کون کس کو مس کر رہا ہے؟ 13

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

اشتیاق علی

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
ارے یہ کدھر سے آ گئی؟ میں تو سمجھا تھا کہ اس نے روزہ رکھ لیا اور بھوک سے نڈھال کہیں پڑی ہو گی۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اچھا جناب ۔ میرے خیال سے آپ کو گرومکھی کے بارے میں کچھ نہ کچھ تو علم ہونا ہی چاہئے۔ کیونکہ اس میں بھی پنجابی زبان کا بہت سارا ورثہ لکھا ہوا محفوظ ہے۔
جی جناب ہونا تو چاہیئے پر جہاں میں نے پرورش پائی ھے وہاں یہ علم قرون اولیٰ کے لوگوں کیطرح نایاب ہے۔ اگر آپ بیڑہ اٹھائیں سکھانے کا تو ہم اپنے ذہن ناتواں کا امتحاں لینے کو تیار ہیں۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
جی جناب ہونا تو چاہیئے پر جہاں میں نے پرورش پائی ھے وہاں یہ علم قرون اولیٰ کے لوگوں کیطرح نایاب ہے۔ اگر آپ بیڑہ اٹھائیں سکھانے کا تو ہم اپنے ذہن ناتواں کا امتحاں لینے کو تیار ہیں۔
جی بالکل بجا فرمایا آپ نے۔ گرو مکھی چونکہ سکھ مذہب کے پیرو کار حضرات کی تخلیق ہے جو خالصتا پنجابی لکھنے کے لیے بنائی گئی ہے پاکستان میں اس کو سیکھنا اور سکھانا بہت ہی مشکل امر ہے۔ مگر گرو مکھی سیکھنا کوئی مشکل کام بھی نہیں ہے۔ محض 35 حروف پر مشتمل یہ سسٹم پنجابی لکھنے کے لیے بہت کارآمد اور مفید ہے۔ گو کہ نئے سیکھنے والوں کے لیے ذرا سی مشکل ہو گی کیونکہ یہ ہندی رسم الخط دیوانگری کی طرح لکھا جاتا ہے۔ البتہ اشکال تھوڑی مشکل ہیں۔

نیرنگ خیال آپ کی سکھانے والی تجویز پر غور کیا جا سکتا ہے۔ مگر اس سلسلے میں ایک دھاگہ شروع کیجئے کہ کتنے احباب ہیں جو گرو مکھی لکھنا اور پڑھنا سیکھنا چاہتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ احباب اکٹھے کیے جائيں تاکہ بیک وقت زیادہ لوگ اسے سیکھ سکیں۔
 
آپ جہڑا بولے اوہی کنڈا کھولے کی مثال پر عمل پیرا ہیں یہ بات مجھے آج ہی معلوم ہوئی:eek:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top