کون ھے جو محفل میں آیا (15)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی صاحب اس کےمتعلق زیادہ بہتر بتا سکیں گے کہ آپ کے ہاں وقت ایک گھنٹہ زیادہ کیوں آ رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل دیکھنے چاہیں ان کے رسم و رواج، بس کھانے کے وقت مشکل پیش آتی ہے، لیکن وہاں تو ظاہر ہے کئی ایک ڈشیں ہوں گی۔
واپسی پر یہاں شیئر ضرور کیجئے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام اعجاز بھائی

سردی چلی گئی تھی لیکن کل سے پھر شمالی ہوا چلی ہے جس کی وجہ تھوڑی سی سردی پھر لوٹ آئی ہے۔
 
صبح بخیر!

میرے خیال سے بہتر ہوگا اگر میں ایک عدد دعوتِ عام کا انتظام کر سکوں تاکہ مزید احباب سے آشنائی ہو سکے۔ غالباً کل کا دن اس کام کے لیے موزوں رہیگا۔

کیا خیال ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
صاحب آج کا کام کل پر نہیں ڈالنا چاہیے۔
واہ کیا بات ہے دعوت عام اور وہ بھی دہلی کی، خوب چٹخارے دار ہو گی۔
 

زینب

محفلین
ابھی تو میں ٹپکی ۔۔۔۔۔۔اب یہاں انے والوں میں سے کوئی بھی آنلائن نہیں ہے۔۔۔۔۔۔شمشاد بھائی آفس جانے سے پہلے جھانکیں گے یہاں۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ لو آ گیا دفتر جانے سے پہلے، ناشتہ کر رہا ہوں، پراٹھا اور انڈہ، کرنا ہو تو آ جاؤ۔
 

الف عین

لائبریرین
لو سعود میاں ہی یہاں براجمان ہیں۔ ابھی ابھی گورا کا ای میل ملا ہے، اسے جی نوم والے تھریڈ پر کاپی پیسٹ کرتا ہوں۔ ویسے تم کو بھی ملا ہی ہے وہ ای میل۔ ویسے خوشی ہوئی کہ تم ان کھیل کود کے تانوں بانوں میں بھی آ رہے ہو، اس لئے بجائے شمشاد کہ یہاں تم کو بلا رہا ہوں۔
مزید یہ کہ بزرگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں اکثر ارکان کو تم سے مخاطب کر لیتا ہوں، کچھ قربت کا احساس ہونے پر بھی۔ برا مت ماننا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top