بھئی میں تو پاکستان کو مس کر رہا ہوں۔ اتنے برس بیت گئے۔۔اتنے بیت گئے کہ اب تو یاد بھی نہیں۔
بس اتنا یاد ہے کہ انڈے بائیس روپے درجن، ڈبل روٹی چودہ روپے کی اور تندوری روٹی تین روپے کی مل جاتی تھی۔ ایک جاننے والے کا کہنا ہے کہ اب ان قیمتوں کے آخر میں صفر کا اضافہ کر لیں۔
کون پاکستانی ہے جو پاکستان سے باہر رہ کر پاکستان کو یاد نہیں کرتا۔ لیکن موجودہ حکمرانوں نے اپنے پیارے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ پاکستان کے اندر رہنے والے بھی تڑپ رہے ہیں۔
اوپن بک امتحان سب سے مشکل ہے۔ بندہ مذتذب ہی رہتا ہے کہ کیا پڑھے اور کیا چھوڑے۔ ادھر پرچہ کرتے وقت سمجھ نہیں آتی کی ورق گردانی کی جائے یا جو پتا ہے وہی لکھا جائے۔