ظفری برادر کہاں ہیں اتنے دن سے؟ پتا نہیں کس وقت آتے ہیں اور کچھ گانے پوسٹ کرکے چلے جاتے ہیں۔
یہ لیجیئے میری بات ہو گئی ہے، سب کو سلام کہہ رہے تھے۔
دس منٹ کی بجائے صرف چار منٹ بات ہوئی ہے۔ کل چالیس روپے خرچ آیا ہے۔ فہیم اس دفعہ سب کے سب میں ہی دے دیتا ہوں۔
کہہ رہے تھے کہ جلد ہی ان کا مسئلہ حل ہو جائے گا تو محفل میں آ جائیں گے۔
یہاں سے اگر براہ راست کروں تو 37 روپے فی منٹ ہے اور اگر امریکہ کے راستے کروں تو دس روپے فی منٹ ہے۔
اب اگر فون کروں گا تو کم از کم دس منٹ تو بات ہو گی ناں تو سیدھے سیدھے 370 روپے بن گئے۔ نصف جس کے 185 روپے ہوتے ہیں۔
شکر ہے ۔۔۔ آپ نے دوسرے مطلب میں تصحیح کردی ۔ ورنہ پھر سوال و جواب کی بوچھاڑ شروع ہوجاتی ۔وہ کون سی دنیا میں رہتی ہے، میرا مطلب ہے رہتا ہے جہاں مواصلاتی رابطہ بھی نہیں ہے۔
نہ نہ اُس نے ، نہ میں نے ۔۔۔ بس کچھ شر پسند عناصر ہیں بیچ میں ، انہوں نے ہی یہ کام انجام دیا ہوا ہے ۔تو یوں کہیں ناں کہ اس نے مواصلاتی سلسلہ منقطع کیا ہوا ہے۔