کون کس کو مس کررہا ہے (6)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارہ خان

محفلین
فاطمہ بھی بالکل غائب ہے اور زینب بھی ۔۔۔ تعبیر سسٹر کے نمبر پر میرا ایس ایم ایس نہیں جاتا کہ پوچھ ہی لوں کہاں رہ گئیں ہیں ۔۔
 

خوشی

محفلین
اوووووووووووو آپ سب تو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ھیں اچھا لگا مجھے یہ جان کے کہ آپ لوگ ایک دوسرے کی فکر کرتے ھیں
 

سارہ خان

محفلین
ایسا سب کے ساتھ نہیں ہوتا خوشی ۔۔ مجھے تو بہت سے فورمز کے مقابلے میں محفل کا ماحول زیادہ بہتر لگتا ہے ۔۔:)
 

خوشی

محفلین
ماحول اچھا ھے لوگ بھی اچھے ھیں ، مگر کچھ لوگ نئے لوگوں کو اگنور کر دیتے ھیں فی میل کسی نئے میل کو اگنور کریں ٹھیک کوئی میل کسی نئی فی میل کو اگنور کرے ٹھیک مگر فی میل کا کسی نئی فی میل کو یا میل کا دوسرے نئے میل کو اگنور کر دینا مناسب نہیں
 

سارہ خان

محفلین
اگنور کرنے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی خوشی ۔۔۔ اکثر لوگوں کی عادت ہوتی ہے سب سے بات نہیں کرتے سلیکٹڈ لوگوں سے کرتے ہیں ۔۔ تو کسی کے رویے کو محسوس نہ کریں ۔۔ باقی اتنے سارے لوگ تو بات کرتے ہی ہیں نہ ۔۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
خوشی یہ بات نہیں ہے کہ نئے اراکین کو اگنور کیا جاتا ہے۔

اصل بات یہ ہے کہ نئے اراکین آتے ہی اس محفل اور اس محفل کے اراکین کا مزاج سمجھے بغیر بے دھڑک شروع ہو جاتے ہیں۔ (شاید وہ دوسرے فورمز پر اسی مزاج کے عادی ہوں گے۔) تو ظاہر ہے کہ یہاں کی فیمیل اراکین کو بُرا لگتا ہو گا۔

اس محفل کا اپنا ایک مزاج ہے۔ یہاں بہت سے اراکین ایکدوسرے سے بہت بے تکلف ہیں، ان میں میل اور فیمیل کی تفریق نہیں، لیکن کوئی بھی ایک خاص حد سے آگے نہیں بڑھتا، بیہودہ مذاق نہیں کرتا۔ یہاں مذاق میں بھی ایک سلیقہ ہے اور آپ بھی اس سے اتفاق کریں گی کہ سلجھا ہوا مذاق لطف دیتا ہے۔

یہاں آئیں، گپ شپ کریں لیکن دوسرے کی عزت کا خیال رکھیں۔ دوسروں کے جذبات کا احترام کریں۔ تو دوسرے بھی آپ کی عزت کریں گے، آپ کے جذبات کا احترام کریں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے بہت کیا۔
وہ کیا ہے کہ ابھی پہلا بکرا نہیں پہنچا اور اب دوسرا بھی ادھار کھاتے میں چلا گیا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top