کون کون محفلین اپنی سوانح عمری (آپ بیتی) لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

کیا اپنی سوانح عمری (آپ بیتی وغیرہ) لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

  • ہاں

    Votes: 6 27.3%
  • سوچا نہیں کبھی

    Votes: 6 27.3%
  • نہیں

    Votes: 4 18.2%
  • اب سوچ رہا / رہی ہوں

    Votes: 3 13.6%
  • ہرگز نہیں

    Votes: 3 13.6%

  • Total voters
    22

محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی السلام و علیکم ۔۔۔بڑے دنوں بعد آپ سے شرف گفتگو حاصل کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔۔۔ قبلہ یہ بتائیے فارسی سیکھنے کا آسان راستہ کوئی آن لائن کے علاوہ ۔۔مجھے عربی اور فارسی سیکھنے کا بہت شوق ہے ۔۔عربی تو خیر اس ایم - اے کے طفیل کچھ آہی جائے گی مگر فارسی کا کیا کریں ؟
وعلیکم السلام زیدی صاحب، امید ہے آپ خیریت سے ہونگے۔ فارسی بھی مطالعے ہی سے سیکھی جا سکتی ہے، میں نے بھی ادھر ادھر سے ہی ٹوٹی پھوٹی سیکھی ہے، اردو کے قریب بھی ہے۔ کچھ مصدروں اور صیغوں کی سمجھ آ جائے تو کام بہت آسان ہو جاتا ہے۔
 

عثمان

محفلین
میری نظر میں، ناقص، ادھورا، چالو، فیشن ٹائپ کام کرنے کا فائدہ کوئی نہیں، اس سے بہتر ہے نہ کیا جائے اور معیاری، مکمل، منفرد کام کے لیے محنت، لگن، جذبے کے ساتھ ساتھ فراغت بھی درکار ہوتی ہے۔ اور غریب کو یہی میسر نہیں۔ یا توکسی کا پیشہ ہی لکھنا پڑھنا ہو یا وہ فارغ البال ہو۔ میں کبھی سوچا کرتا تھا کچھ بھی لکھنے کے بارے میں، اب بالکل بھی نہیں! :)
آپ کی سوانح حیات آپ کی آئیندہ نسلوں کے لیے دلچسپی کا باعث ہو سکتی ہے۔ یہ ایک وجہ ہی کافی ہے اس کوشش کے لیے۔
 

زیک

مسافر
پچھلے سال حکم ملا کہ سوانح لکھو۔ ارادہ کر لیا ہے لیکن ابھی تک لکھنے کا وقت نہیں ملا۔ جب لکھی تو صرف فرمائش کرنے والے ہی کو پڑھنے کی اجازت ہو گی
 

محمداحمد

لائبریرین
کسی دن کسی عربی کا چورا کر کے گھول کر خود ہی پی لیجئیے احمد بھائی ۔ یہ زحمت کوئی دوسرا آپ کے لئے ہرگز نہ کرے گا۔

بھئی عربی یا فارسی زبان کو گھول کر پینے کی بات ہو رہی تھی۔ آدم خوری کا ہرگز ارادہ نہیں ہے۔ :) :) :)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آج محترم روؤف پاریکھ صاحب کا ایک کالم بعنوان خواتین کی لکھی ہوئی اردو کی خودنوشت سوانح عمریاں دیکھ رہا تھا۔ تو خیال آیا کہ اہلِ محفل سے پوچھا جائے کہ آپ میں سے کون کون محفلین اپنی سوانح عمری (آپ بیتی وغیرہ) لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟

اور اگر ارادہ رکھتے ہیں تو کیا ابھی تک صرف ارادہ ہی ہے یا کسی اگلے درجے میں پہنچ گئے ہیں؟

اور اگر ارادہ نہیں ہے تو کیوں نہیں ہے؟ :) :)
سوانح ضرور لکھنی چاہیے لیکن صرف وہ لوگ لکھیں جنہوں نے کچھ قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کیں ہوں۔ یہ ہر عام و خاص کے لکھنے کے لیے نہیں ہے۔
ایک تو میں بالکل عام سے بھی عام ہوں اگر کچھ کامیابیاں بھی حاصل کر رکھی ہوتیں تو تب بھی شاید خود پسندی یا خود ستائشی کے خوف سے نہ لکھتا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
سوانح ضرور لکھنی چاہیے لیکن صرف وہ لوگ لکھیں جنہوں نے کچھ قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کیں ہوں۔

کامیابیاں ہوں تو اچھی بات ہے۔ نہ بھی ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ہاں کچھ قابلِ ذکر باتیں ہوں جو لوگوں کی دلچسپی کا باعث بھی بنیں۔


ایک تو میں بالکل عام سے بھی عام ہوں
عام سے لوگ بھی جب اپنے خاص اسلوب میں لکھتے ہیں تو کچھ مختلف لکھ لیتے ہیں۔ (اور ادب میں مختلف یا اوریجنل ہونا بھی اہم ہوتا ہے) جیسے لوگوں نے ڈائری آف نو باڈی قسم کی کتابیں لکھ رکھی ہیں۔


اگر کچھ کامیابیاں بھی حاصل کر رکھی ہوتیں تو تب بھی شاید خود پسندی یا خود ستائشی کے خوف سے نہ لکھتا۔

خود پسندی یا خود ستائشی سے بچنا چاہیے لیکن اسے اتنا زیادہ رُکاوٹ نہیں بنانا چاہیے کہ ضروری کام بھی رہ جائیں۔ :)
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کامیابیاں ہوں تو اچھی بات ہے۔ نہ بھی ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
ہاں کچھ قابلِ ذکر باتیں ہوں جو لوگوں کی دلچسپی کا باعث بھی بنیں۔
عام سے لوگ بھی جب اپنے خاص اسلوب میں لکھتے ہیں تو کچھ مختلف لکھ لیتے ہیں۔ (اور ادب میں مختلف یا اوریجنل ہونا بھی اہم ہوتا ہے) جیسے لوگوں نے ڈائری آف نو باڈی قسم کی کتابیں لکھ رکھی ہیں۔
اگر کامیابیاں نہ ہوں تو تب فن میں کمال رکھنے والے ہی لکھ سکتے ہیں۔ جن کے الفاظ اس قدر دلچسپ ہوں جو قاری کو اپنے سحر میں گرفتار رکھیں۔ یعنی دونوں صورتوں میں کمال تو چاہیے سوانح لکھنے کے لیے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اگر کامیابیاں نہ ہوں تو تب فن میں کمال رکھنے والے ہی لکھ سکتے ہیں۔ جن کے الفاظ اس قدر دلچسپ ہوں جو قاری کو اپنے سحر میں گرفتار رکھیں۔ یعنی دونوں صورتوں میں کمال تو چاہیے سوانح لکھنے کے لیے۔

آٹھ دس ابواب لکھ کر کسی با ذوق شخص کو پڑھوا لیجے۔ سارے فیصلے خود سے کر لینا ضرروری نہیں ہوتا۔ :)
 
Top