کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ہاں ہاں ضرور بتا دو۔ اور یہ بھی بتا دینا کہ اردو محفل میں ایک بی جمالو بھی ہیں۔
 

نازیہ

محفلین
جب میں اس سائیٹ پر آئی تھی تو جیہ نام کی خاتون تھی یہاں پر ۔ اب وہ کہیں نظر نہیں آ رہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی جیہ نام کی ایک خاتون ہیں تو سہی لیکن آج کل ان کو دو بیماریاں لاحق ہیں، ایک لوڈ شیڈنگ کی دوسری کرفیو کی۔

ویسے اور بھی سارے اراکین ہیں، آپ نے خاص جیہ کا ہی کیوں پوچھا؟ اس نے آپ کا کوئی ادھار تو نہیں دینا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے ایک بات ہے جیہ کے متعلق اب مجھے بھی تشویش ہو رہی ہے کہ اتنے دنوں سے کیوں نہیں آ رہی۔
 

زینب

محفلین
وہاں تو میں نے کبھی جھانکا ہی نہیں۔۔۔۔۔اسی لیے شمشاد بھائی کو یہاں ہی جواب دینا ہو گا نہیں تو میں ہڑتال پے چلی جاوں گی
 

شمشاد

لائبریرین
اب اتنے دنوں بعد بتانے کا کیا فائدہ، کل میری ان سے بات ہوئی، انہوں نے خود سے ہی پوچھ لیا کہ بی جمالو کا کیا حال ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہاں تو میں نے کبھی جھانکا ہی نہیں۔۔۔۔۔اسی لیے شمشاد بھائی کو یہاں ہی جواب دینا ہو گا نہیں تو میں ہڑتال پے چلی جاوں گی

کل الیکشن ہونے والے ہیں۔ نتیجہ آنے کی دیر ہے، پھر دیکھو ہڑتالیں اور جلوس ہی تو ہوں گے۔ تم بھی وہیں چلی جانا۔
 

شمشاد

لائبریرین
شیدے کو تو مشرف انکل لے ڈوبے۔
بلکہ سارے کے سارے وزیر ہی مشرف انکل کی وجہ سے ہار گئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ان کا ایک پیغام میں نے گزشتہ روز دیکھا تھا۔

البتہ جیہ کو گُم ہوئے آج پورے دو ہفتے ہو گئے ہیں۔ ہے کوئی جو اس کا اتہ پتہ معلوم کرے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top