کون کس کو مس کر رہا ہے (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
یہی تو میں سوچ رہی ہوں‌کہ سارے ہی مس مس کرتے رہتے ہیں آخر مسٹر بےچارے نے کیا بگاڑا ہے سب کا
 
زینب

محفلین
ہاہاہا اچھا ٹھیک ہے پر میں سچی مچی کسی مسٹر کو ہی مس کر رہی تھی۔یہ شمشاد بھائی آج کہاں غائب ہیں
 
جیہ

لائبریرین
جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن
بیٹھے رہیں تصور جاناں کئے ہوئے

میں فراغت کو مس کر رہی ہوں
 
جیہ

لائبریرین
گبین بڑا ہو رہا ہے ، اماں کی بوکھلاہٹ کا آغاز ہو چکا ۔۔۔۔
وسلام

کیا بتاؤں بھائی۔۔۔ گبین نے ناک میں دم کر دیا ہے۔ مجھے کیا معلوم تھا کہ بچوں کو پالنا اتنا مشکل کام ہے

یہ جاناں آپا جی کون ہیں:grin:

میرا جاناں تو میری کتابیں ہیں جی۔ غالب کا جاناں البتہ نا معلوم ہے
 
طالوت

محفلین
کیا بتاؤں بھائی۔۔۔ گبین نے ناک میں دم کر دیا ہے۔ مجھے کیا معلوم تھا کہ بچوں کو پالنا اتنا مشکل کام ہے
ہممم بات تو سچ ہے ، کام تو واقعی مشکل ہے کہ میں نے دو چار بار اپنے بھتیجے بھانجیوں کی بیماری میں خبر گیری کی تو لگ پتا گیا تو مستقل ساتھ تو ۔۔۔۔ ۔۔ گبین کے ابا ، دادی دادا کو کام میں لائیں ۔۔۔
وسلام
 
جیہ

لائبریرین
یہی تو مصیبت ہے گبین کا دادا اور دادی بلکہ نانا اور نانی بھی نہیں ہیں صرف میری نانی اللہ انہیں تا دیر سلامت رکھے ، صبح گبین اپنے ہاں لے جاتی ہیں اور شام کو واپس بھیج دیتی ہیں
 
طالوت

محفلین
لو جی پھر بھی ؟ صبح سے شام تک تو گبین غائب ، پھر کیا مشکل ہے ؟ اب اتنی کتابیں بھی نہ پڑھیں ، کچھ گبین کے لیے بھی رہنے دیں ۔۔
وسلام
 
جیہ

لائبریرین
جمعے کو میں بھی جاتی ہوں ساتھ :)

ویسے میں رات کا دھکڑا رو رہی تھی۔ گبین سونے نہیں دیتا
 
ظفری

لائبریرین
یہی تو مصیبت ہے گبین کا دادا اور دادی بلکہ نانا اور نانی بھی نہیں ہیں صرف میری نانی اللہ انہیں تا دیر سلامت رکھے ، صبح گبین اپنے ہاں لے جاتی ہیں اور شام کو واپس بھیج دیتی ہیں

کیاکہہ رہی ہو جویریہ ۔۔۔۔۔۔ نانا کیسے نہیں ہیں ۔۔۔ ابھی کچھ عرصے تو ان کے غصے سے بوچھی تک خائف تھی ۔ کچھ سمجھ نہیں آیا ۔۔ اللہ تمہیں اور تمہارے اہل خانہ کو اپنی حفاظت میں رکھے ۔ آمین
والسلام
 
طالوت

محفلین
جمعے کو میں بھی جاتی ہوں ساتھ :)
ویسے میں رات کا دھکڑا رو رہی تھی۔ گبین سونے نہیں دیتا

بچوں کی یہ مصیبت تو ہے ، نہ سونے کا وقت نہ جاگنے ! خصوصا رات کے وقت جاگنا تو عبادت سمجھتے ہیں ۔۔ میرا ایک فلپائنی دوست جمیل ، اس کے ہاں بیٹی کی والادت ہوئی ہے مہنہ قبل ، گزشتہ روز وہ بھی سرخ آنکھوں سوجے پپوٹوں کے ساتھ یہی رونا رو رہا تھا !
وسلام
 
جیہ

لائبریرین
کیاکہہ رہی ہو جویریہ ۔۔۔۔۔۔ نانا کیسے نہیں ہیں ۔۔۔ ابھی کچھ عرصے تو ان کے غصے سے بوچھی تک خائف تھی ۔ کچھ سمجھ نہیں آیا ۔۔ اللہ تمہیں اور تمہارے اہل خانہ کو اپنی حفاظت میں رکھے ۔ آمین
والسلام

اوہ خدایا۔۔۔ یہ کیا لکھ دیا۔۔۔۔۔۔ میرے ابو گبین کے کیا ہیں نانا ہی تو ہیں۔ نانا تو میرا نہیں۔ لگتا ہے میں بوڑھی ہوتی جا رہی ہے۔ آگے کیا ہوگا
 
ظفری

لائبریرین
اوہ خدایا۔۔۔ یہ کیا لکھ دیا۔۔۔۔۔۔ میرے ابو گبین کے کیا ہیں نانا ہی تو ہیں۔ نانا تو میرا نہیں۔ لگتا ہے میں بوڑھی ہوتی جا رہی ہے۔ آگے کیا ہوگا

تمہاری یہ حالت ہے ۔۔۔ میرا سوچو ۔۔ میرے تین بیٹے ہیں اور ان کی ماں نہیں ۔ میرا تو حال تم سے برا ہونا چاہیئے ۔ :dancing:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top