میم الف
محفلین
میم ہے کوئی نہ کوئی ہے الفاب تو سکون میں ہیں نا یا دور حکومت بدلنا ہے ابھی۔
اس تخلص سے بھی ہوں اوبا ہوا
اوبا ہوا سہی، مگر اس کو بدلنے کا اب ارادہ نہیں
اصل میں میں یوٹیوب چینلز بھی کئی بار بنا کے ڈیلیٹ کر چکا ہوں
یہ سوچ کے کہ میری ویڈیوز معیاری نہیں
اب نیا چینل بناؤں گا اور پہلے سے بہتر ویڈیوز بناؤں گا
کچھ ہزار سبسکرائبر بھی ہو جاتے لیکن میں پھر ڈیلیٹ کر دیتا
یوں کرتے کرتے ۲۰۲۲ آ گیا
(پہلا چینل ۲۰۱۵ میں بنایا تھا)
تو مری سمجھ میں آیا کہ بھائی میاں
اگر یوں ہی بنیادیں ڈالتے رہے اور پھر اکھاڑتے رہے تو مکان کب تعمیر ہو گا
اس لیے اب بھی بہت ساری ویڈیوز ہیں جو مجھے پسند نہیں
لیکن میں ڈیلیٹ نہیں کرتا
غالبا اسے پرفیکشنزم کہا جا سکتا ہے
تو میں نے اپنے ام پرفیکٹ ہونے کو قبول کر لیا