کون ھے جو محفل میں آیا (15)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام شگفتہ بہن۔
یہاں بھی کل شام سے بہت سردی ہو رہی ہے۔ بہت ٹھنڈی برف ہوا چل رہی ہے۔
 
صبح بخیر!

میرے مشین کے مادر تختہ میں کچھ خامیاں آگئی ہیں لہٰذا بڑی مشکل سے ایک آدہ پوسٹ کر پاتا ہوں۔ اگر خیریت رہی تو شام میں دعوت کا انتظام کریںگے انشاءاللہ۔
 

فاتح

لائبریرین
السلام علیکم یا اہالیانِ محفل!
آج تو دشتِ جنوں میں‌کوٕی آبلہ پا دکھإی ہی نہیں دے رہا۔۔۔
 

زینب

محفلین
السلام علیکم یا اہالیانِ محفل!
آج تو دشتِ جنوں میں‌کوٕی آبلہ پا دکھإی ہی نہیں دے رہا۔۔۔

سلام فاتح بھائی آپ کہاں ہیں ہم سب اپ کو ڈھونڈ ڈھونڈ کے تھک گئے۔اب بس اپ کی تلاش کے لیے آپ کو اشتہاری قرار دینے ہی والے تھے کہ آپ آ ٹپکے۔۔۔۔۔۔۔اب پاکستان میں نیٹ اتنا بھی خراب نہیں کہ آپ ایک میسج بھی نا کر سکیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم آپ سے بہت سخت ناراض ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
السلام علیکم شگفتہ۔
منظور ہاشمی دو سال سے کہہ رہے تھے کہ وہ سی ڈی بھجوائیں گے اپنی کتاب کی۔ وہ بھجوا نہ سکے اور آخر اس بار جب میں دسمبر میں علی گڑھ گیا تو ان مل کر حاصل کر لی، ان کی دو تین تازہ غزلیں سنیں، چائے پی، اور چلا آیا۔ شاید بیس سال بعد یہی پہلی اور آخری ملاقات تھی منظور بھائی سے۔ چلو یہاں لائبریری میں کتاب تو مل گئی۔
 

شمشاد

لائبریرین
صبح بخیر!

میرے مشین کے مادر تختہ میں کچھ خامیاں آگئی ہیں لہٰذا بڑی مشکل سے ایک آدہ پوسٹ کر پاتا ہوں۔ اگر خیریت رہی تو شام میں دعوت کا انتظام کریںگے انشاءاللہ۔

یہ لو جی دعوت منسوخ کرنے کے لیے اب بہانہ بنا دیا۔
 
اجی سنتی ہو!

بھئ مھمان ایک ایک کرکے آنے لگے ہیں۔ لھٰذا ان کی ضیافت کے انتظام میں اب عجلت کی ضرورت ہے۔
 
آیئے آیئے واللہ غریب خانے کی رونق بڑھ گئی۔ :) :)

چھوٹو بیٹا اپنی امّی سے کہئے کہ پہلے چائے تیار کرلیں۔ اور آپ اپنی امّی کا ہاتھ بٹائیں۔ دیکھیئے شاید کچھ بازار سے سودا وغیرہ لانا ہو۔

اجی میاں واہ آپ تو ابھی تک کھڑے ہیں تشریف رکھئے۔ معذرت خواہ ہوں کہنا بھول گیا۔ لیجئے تب تک چلغوزوں سے شوق فرمایئے۔
 
یہ کیا ہورہا ہے بھئی؟؟ کیسی دعوتیں ہیں یہ؟؟؟
زونی صاحبہ! مزاج کیا پوچھتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے وقت میں تو پوچھا جاتا ہے کہ زندہ بھی ہیں یا۔۔۔۔۔۔۔۔ :lll:
 

زونی

محفلین
یہ کیا ہورہا ہے بھئی؟؟ کیسی دعوتیں ہیں یہ؟؟؟
زونی صاحبہ! مزاج کیا پوچھتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایسے وقت میں تو پوچھا جاتا ہے کہ زندہ بھی ہیں یا۔۔۔۔۔۔۔۔ :lll:


کیوں بھئی ایسی کیا افتاد آن پڑی آپ کیا منکر نکیر سے مل کے واپس لوٹ آئے ہیں;)
 
یہ کیا ہورہا ہے بھئی؟؟ کیسی دعوتیں ہیں یہ؟؟؟۔۔۔۔۔ :lll:

یہ ایک مبتدی کی دی ہوئی دعوت ہے۔ پرسوں ہی اس کا دعوت نامہ مشتہر کر دیا گیا تھا۔ شمشاد بھائی تو تب سے کتنی بار پوچھ چکے ہیں۔ :) :)

لیجئے چائے بہی آگئی۔

چھوٹو بیٹا اپنی اپیا سے کہیئے کہ خواتین کا خاص خیال رکھیں۔ اور ہاں زنان خانے میں روم ہیٹر چلا دیجیئے، خنکی بڑھ رہی ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top