کون کس کو مِس کر رہا ہے؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
ہائیں میرے خلاف سازش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:box:

حسن آپ سائیڈ پے ہو جاو زرہ پہلے میں آئی تھی اسی لیے جو پہلے آیا ایوارڈ بھی اسے ہی پہلے ملے گا:punga:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لو اب مزید دو کمیٹیاں بنانی پڑیں گی۔

ایک وہ جو سازش کا پتہ چلائے

اور دوسری وہ جو یہ معلوم کرئے کہ پہلے کون آیا تھا۔
 

حسن علوی

محفلین
ایسے ہی کیسے دے دیں؟ یہ کوئی دکان تھوڑا ہی ہے؟
اب ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو یہ فیصلہ کرئے گی کہ ایوارڈ دینے کے لیے جو کمیٹی بنائی جائے گی اس کا کون کون رکن ہو گا؟ پھر وہ کمیٹی بنے گی، پھر وہ اپنی سفارشات پیش کرئے گی، پھر ایک اور کمیٹی بنے گی جو ان سفارشات پر غور کرئے گی، پھر ایک اور کمیٹی ۔۔۔۔۔۔

ایوارڈ حاصل اتنا آسان نہیں ہے، ہاں۔

ایوارڈ دینا ھے یا کمیٹی کمیٹی کھیلنا ھے:confused:
 

الف عین

لائبریرین
یہ کیا ہو رہا ہے۔ حسن اور زینب کسی کو مِس نہیں کر رہے ہیں۔ بلکہ ایک دوسرے کو تاک تاک کے نشانے لگا رہے ہں کہ نشانہ مِس نہ ہو جائے۔



میں زیف سید کو مس کر رہا ہوں۔ عرصہ ہو گیا ادھر نہیں آئے۔
 

حسن علوی

محفلین
یہ کیا ہو رہا ہے۔ حسن اور زینب کسی کو مِس نہیں کر رہے ہیں۔ بلکہ ایک دوسرے کو تاک تاک کے نشانے لگا رہے ہں کہ نشانہ مِس نہ ہو جائے۔



میں زیف سید کو مس کر رہا ہوں۔ عرصہ ہو گیا ادھر نہیں آئے۔

جی چاچو آپی کا تو پتہ نہیں البتہ میں تو اپنے ہونے والے ایوارڈ کو مس کر رہا ہوں:grin:;)
 

ماوراء

محفلین
اب اس کی تفصیل تو ماورا ہی بتائے گی کہ دو کیوں نہیں ہیں۔
اگلے سال کے ایوارڈز کے لیے میں لسٹ بنا رہی ہوں۔ پھر سب تفصیل دیکھ لیں گے۔ کوئی کسی کے ذہن میں نیا ایوارڈ تو ضرور بتائیں۔ لیکن کمسنی کے ایوارڈ کے حق میں میں نہیں ہوں۔ اس کے لیے تو کئی امیدوار کھڑے ہو جائیں گے۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
پھر ایسا کرو کہ " عمر رسیدہ رکن " کا ایوارڈ ضرور رکھو، پھر تو اتنے زیادہ امیدوار نہیں ہوں گے۔
 

زینب

محفلین
یہ لو اب مزید دو کمیٹیاں بنانی پڑیں گی۔

ایک وہ جو سازش کا پتہ چلائے

اور دوسری وہ جو یہ معلوم کرئے کہ پہلے کون آیا تھا۔

لگتا ہے اس سال اپ نے سیاست میں جانے کا پاکا ارادہ کر لیا ھے جو ہر بات ہر کام پے ایک "کمیٹی "بنانے کی تجویز رکھ دیتے ھیں۔۔۔۔۔۔۔:grin:
 

سارہ خان

محفلین
حجاب یہیں ہے ۔۔ وہ آتی ہے تو ہم اسے باتوں میں لگا دیتے ہیں ۔۔ :tounge: محفل پہ آنے کا موقع ہی نہیں ملتا اس کو ۔۔;)
 

شمشاد

لائبریرین
حجاب کو چاہیے کہ محفل کے پولیس سٹیشن میں آپ کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروا دیں۔
 

سارہ خان

محفلین
میں نے دھوکہ دہی کب کی ۔۔ :eek:۔۔ یہ تو باہم رضامندی سے ہوتا ہے نہ ۔۔:tounge:۔۔۔ اس لئے وہ مقدمہ درج نہیں کر واسکتی ۔۔:cool:
 

شمشاد

لائبریرین
مقدمہ بغیر رشوت لیے درج ہو جاتا ہے۔ البتہ تفتیش کی گاڑی کا رخ پیسوں کی مقناطیسی کشش کی وجہ سے مڑ سکتا ہے۔

اب یہ تو تفتیش کرنے پر معلوم ہو گا کہ باہمی رضا مندی ہوتی ہے یا دھوکہ دہی۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے دھوکہ دہی کب کی ۔۔ :eek:۔۔ یہ تو باہم رضامندی سے ہوتا ہے نہ ۔۔:tounge:۔۔۔ اس لئے وہ مقدمہ درج نہیں کر واسکتی ۔۔:cool:

وہ اگر مقدمہ درج نہیں کروائیں گی تو مِس عظمیٰ از خود نوٹس لیتے ہوئے مناسب کاروائی کرنے کا حکم جاری کر دے گی۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top