کون ھے جو محفل میں آیا (13)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

ظفری

لائبریرین
ظفری "صاحب" اس میری لینڈ میں میری سے مراد شادی کے ہیں خوشی کے؟ یا اردو کے ہماری کے؟ پوچھنا یہ ہے کہ یہ شادی نگر ہے یا خوشی نگر یا میری زمین؟ :)
کچھ سال پہلے میرا ایکسڈینٹ ہوا تھا تو ہسپتال میں ایک انڈین نرس سے ملاقات ہوئی ۔ اس کا نام " میری " تھا ۔ ہندی ، اردو جانتی تھی ۔ وہ جب بھی آتی میں اس سے یہی کہتا " تم میری ہو " ۔ وہ کہتی کہ ہاں بھئی میں میری ہوں ۔ میں کہتا " نہیں ۔۔ تم صرف میری ہو " تو جنھجھلا کر کہتی کہ " ہاں بھئی کہا ناں میں میری ہوں ۔ ایک دو دن بعد جب بات اس پر واضع ہوئی تو بہت ہنسی اور مجھے ایک نیند کا بڑا ڈوز دیکر کہا اگر آئیندہ کہا تو پرمینٹ نیند کا ڈوز دے دوں گی ۔:grin:

ویسے میری سے مراد مریم ہے ۔ یعنی مریم کی سر زمین ۔ اور خوشی نگر آجکل اس کرہِ ارض پر کہاں پایا جاتا ہے ۔ کبھی اس کی خبر لگے تو ذرا مجھے بھی خبر کرنا ۔;)
 

ظفری

لائبریرین
ارے واہ ۔۔۔۔ میرے پیارے دوست وارث بھائی بھی آئے ہیں ۔ کیسے ہیں مزاج ہیں ۔ اور کیا نئی تازی ہے جناب ۔:)
 

زونی

محفلین
و علیکم السلام

کہیے کیسی ہیں؟ یہ اتنے لمبے لمبے غوطے کہاں مار جاتی ہیں؟ ایسے تو حاضریاں پوری نہیں ہوں گی۔

شمشاد بھائی معزرت خواہ ہوں جواب میں دیر کیلئے کہ میرا نیٹ پرابلم تھا،میں بالکل ٹھیک ہوں اور ابھی میں نے غوطے مارے کہاں ہیں ویسے یہ میرا بچپن سے مسئلہ ھے لمبی چھٹی والا ،سکول ٹیچرز بھی اکثر ناراض رہتی تھیں ،کبھی ماروں گی غوطہ تو دیکھئے گا;)
 

زونی

محفلین
یہ لیجیئے ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی زونی کو یاد کیا تھا، کہیں یہ بھی اسی جلیبی والی سیدھی لائن کے کسی پلیٹ فارم پر تو نہیں کھڑی تھیں۔



شمشاد بھائی یہ جلیبی والا کونسا پلیٹ فارم ھے یہاں ،ذرا بتایئے تو ،میں پھر ادھر ہی لینڈ کیا کروں:rolleyes:
 

زونی

محفلین
ظفری "صاحب" اس میری لینڈ میں میری سے مراد شادی کے ہیں خوشی کے؟ یا اردو کے ہماری کے؟ پوچھنا یہ ہے کہ یہ شادی نگر ہے یا خوشی نگر یا میری زمین؟ :)


اوہو یہاں تو میری کو ڈسکس کیا جا رہا ھے ،ویسے میرا اور میری کا بڑا قریبی واسطہ ھے لیکن بتاؤں گی ہر گز نہیں کہ کیا:grin:
 

الف عین

لائبریرین
اور مجھے اللہ حافظ کہے بغیر تو نہیں جا سکتی تھیں نا، اب بھی تمھاری ہری لائٹ جل رہی ہے ۔جوجو
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top