کون کس کو مس کر رہا ھے 9

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
کسی کو معلوم ہے کہ زین کہاں ہے اور بھتیجی کہاں ہے؟ یہاں کیوں نہیں آ رہے؟

السلام علیکم
شمشاد بھائی۔ کیسے ہیں آپ ؟

میں کئی دنوں سے نیٹ سے دور ہوں ۔ موقع ملتاہے آن لائن آجاتا ہوں لیکن محفل میں کوئی ہوتاہی نہیں :(
 

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم
شمشاد بھائی۔ کیسے ہیں آپ ؟
میں کئی دنوں سے نیٹ سے دور ہوں ۔ موقع ملتاہے آن لائن آجاتا ہوں لیکن محفل میں کوئی ہوتاہی نہیں :(

میں الحمد للہ اچھا ہوں۔

محفل کے لیے وقت نکال لیا کرو۔ میں ادھر ہی ہوتا ہوں۔
 

فہیم

لائبریرین
فہیم میاں اب آپ مجھ سے مار کھا جائیں گے۔ :)
دیکھ بھال کر مار کھلائیے گا بزرگوار کہیں کمر میں چک وغیرہ نہ پڑجائے آپ کی:rolleyes:

یہاں لوگ اپنی اہمیت آپ بناتے ہیں۔ اور ضروری نہیں کہ ایک ہی شخص ہر کسی کی نگاہ میں اہم ہو اور نہ ہی یہ ضروری ہے کہ ایک شخص کی نگاہ میں سبھی اہم ہوں۔ یہ کمیونٹی پورٹل ہے۔ یہاں کسی کو تکنیک سے دلچسپی ہو سکتی ہے، کسی کو ڈیویلپمینٹ سے، کسی کو ڈیزائن سے، کسی کو تعلقات سے، کسی کو ادب سے کسی کو کتب سے، کسی کو گپ شب سے اور کسی کئی کئی چیزوں سے۔ اب اگر کسی پروگرامر کی نظروں میں ڈیزائنرس کی کوئی اہمیت نہ ہو اور اسی طرح کسی ڈیزائنر کو پروگرامر الو کے پٹھے اور بور قسم کے لوگ لگتے ہوں تو اس میں کسی کا کیا جاتا ہے۔ بقول آپ کے محفل کے "بڑے" بھی اپنی پسند اور خواہش رکھتے ہیں۔ وہ آپ پر جبر تو نہیں کرتے کہ آپ کسی کو اہمیت دیں اور کسی کو نہ دیں۔ :)

اور آپ نے ایویں ہی اتنا کچھ لکھ ڈالا۔
یہ سب مجھے بھی معلوم ہے۔میں تو صرف محفل کے سناٹے کے اسباب پر کچھ روشنی ڈال رہا تھا اور وہ بھی اس لوڈشیڈنگ کے باوجود۔
کہ مستقبل میں ایسی غلط پالیسیوں سے پرہیز کیا جاسکے جو سناٹے کا سبب بنیں۔
 
بھئی وہی تو ہم کہہ رہے تھے پیارے کہ محفل کی ایسی کوئی پالیسی نہیں جو سناٹے کو رواج دے اور کسی کو گپ شپ سے باز رکھے۔ ہاں کوئی سنجیدہ موضوعات میں غیر سنجیدگی پھیلائے تو بات اور ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ میری خود کی 95 فیصد سے زاید پوسٹس گپ شپ کے زمرے میں ہی رہی ہیں۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ارے بھئی یہاں گپ شپ لگانے والوں کی نہیں ٹیکنیکل لوگوں کی زیادہ اہمیت ہے:)
لالہ ایسا نہیں کہتے:confused:
میں تنقید کے بہت خلاف ہوں:rolleyes:
ویسے جب میں نئی نئی آئی تھی تو یہاں تب بھی رونق تھی۔
اب تو بہت کم ہے کہ خوشی اپیا، جیہ اپیا، تعبیر سس زہرہ بہنا یہاں آئیں۔ مگر پھر بھی محفل کی رونق توہم سے ہی ہے نا۔
اور بڑوں کی بات کودل پہ نہیں لیتے۔کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ کوئی اپنا ہوتا ہے تو کچھ کہتا ہے نا۔ اب آپ سعود بھیا، شمشاد بھیا، اعجاز بھیا یا کوئی بھی مجھے ڈانٹ لیں میں بُرا نہیں مناؤں گی۔
کیوں کہ میں تو سب کی چھوٹی بہنا ہوں اور بھائی بہنوں کو ڈانٹ ہی لیتے ہیں:)
 

ملائکہ

محفلین
میرا تو واقعی دل نہیں کرتا۔
تمہارا دل اسی لیے لگا ہوا ہے کہ تم نے یہاں کی بس اتنی ہی رونق دیکھی ہے۔
جبکہ میں نے یہاں جو رونقیں دیکھی ہیں اس حساب سے آج کل تو یہاں سناٹے کا راج اور ہو کا عالم ہے۔
اور کھلے الفاظ میں کہنے والی بات کہ وہ رونقیں ہم جیسوں کے دم سے ہی تھیں۔
لیکن یہاں کے کچھ لوگوں کو وہ ہنسنا بولنا۔ بچگانہ پن لگا۔
تو بس ہم نے بھی پھر یہاں سے سوتیلا پن برتنا شروع کردیا:)
اور دیکھ لو آج کل یہاں۔ شعر و شاعری اور ٹیکنالوجی کی باتیں تو بے شمار ہوتی ہیں۔
لیکن گپ شپ اور محفل کی وہ رونق بہت مانند پڑ گئی۔

فہیم بھائی آپکو کیا ہوا:grin: اتنا آپ کس سے ناراض ہیں؟؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top