کون ھے جو محفل میں آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 42

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
نہیں جناب، بات یہ ہے کہ ایک کام کرنے والا جب زمیندار کے گھر کام کرنے کے لیے گیا تو دیکھا زمیندارنی نے اپنے خاوند پر چڑھائی کر رکھی ہے تو وہ دبے پاؤں واپس آ گیا۔

اگلے دن گیا تو زمیندار نے پوچھا تم کل کیوں نہیں آئے تو بولا۔ جناب میں آنے لگا تھا کہ میری گھر والی نے میرے اوپر چڑھائی کر دی۔ اس لیے میں نہیں آیا تھا۔ تو زمیندار بولا۔ چھوڑو اس بات کو، یہ تو ہر گھر میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ تم نے بھی سُنی ان سُنی کر کے آ جانا تھا۔
 

مغزل

محفلین
خوش آمدید جناب خوش آمدید

فکر نہ کریں۔ یہ تو گھر گھر کی کہانی ہے۔

مگر بزرگوار میں اسی بات سے ڈرتا ہوں ، کہ اسٹارپلس کہیں یہ ’’ کہانی گھر گھر کی ‘‘ ٹیلی کاسٹ نہ کردے ۔
ایسا ہوا تو میں اپنا منھ کس کو دکھاؤں گا، آپ تو فوراً آنکھیں میچ لیتے ہیں ۔ :rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ خیر کرئے۔ اس میں منہ چھپانے کی کیا بات ہے۔

اگر ایسی بات ہوتی تو آدھی سے زیادہ آبادی منہ چھپائے پھرتی۔
 

فہیم

لائبریرین
السلام علیکم
کیسے ہیں محمود بھائی۔
سب خیریت تو ہے نہ۔
سر کا گومڑ ٹھیک ہونے کی خوشی میں کوئی مٹھائی وغیرہ تو کھلانی تھی۔
 

مغزل

محفلین
ٹھیک ہوں منے میاں ، صبر کرو ملاقات ہونے تودو، خوب کھلاؤں گا۔ ( جس بیلن سے میں صاحبِ گومڑ ہوا وہ میں اب اپنے ساتھ ہی رکھتا ہوں ، خبر لوں گا تمھاری )
 

فہیم

لائبریرین
آپ ملتے ہی کہاں ہیں۔
چلیں پھر رکھتے ہیں کبھی کوئی ملاقات۔

اور بیلن ساتھ لے کر نہ گھوما کریں آج کر حالات اچھے نہیں:rolleyes:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top