کون کس کو مس کر رہا ہے؟ 12

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
سفید آٹے والی روٹی یا میدہ ملے والے آٹے کی روٹی سے بچیں، بورے والے آٹے کی روٹی استعمال کریں۔ اور ہاں چکنائی والی چیزوں سے بھی پرہیز کریں۔

باہر جا کر پیدل چلنا مشکل ہے تو پیدل چلنے والی مشین کا بندوبست کریں۔
ہممم۔۔۔ یہاں بورے والا آٹا نہیں ملتا :( تاہم میرے پاس ورزش والی بائیسکل ہے۔ اسے شروع کرتا ہوں انشاء اللہ۔ اور چکنائی سے پرہیز کی کوشش بھی۔ مشورے کا بہت شکریہ :)
 
زین

لائبریرین
نہیں آپ کے جتنا وزن نہیں بڑھانا ۔:):biggrin:
ابھی وزن ساٹھ سے کم ہے ،مجھے بس 65 کلو تک بڑھانا ہے ۔
آپ بار بار کامن پن یاد دلا کر مجھے تشویش اور وہم میں مبتلا کررہے ہیں :(
 
ارے نہیں جناب۔ تشویش کو چھوڑیں۔ بس ایک ہی غلطی دو بار نہیں کرنی چاہیئے۔ اس بار آپ کوئی اور چیز جیسا کہ غیر کامن پن استعمال کر لیں؟ مذاق کر رہا ہوں۔ چند ماہ یا چند ہفتوں کے لئے شمشاد بھائی والا نسخہ آزمائیں۔ کافی رہے گا

ویسے بائی دی وے میرا چہرہ کلوز اپ کی وجہ سے زیادہ موٹا دکھائی دے رہا ہے ورنہ اتنا ہے نہیں کہ آپ ڈر جائیں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وہاں brown bread نہ ملتی ہو؟
براؤن بریڈ تو ملتی ہے لیکن ایک دن پڑھ رہا تھا کہ سور سے 185 مصنوعات بنتی ہیں جن میں سے ایک ڈبل روٹی بھی شامل ہے۔ سور کا کوئی جزو اسے نرم بنانے کے لئے ڈالتے ہیں۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے
 
زین

لائبریرین
ارے نہیں جناب۔ تشویش کو چھوڑیں۔ بس ایک ہی غلطی دو بار نہیں کرنی چاہیئے۔ اس بار آپ کوئی اور چیز جیسا کہ غیر کامن پن استعمال کر لیں؟ مذاق کر رہا ہوں۔ چند ماہ یا چند ہفتوں کے لئے شمشاد بھائی والا نسخہ آزمائیں۔ کافی رہے گا

ویسے بائی دی وے میرا چہرہ کلوز اپ کی وجہ سے زیادہ موٹا دکھائی دے رہا ہے ورنہ اتنا ہے نہیں کہ آپ ڈر جائیں :)
ہمم ۔۔۔کوشش کرتا ہوں۔
آپ مکمل تصویر لگاتے تو پھر ڈرنے کی نوبت ہی نہ آتی :)

شمشاد بھائی ےےےےےےےمجھے فہرست بناکر دیجیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں آپ کے جتنا وزن نہیں بڑھانا ۔:):biggrin:
ابھی وزن ساٹھ سے کم ہے ،مجھے بس 65 کلو تک بڑھانا ہے ۔
آپ بار بار کامن پن یاد دلا کر مجھے تشویش اور وہم میں مبتلا کررہے ہیں :(
65 کلو کیوں کرنا ہے؟ کہیں یہ "اس" نے تو نہیں کہا کہ وزن 65 کلو سے کم نہ ہو۔
 
فہیم

لائبریرین
براؤن بریڈ تو ملتی ہے لیکن ایک دن پڑھ رہا تھا کہ سور سے 185 مصنوعات بنتی ہیں جن میں سے ایک ڈبل روٹی بھی شامل ہے۔ سور کا کوئی جزو اسے نرم بنانے کے لئے ڈالتے ہیں۔ باقی اللہ بہتر جانتا ہے

قیصرانی بھائی وہاں خالص گندم تو ملتی ہوگی؟
وہ لے خود اسے پیس لیں یا پھر کہیں سے پسوالیں اور لال آٹا تیار۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کرکٹ کھیلتے ہیں کیا یہ ورزش کافی نہیں
آپ کی بات بجا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ کھیل اور ورزش الگ الگ ہونے چاہئیں۔ اس طرح اگر آپ کسی دن کرکٹ نہیں کھیل سکتے تو بھی آپ کی ورزش جاری رہے گی۔ اس طرح کے کھیل میں اور ورزش میں یہ فرق ہے کہ ورزش باقاعدگی سے اور مقررہ مقدار میں لازمی ہوتی ہے جب کہ کھیل میں کسی دن زیادہ، کسی دن کم کھیل لیا۔ یا جیسے آپ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ کی باری نہیں آئی اور بارش کی وجہ سے دوسری اننگز کینسل ہو گئی۔ تاہم یہ میری ذاتی رائے ہے۔ دیگر احباب اس پر بہتر روشنی ڈال سکیں گے
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی وہاں خالص گندم تو ملتی ہوگی؟
وہ لے خود اسے پیس لیں یا پھر کہیں سے پسوالیں اور لال آٹا تیار۔
یہاں ایسا آٹا ملتا ہے جس میں اناج موٹا پسا ہوا ہوتا ہے۔ میں اسے آزمانے کا سوچ رہا ہوں۔ ابھی ورزشی سائیکل کی سوری کی تو تین کلومیٹر چلائی، دس منٹ میں اور چالیس کے قریب کلو کیلوریز جلائیں۔ سوچ رہا ہوں کہ روز کا پانچ منٹ بڑھاتا جاؤں گا اور پھر نصف گھنٹے یا زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے تک پہنچنے پر وہیں رک جاؤں گا۔ اگر کسی دن موسم بہتر ہوا تو باہر جا کر واک بھی کر لوں گا انشاء اللہ۔ جزاک اللہ شمشاد بھائی اچھے مشورے کے لئے
 
ویسے اگر آپ کیوکشن کی ایکسرسائز کریں۔ جو کہ ایک بندے کمرے کی تھوڑی سی جگہ میں بھی کی جاسکتی ہیں تو کافی افاقہ ہوسکتا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top