شکریہ لیکن کیا نیٹ انگلینڈ ، ائیرلینڈ وغیرہ میں بھی پاکستان کی طرح خراب رہتا ہے؟
اس بار کچھ ہاتھ ہوگیا تھا میرے کمپیوٹر کے ساتھ بھی
کہ پاکستان سے چھوٹے بہنوئی جو ان دنوں آئے ہوئے تھے ۔ بہن اور بہنوئی میرے گھر ایک ہفتہ رہے ۔ میں اپنا کمرہ انکو دئیے ہوئے تھی ، بہنوئی نے اس سارے وقت میں ، بہت سےتجربے کئے تھے کمپیوٹر کے ساتھ
، اب ہمارے یہاں کا سسٹم کچھ اور ہوتا ہے پاکستان کے کچھ اور ، مگر چوں کہ بہنوئی وکیل ہیں ، سو وکیلوں کے جیسے جاتے جاتے کافی کچھ ڈیلیٹ کر گئے تھے بقول انکے کہ یہ سب کچرا بھرا پڑا ہے ۔ میں تھیک کرکے دیتا ہوں اور اور انہوں نے لے کر سب کچھ ڈیلیٹ کرڈالا حتی کہ ہمارے اینٹی وائرس بھی ، اور وہ بھی جو ہم یوز کر رہے تھے ۔
اگلے دن میرا سانس اوپر کا اوپر ، اور نیچے کا نیچے تھا یہ دیکھکر ،
مگر ظاہر ہے نہ بول سکتی تھی نا کچھ کہہ سکتی تھی
بہن ہنستی رہی ہے دیکھکر ،کہ اسے پتا تھا یہ ایسے ہی تجربے کرنے کے شوق رکھتے ہیں
ایک دن مجھے کہنے لگے سی ڈی لاؤ ، میں تمھارا کمپیوٹر درست کر جاؤں ، میں نے ساری سی ڈی لحاف کے اندر چھپا آئی
اور بولی کہ پتا نہیں کدھر کو گئیں مل ہی نہیں رہی
اس دن کے بعد میرا نیٹ گڑ بڑ دینے لگا تھا
اقراہ نے نئا لیپ ٹاپ لیا ہے کچھ ہی وقت ہوا ہے پانچ سو پاؤنڈ کا ، اسے میں پاس ورڈ نہیں لگانے دیتی تھی کہ ضرورت ہی نہیں ہے کونسا گھر میں کوئی اور ہے ہم ہی ہیں تو کیا ضرورت ہے پاس ورڈز کی ۔ میرے بہنوئی جی نے ایک دن اس پے بھی تجربہ کر دیکھایا
کافی کچھ ڈیلیٹ ہونے سے پہلے ہی اقراہ پاس ورڈ لگا کر ، گیسٹ اوپن کر گئی
اسکا لیپ ٹاپ تو بچ گیا مگر میرا پی ۔ سی گڑ بڑ ہوا ،