آرڈر! آرڈر ۔ ۔۔۔۔۔۔۔
آرڈر! آرڈر۔ خبر دار یس دھاگے پر سنجیدہ گفتگو کرنا منع ہے
دو نان اور چار کباب
فی الحال اتنا ہی۔
میں نے تو اپنے لیے آرڈر دیا ہے۔ نئے آنے والے اپنے لیے دیں۔
میں تو نئی نہیں ہوں اس لئے میں آپ کے حصے سے ہی کھاؤں نگی
کسی کو معلوم ہے کہ زین کہاں ہے اور بھتیجی کہاں ہے؟ یہاں کیوں نہیں آ رہے؟
جناب شمشاد صاحب کے لئے جو نان کباب تیار ہوئے وہ ہماری میز پے لے آئیے۔۔ لی جئے حضرت ہم نے بھی آرڈر دے دیا،،،
السلام علیکم
شمشاد بھائی۔ کیسے ہیں آپ ؟
میں کئی دنوں سے نیٹ سے دور ہوں ۔ موقع ملتاہے آن لائن آجاتا ہوں لیکن محفل میں کوئی ہوتاہی نہیں
پر آپ تو نئے ہیںہمارے اوپر تھوڑی دھول مٹی ہو جانے دی جئے پھر ہمارے ناز ،،،،،، بھی ملاحذہ فرمائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دیکھ بھال کر مار کھلائیے گا بزرگوار کہیں کمر میں چک وغیرہ نہ پڑجائے آپ کیفہیم میاں اب آپ مجھ سے مار کھا جائیں گے۔
یہاں لوگ اپنی اہمیت آپ بناتے ہیں۔ اور ضروری نہیں کہ ایک ہی شخص ہر کسی کی نگاہ میں اہم ہو اور نہ ہی یہ ضروری ہے کہ ایک شخص کی نگاہ میں سبھی اہم ہوں۔ یہ کمیونٹی پورٹل ہے۔ یہاں کسی کو تکنیک سے دلچسپی ہو سکتی ہے، کسی کو ڈیویلپمینٹ سے، کسی کو ڈیزائن سے، کسی کو تعلقات سے، کسی کو ادب سے کسی کو کتب سے، کسی کو گپ شب سے اور کسی کئی کئی چیزوں سے۔ اب اگر کسی پروگرامر کی نظروں میں ڈیزائنرس کی کوئی اہمیت نہ ہو اور اسی طرح کسی ڈیزائنر کو پروگرامر الو کے پٹھے اور بور قسم کے لوگ لگتے ہوں تو اس میں کسی کا کیا جاتا ہے۔ بقول آپ کے محفل کے "بڑے" بھی اپنی پسند اور خواہش رکھتے ہیں۔ وہ آپ پر جبر تو نہیں کرتے کہ آپ کسی کو اہمیت دیں اور کسی کو نہ دیں۔
جی میں مذاق کررہی تھی۔ناعمہ بٹیا اب تو اسلم بھائی بھی نئے نہیں رہے۔
لالہ ایسا نہیں کہتےارے بھئی یہاں گپ شپ لگانے والوں کی نہیں ٹیکنیکل لوگوں کی زیادہ اہمیت ہے
وہ زیادہ کھا جایا کریں نگے میں تو کھاتی ہی تھوڑا سا ہوںبٹیا رانی وہ اپنا حصہ کھائیں گے۔ ہم بھلا آپ کا حصہ ان کو کیوں دینے لگے؟
میرا تو واقعی دل نہیں کرتا۔
تمہارا دل اسی لیے لگا ہوا ہے کہ تم نے یہاں کی بس اتنی ہی رونق دیکھی ہے۔
جبکہ میں نے یہاں جو رونقیں دیکھی ہیں اس حساب سے آج کل تو یہاں سناٹے کا راج اور ہو کا عالم ہے۔
اور کھلے الفاظ میں کہنے والی بات کہ وہ رونقیں ہم جیسوں کے دم سے ہی تھیں۔
لیکن یہاں کے کچھ لوگوں کو وہ ہنسنا بولنا۔ بچگانہ پن لگا۔
تو بس ہم نے بھی پھر یہاں سے سوتیلا پن برتنا شروع کردیا
اور دیکھ لو آج کل یہاں۔ شعر و شاعری اور ٹیکنالوجی کی باتیں تو بے شمار ہوتی ہیں۔
لیکن گپ شپ اور محفل کی وہ رونق بہت مانند پڑ گئی۔