محمد وارث
لائبریرین
وعلیکم السلام زیدی صاحب، امید ہے آپ خیریت سے ہونگے۔ فارسی بھی مطالعے ہی سے سیکھی جا سکتی ہے، میں نے بھی ادھر ادھر سے ہی ٹوٹی پھوٹی سیکھی ہے، اردو کے قریب بھی ہے۔ کچھ مصدروں اور صیغوں کی سمجھ آ جائے تو کام بہت آسان ہو جاتا ہے۔وارث بھائی السلام و علیکم ۔۔۔بڑے دنوں بعد آپ سے شرف گفتگو حاصل کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔۔۔ قبلہ یہ بتائیے فارسی سیکھنے کا آسان راستہ کوئی آن لائن کے علاوہ ۔۔مجھے عربی اور فارسی سیکھنے کا بہت شوق ہے ۔۔عربی تو خیر اس ایم - اے کے طفیل کچھ آہی جائے گی مگر فارسی کا کیا کریں ؟