کون کس کو مس کررہا ہے 15

شمشاد

لائبریرین
دل سے نہیں دماغ سے یاد کیا جاتا ہے۔ دل بیچارے کو تو خون پمپ کرنے سے ہی فرصت نہیں ملتی۔
 
۔۔۔
غم ہزاروں دلِ حزیں تنہا
بوجھ کتنے ہیں اور زمیں تنہا

اپنے پیاروں کو یاد کرتا ہے
آدمی ہو اگر کہیں تنہا

تیری یادوں کا اک ہجوم بھی ہے
آج کی رات میں نہیں تنہا

میرا سامانِ آخرت، مولا!
چشمِ نادم کا اک نگیں تنہا​


محمدعلم اللہ اصلاحی
 
آخری تدوین:
۔۔۔

اُس نے زندگی کے کٹھن سفر میں چالیس سال تک میرا یوں ساتھ دیا کہ کوئی نہ دے سکتا تھا۔ پھر، اس کی منزل آ گئی اور ۔۔۔ ابھی کچھ دن پہلے عین چاند رات کو اس کی روح پرواز کر گئی۔ 8 اگست 2013 رات گیارہ بج کر چالیس منٹ کا لمحہ جب وہ مجھے داغِ مفارقت دے گئی، جیسے جامد ہو گیا ہے۔ یاد تو تب کروں نا، جب اُس لمحے کا جمود ٹوٹے!!

میں نے اور میرے بچوں نے عیدالفطر کیسے گزاری، اُس کو یاد نہ بھی رکھا جائے تو یاد رہے گا، کہ 1434 ہجری کی یہ عید تو ہجرِ جاودانی کا پہلا دن ہے۔ اللہ مرحومہ کو کروٹ کروٹ راحتوں سے نوازے۔

میریاں پلکاں تے انگیارے کنبدے نیں
اپنا دامن پِچھاں ہٹا لَے میرے توں


الف عین ۔ محمد وارث ۔ مدیحہ گیلانی ۔ گل بانو ۔ منیر انور ۔ سید زبیر ۔ محمد اشرف ساقی ۔ سید شہزاد ناصر ۔۔۔ اور سارے اہلِ دل​
 
آخری تدوین:
چاچو واقعی سن کر بہت افسوس ہوا ،تعزیت کرنے کے لئے الفاظ نہیں ۔کیا کہوں کچھ سمجھ نہیں آ رہا بس دعاگو خدایا آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔صحت و تندرستی سے نوازے اور آپ کا تخلیقی سفر پہلے سے زیادہ زور و شور اور زیادہ سے زیادہ ہو ۔آمین یا الہہ العالمین۔
 
۔۔۔
غم ہزاروں دلِ حزیں تنہا
بوجھ کتنے ہیں اور زمیں تنہا

اپنے پیاروں کو یاد کرتا ہے
آدمی ہو اگر کہیں تنہا

تیری یادوں کا اک ہجوم بھی ہے
آج کی رات میں نہیں تنہا

میرا سامانِ آخرت، مولا!
چشمِ نادم کا اک نگیں تنہا​


محمدعلم اللہ اصلاحی
چاچو اتنی دلدوز خبر دیکھ کر اس پر کچھ تبصرہ ہی نہیں کر سکا ۔بہت شکریہ اس غم کے موقع پر بھی آپ نے اپنے اس نکھٹو کو یاد رکھا ۔اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
 
Top