کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

junaid

محفلین
ذرا بچ کے میں فرمائشیں بہت زیادہ کرتا ہوں۔ میرے خیال میں یہاں کا سب سے چھوٹا ممبر ہوں اس لیے آپ سب میرے بڑے بھائی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
junaid نے کہا:
ذرا بچ کے میں فرمائشیں بہت زیادہ کرتا ہوں۔ میرے خیال میں یہاں کا سب سے چھوٹا ممبر ہوں اس لیے آپ سب میرے بڑے بھائی ہیں۔

یہ کیا بات ہوئی؟ بھئی جب بڑے بھائی کا عہدہ سنمبھالا ہے تو فرمائشیں بھی پوری کریں گے جو مقدور میں ہوں گی۔

آپ کتنے چھوٹے ہیں اس کا پتہ تو تب ہی چلے گا جب آپ اپنی عمر بتائیں گے۔ ویسے یہاں دو چھوٹے چھوٹے اراکین اور بھی ہیں۔ ایک نے تو ابھی دسویں جماعت کا امتحان دیا ہے فرذوق اور دوسرے حمزہ ہیں۔ ان کی عمر ابھی دس سال سے کم ہی ہے۔
 

junaid

محفلین
میں نے بھی ابھی دسویں کا امتحان دیا ہے۔ لیکن حمزہ کے بڑے بھائی کی نشست میں ہی سمبھالوں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
junaid نے کہا:
میں نے بھی ابھی دسویں کا امتحان دیا ہے۔ لیکن حمزہ کے بڑے بھائی کی نشست میں ہی سمبھالوں گا۔

کون سے بورڈ سے دیا ہے دسویں کا امتحان؟ نتیجہ کب متوقع ہے؟

اور بس پھر آپ تو پھنس گئے، حمزہ اور اس کی فرمائشیں آپ سے بھی زیادہ ہوں گی۔
 

junaid

محفلین
میں نے گوجرانوالہ بورڈ سے امتحان دیا ہے۔ اگست میں نتیجہ آ جائے گا بس دعاؤں کی ضرورت ہے۔
اور رہی بات حمزہ کی تو کیوں نہیں میں حمزہ کی فرمائیشیں ضرور پوری کروں گا۔ آپ اپنی سوچیں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں وہ تو ہوتا رہے گا اب ایسا کریں کہ تعارف کے زمرے میں جا کر اپنا تعارف کروائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ثناء اللہ صاحب گزشتہ دنوں ایک جھلک دکھلا کر پھر غایب۔

لگتا ہے ان کا نام بھی بھگوڑا ایوارڈ لسٹ میں شامل کرنا پڑے گا۔
 

F@rzana

محفلین
میں باجو کو بہت مس کر رہی ہوں
میں قیصرانی کو بہت مس کر رہی ہوں
باقی سہیلیاں تو ب باری باری آ ہی رہی ہیں اس لیئے ان کا نام نہیں لکھا کیونکہ جس جس ملک میں جو ہے وہ اپنے اپنے وقت پر حاضری لگا ہی رہا ہے۔۔۔۔۔۔ :wink:

اس سے پیشتر کہ میں غائب ہوجاؤں، باجوووووو جلدی سے کمپیوٹر کو ٹھیک کروائیں اور یہاں آجائیںںںںںںںںںںں
کیا مسئلہ ہے بھئی؟؟؟
:roll: :roll: :roll:
 

ظفری

لائبریرین
جب بھی میں یہ دھاگہ دیکھتا ہوں سوچتا ہوں کہ کس کو مس کروں ۔۔۔ :wink: بس ایک نظم ذہن میں آجاتی ہے سوچا کہ اس کو یہاں شیئر کروں ۔


i770437098386.gif
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top