محمد وارث
لائبریرین
ہمارے ایک ہمسائے تھے وہ اپنی والدہ کو آپا کہتے تھے کیونکہ ان خاتون کو سارا محلہ آپا کہتا تھا سو بچوں نےبھی اپنی ماں کو آپا کہنا شروع کر دیا۔ اسی طرح میری والدہ ہیں، ہم سب بھائی اور انکی بیویاں ان کو امی کہتے ہیں سو پوتے پوتیاں بھی امی ہی کہتے ہیں، دادی آج تک کسی نے نہیں کہا۔آپ کو حیرانی ہو گی یہ جان کر کہ پنجاب کے کئی علاقوں (بشمول گجرات) میں والد کو چاچا کہنے کا کافی رواج تھا۔