ماوراء کو مس کر رہی ہوں بہت !
ایسا کیا ہو گیا کہ نہیں آنا چاہتیں؟ بھلے ہی ووٹ نہ ڈالیں لیکن آئیں تو سہی۔
یہ نئی بات نہیں ہے۔ جب کسی کتاب کا جشن منانا ہو یا محفل کی سالگرہ کا جشن۔۔۔۔ کچھ نہ کچھ ہونا ہی ہوتا ہے۔۔ لیکن اس بار تو حد ہی ہو گئی۔
لیکن فائدہ یہ ہوا کہ ان تین دنوں میں میں نے چار تھیم اردوائے ہیں۔ اور محفل کی سالگرہ کے لیے بھی تھوڑا سا لکھا تھا۔ اور کچھ کرنے کو جو نہیں تھا۔ آج بھی اللہ نے کہیں اور سے کسی کا وائرلیس کنکشن بھیج دیا ہے تو کنیکٹ ہو گیا ہے۔ ہر آدھے منٹ کے بعد مجھے کنیکٹ کرنا پڑ رہا ہے۔۔ لیکن سالگرہ پر اس طرح مر مر کر ہی چلتا رہے۔۔ بالکل نہ ہونے سے بہتر ہے۔
نہیں آتیں تو اب میں کیا کرسکتی ہوں ۔؟
فیسبک پر تو وہ روزانہ ہی آتیں ہیں ،،
میں آج پھر قیصرانئ صاحب کو مس کرھا ھوں۔
مجھے کسی نے مس نہیں کیا۔۔۔۔۔۔۔۔شمشاد بھائی اپ تو بہت اچھے ہوا کرتے" تھے" پھر اپ کو کیا ہوا۔۔۔۔۔۔۔
فیس بُک پر روزانہ آنے کا وقت مل جاتا ہے ان کو اور یہاں آنے کا نہیں ملتا، یہ تو بڑی ناانصافی کی بات ہے۔
جی میں نے ٹیکسٹ کیا تھا، وہ کیا ہے کہ ووٹ لینے کے لیے بھاگ دوڑ تو کرنا ہی پڑتی ہے ناں۔ کسی سے کہیے گا نہیں۔
میں نے پھر سے اپنے دستخط میں ووٹ ڈالنے کا ربط شامل کر دیا ہے۔