :laughing:

ہاہاہا پسندیدہ چیز کھانے میں مجبوری کیسی خوشی خوشی کھا لوں گی تب بھی ۔۔ :LOL:

اب یہ تو میرا ہی دل (اور پیٹ) جانتا ہے کہ عیش ہے نحوست

تین ٹائیم پکا پکایا ملنا تو من و سلوٰی ہو ہمارے لئے :p

"کافی کافی" اچھا ہے:laughing:
پر کافی کافی پینا اچھی نہیں ۔۔ :battingeyelashes:
 
سارہ خان

محفلین
میری بہنا ہم تو پلاسٹک کی شیٹ بچھا اس پر سالن چاول ڈال کھا پی لیتے ہیں ۔ اس لیئے ایسے نخروں سے بہت دور ۔

نایاب انکل یہ نخروں کی چھٹی آپ نے برتن دھونے سے بچنے کے لئے تو نہیں کی ہوئی نہ ۔۔ :p
 
فاتح

لائبریرین
تین ٹائیم پکا پکایا ملنا تو من و سلوٰی ہو ہمارے لئے :p
گھر کے پکے پکائے اور ہوٹلوں کے پکے پکائے میں جو فرق ہوتا ہے وہ کچھ ہمارا پیٹ ہی جانتا ہے۔
بقول اکبر الہ آبادی
ہوئے اس قدر مہذب کبھی گھر کا منہ نہ دیکھا
کٹی عمر ہوٹلوں میں مرے اسپتال جا کر
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اس دھاگے سے ایک بات پتہ چلی کہ لڑکیاں ناشتہ کم کم کرتی ہیں اور اسی لئے گھر والوں سے ڈانٹ کھاتی ہیں۔ :)
بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے حجاب ۔ آپ کو محفل پر دیکھ کر بہت اچھا محسوس ہوا۔ اب جلدی سے اپنے جواب بھی لکھیں۔ ہم انتظار کر رہے ہیں۔
حجاب ہیلدی کھانے کے بارے میں بھی پوچھیں (بتائیں) کہ کس قسم کے کھانے کو عموماً لوگ ہیلدی کھانا سمجھتے ہیں۔
 
مہ جبین

محفلین
1 - آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟

روٹی کے مقابلے میں چاول زیادہ پسند ہیں

2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟

6۔ 5 گلاس پی لیتی ہوں دن بھر میں

3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟

چاکلیٹ کبھی کبھار کھالیتی ہوں لیکن ویسے جبڑوں کو آرام کا پورا موقعہ دیتی ہوں

4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟

کوشش کرتی ہوں کہ شوہر اور بچوں کی پسند کا پکاؤں لیکن کبھی کبھی اپنی پسند کا پکا کر سب کو کھلا دیتی ہوں

5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p

دال چاول اور سبزی

6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟

ہوٹلنگ تو اتنی نہیں ہوتی لیکن پارسل کھانے اکثر منگوالیتے ہیں

7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟

صبح ناشتے میں دو کپ اور شام کو ایک کپ۔۔۔۔ بس اس سے زیادہ نہیں پیتی، کولڈ ڈرنک بالکل اچھی نہیں لگتی

8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟

ہاں ہانڈی چاٹنا اچھا لگتا ہے اور آج ہی یہ نیک کام کیا بھی ہے ، بھنی چنے کی دال پکائی اور اسکی ہانڈی کو روٹی سے کھا کر صاف کیا

9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟

نہیں ایسا کچھ نہیں کسی بھی برتن کو استعمال کرلیتی ہوں
 
حجاب

محفلین
1 - آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟

روٹی پسند ہے اس کے علاوہ دن بھر میں فروٹ کھا لیتی ہوں ایک یا ۲ ۔۔۔

2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟

۳ لیٹر اور گرمی زیادہ ہو تو ۴ ۔۔

3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟

جبڑے مستقل آرام کرتے ہیں یہ سب نہیں کھاتی میں ۔۔۔

4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟

سب کی پسند کا خیال رکھتے ہوئے میری پسند کا ۔۔۔

5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p

انڈے ۔۔۔۔

6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟

زیادہ تر پارسل ، چکن تکہ یا بروسٹ ۔۔

7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟

۲ کپ ایک صبح ایک شام ۔۔۔

8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟

اکثر و بیشتر یہ کارنامہ انجام دیتی ہوں لاسٹ ٹائم پرسوں کڑھی کھائی ۔۔

9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟

چائے کا ایک بڑا سا مگ ہے جو صرف میں استعمال کرتی ہوں ۔۔

لیجئے جناب دے دیئے جواب میں نے :)

فرحت کیانی

لائبریرین
1 -

6۔ 5 گلاس پی لیتی ہوں دن بھر میں

6۔ صبح ناشتے میں دو کپ اور شام کو ایک کپ۔۔۔ ۔ بس اس سے زیادہ نہیں پیتی، کولڈ ڈرنک بالکل اچھی نہیں لگتی
تو آپ بھی کم پانی پیتی ہیں۔
اور چائے تو اس سے بھی کم پیتی ہیں۔ پانی کے معاملے میں میں آپ کے ساتھ ہی کھڑی ہوں لیکن چائے میں زیادہ پیتی ہوں :happy:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
1 - آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟

ناشتہ: ایک گلاس جُوس یا دودھ۔ یا کبھی کبھار بریڈ۔ ہفتہ اور اتوار پراٹھا۔ ناشتے سے کچھ دیر کے بعد سبز قہوہ۔
دوپہر اور رات کے کھانے میں جو بھی ہو چلتا ہے۔ چاول اچھے تو لگتے ہیں لیکن ہمارے گھر میں ہر روز نہیں بنتے۔
2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟
خود سے پینا ہو تو زیادہ سے زیادہ 4-5 گلاس۔ کام کرتے ہوئے بھول جاتی ہوں۔ لیکن الحمد اللہ کوئی نہ کوئی یہ نیکی کماتا رہتا ہے تو جتنا پلا دیں پی لیتی ہوں۔ :)
3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟
چاکلیٹ ۔ میرے بیگ میں، کمرے میں اور دفتر میں چاکلیٹس اور سویٹس کا کافی ذخیرہ موجود رہتا ہے لیکن اب زیادہ تر دوسروں کو کھلاتی ہوں۔ چھالیہ نہیں کھاتی۔ سویٹس بھی ہر طرح کی نہیں کھا سکتی۔
4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟
میں زیادہ فرمائشی پروگرام نشر نہیں کرتی بلکہ دوسروں کو موقع دیتی ہوں۔اسی لئے عموماً جو کھانا بنتا ہے پسند ہی ہوتا ہے۔ زیادہ نخرے نہیں کرتی۔ بس سلاد کھانے کے ساتھ ضرور ہونا چاہئیے۔
5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p
حجاب آپ کو کیسے پتہ چلا کہ ہفتہ بھر ڈانٹ بھی کھانی پڑتی ہے :roll: :openmouthed:
دہی۔ سادہ بھی اور فلیورڈ۔ یا آلو بھرے پراٹھے۔
6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟
ہوٹلنگ کی شوقین نہیں۔ پھر بھی اکثر ہو جاتی ہے لیکن کبھی مہینوں نہیں اور کبھی بہت جلدی جلدی۔ٹیک اوے سے بھی کھانے کبھی کبھار منگوائے جاتے ہیں۔ زیادہ تر پیزا، چائنیز ، سُوپ ، کانٹیننٹل وغیرہ
7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟
میری چائے اور کافی کے لئے کہا جاتا ہے کہ 'پانی کی طرح پیتی ہے' :openmouthed: ۔ کولڈ ڈرنکس پہلے تو بہت لیتی تھی اب صرف جُوس لیتی ہوں۔
8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟
نہیں۔
9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟
کافی اور دودھ کے لئے تو سب کے اپنے اپنے کپ ہیں بڑے بڑے۔ باقی میں کوئی تفریق نہیں۔
 
طالوت

محفلین
1 - آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟

ترجیحا روٹی ، صبح کبھی روٹی کبھی پھل کبھی خشک میوہ جات کبھی فاقہ ۔ دوپہر عموما روٹی کبھی کبھار چاول ۔ رات کبھی روٹی کبھی چاول کبھی محض سلاد۔

2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟

پانچ سے چھ گلاس۔
3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟
ہر وقت۔ مگر جبڑوں کو زیادہ تکلیف نہیں ہوتی۔
4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟
جب مہینوں بعد گھر میں ہوں تو پکتا ہے۔
5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p
اپنے ہاتھ سے پکا تو بڑا مشکل ہے دو تین وقت کے کھانے کے بعد ہی جی اکتا جاتا ہے۔
6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟
پچھلے ماہ تو زیادہ رہا ، عموما آٹھ سے دس بار۔
7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟
ناشتے میں ایک کپ سبز چائے ، دوپہر کے کھانے کے بعد ایک کپ شائے ، بس۔
8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟
کئی بار ۔ آج رات دیسی گھی میں پراٹھے تل کے کھائے ہیں اور ایک چائے۔
9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟
دو پسندیدہ پلیٹیں ہیں ،ایک پسندیدہ گلاس ایک صاحب نے توڑ دیا۔
میرا خیال ہے اتنے سوال کافی ہیں آپ سب میں سے کوئی چاہے تو مزید سوال شامل کر سکتے ہیں ۔ میں بھی جواب دوں گی لیکن پہلے آپ :)
بس جی ؟
 
1 - آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟
ج: جو بھی مل جائے کھا لیتا ہوں۔ کھانے میں زیادہ نخرے نہیں کرتا۔ چاول صرف بریانی میں پسند ہیں۔
2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟
ج: پانچ سے چھ گلاس
3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟
ج: کسی زمانے میں چھالیہ کھانے کی لت پڑ گئی تھی۔ اب جبڑے زیادہ تر آرام کرتے ہیں۔
4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟
ج: کبھی کبھی
5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p
ج: بریانی
6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟
ج: ہوٹلنگ بہت کم ۔ عام طور پر فاسٹ فوڈ ریسٹورینٹ ہی جاتے ہیں۔
7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟
ج: دن میں 2-3 کپ۔ دو گھر میں ایک آفس میں۔ کولڈ ڈنکس میں ماؤنٹین ڈیو پسند ہے لیکن روز نہیں پیتا۔
8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟
ج: ہاں کھیر کھائی تھی ایک دفعہ بڑے مزے کی بنی تھی۔
9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟
ج:نہیں ایسا کوئی سین نہیں ہے ہمارے یہاں ۔
 
پپو

محفلین
1- آپ کے دن بھر کا مینو کیا ہوتا ہے روٹیاں پسند ہیں یا چاول ؟؟؟
پسند دونوں ہیں مگر زیادہ تر روٹی ہی چلتی ہے
2 - صبح سے رات تک کتنا پانی پیتے ہیں ؟؟؟
آج کل تو تین لیٹر پی جاتا ہوں
3 - ٹافییاں چاکلیٹ چھالیہ الا بلا الم غلم کے لیئے ہر وقت منہ چلتا رہتا ہے یا جبڑے آرام بھی کرتے ہیں ؟؟؟
کھانا کھانے کے بعد چائے وغیرہ
4 - گھر میں آپ کی پسند کا کھانا پکتا ہے ؟؟؟
پہلے پکتا تھا اب بچوں کی پسند کا خیال رکھا جاتا ہے
5 - کوئی ایک چیز جو آپ کو ہفتہ بھر کھانی پڑے تو خوشی سے کھاتے رہیں ؟؟؟ مار ڈانٹ پھٹکار کے علاوہ :p
گوشت اور آجکل آم
6 - مہینے میں کتنی بار ہوٹلنگ کی جاتی ہے یا پارسل کھانے منگوائے جاتے ہیں اور زیادہ تر کیا ؟؟؟
پانچ دن ہفتہ میں ایک وقت کا کھانا باہر ہی کھانا پڑتا ہے
7 - چائے دن بھر میں کتنی کپ پیتے / پیتی ہیں اور کولڈ ڈرنکس ؟؟؟؟
دو کپ روزانہ کبھی کبھی زیادہ بار بھی پینی پڑتی ہے
8 - کبھی ہانڈی چاٹ کے کھائی ؟؟؟؟ آخری بار کب اور کیا کھایا ؟؟؟
اللہ نہ کرے آ خری بار ہو ابھی آم کھا کر آیا
9 - گھر میں کھانے پینے کے لیئے کوئی خاص پلیٹ ، کپ ، یا گلاس جو آپ کو پسند ہو اور آپ اسی میں کھانا چاہتے ہو ایسا کچھ ہے ؟؟؟
صرف چاہے کے لئے کپ ایک مگ خاص ہے باقی روٹین میں چلتا ہے
 
Top