کون ھے جو محفل میں آیا (16)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
کارکن۔۔۔سب ہی کارکن ہیں شمشاد بھائی۔:)

اور میں آپ سے پوچھ رہی ہوں، آپ کہہ رہے ہیں شگفتہ سے پوچھ لوں۔:confused:
شگفتہ نے تو زاویہ، طلسم ہو شربا سے بھی روک دیا تھا تو۔۔:leaving:

چونکہ شگفتہ صاحبہ لائبریری کی انچارج ہیں تو جو وہ کہیں گی وہی کریں گے ناں، میرے کہنے سے کیا ہوتا ہے۔ ہاں اگر انفرادی طور پر تم کچھ کرنا چاہتی ہو تو اپنی مرضی کی مالک ہو۔
 

ماوراء

محفلین
انفرادی طور پر۔۔:eek: اکیلے تو مجھ سے کام نہیں ہوتا۔خیر جانے دیں۔ میں شگفتہ سے بات کرتی ہوں۔
 

ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام شگفتہ، دیکھیں آپ کا ذکر خیر ہو رہا تھا، اور آپ آ گئیں۔

میری طرف رات یا صبح کے پونے چار ہو گئے ہیں۔ اصل میں ویکینڈ ہے۔ تو ویکینڈ پر میں ساری رات نیٹ پر ہی ہوتی ہوں۔ اور دن کو سوتی ہوں۔:mad:
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام شگفتہ بہن

کہیے آپ کی طرف بجلی کی کیا صورتحال ہے؟ حالات بہتر ہوئے کہ ابھی بھی ویسے ہی ہیں؟
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)

اففف :) مجھے ہچکی لگ گئی تھی اتنی صبح صبح :)

اچھا تصحیح پلیز

زاویہ کاپی رائٹ کی وجہ سے اور طلسم ہوش رُبا اغلاط کی وجہ سے اور اصل کتابی متن یا اسکین نہ ہونے کی وجہ سے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
:)

اوہ نو کیا لکھ دیا ایک ساتھ لکھ دیا اچھا ملا کے نہیں پڑھنا اس طرح پڑھنا ہے

ماوراء ، ابن الوقت یا توبتہ النصوح کو دیکھیں
 

ماوراء

محفلین
اچھا شگفتہ، ڈپٹی نذیر احمد کے ناولز کاپی رائٹ سے فری ہیں نا؟ اور اغلاط سے بھی پاک ہیں۔ تو کیا آپ اب اجازت دے دیں گی؟یا پھر۔۔۔۔۔:(
- ابن الوقت
- توبتہ النصوح
یا پھر
- مرۃ العروس
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
و علیکم السلام شگفتہ بہن

کہیے آپ کی طرف بجلی کی کیا صورتحال ہے؟ حالات بہتر ہوئے کہ ابھی بھی ویسے ہی ہیں؟

نہیں پوچھیں شمشاد بھائی تین چار بار تو ضرور جاتی ہے اور اپنی مرضی سے واپس آتی ہے :(

کئی بار تو میرے میسجز یہاں فورم پر پوسٹ ہونے سے رہ جاتے ہیں :(
 

ماوراء

محفلین
:)

اوہ نو کیا لکھ دیا ایک ساتھ لکھ دیا اچھا ملا کے نہیں پڑھنا اس طرح پڑھنا ہے

ماوراء ، ابن الوقت یا توبتہ النصوح کو دیکھیں

ہاں یہی۔ آپ کا پیغام پہلے آ گیا۔میں دیکھتی ہوں۔ ویکینڈ پر بالکل فری ہوتی ہوں تو سوچا فارغ رہنے سے بہتر سے کچھ کر لیا جائے۔

ماوراء ، ساری رات جاگتی رہیں ۔ کیوں اتنا ظلم خود پر ؟ پھر طبیعت خراب ہو جائے گی
نہیں، ڈھیٹ ہوں، اتنی جلدی بیمار نہیں ہوتی۔ میں نے تو تین تین دن(رات) تک جاگنے کا تجربہ کیا ہوا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
شگفتہ، پھر مجھے توبتہ النصوح کی منظوری دے دی ہے آپ نے؟ آخری بار تصدیق کر لوں نا۔ بعد میں کہیں میرے کام ادھورے نہ رہ جائیں۔۔جس سے مجھے بہت کوفت ہوتی ہے۔:(
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے انور مسعود کا ایک مصرعہ یاد آ گیا :

ہوئے پئی تقصیر کسے دی دکھ پیئا کوئی جَر دا اے

واپڈا والے کراچی الیکڑک سپلائی کارپوریشن والوں کی غلطی کی سزا عوام کو دے رہے ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ماوراء ، ایک تو یہ دیکھ لیں کہ اغلاط پہلے کی طرح نہ ہوں جیسے طلسم ہوش ربا کے متن میں تھیں ۔ اور دوسری بات یہ کہ توبتہ النصوح کےلیے صفحات ان اراکین کو نہیں بھیجیں جو ابن صفی پر کام کر رہے ہیں۔
شمشاد بھائی البتہ مستثنیٰ ہیں کیونکہ شمشاد بھائی تو خود ایک ٹیم ہیں !
لائبریری کے باقی اراکین جو کافی وقت سے فرصت سے ہیں انھیں شامل کریں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
طلسم ہوشرباء میں اتنی بھی غلطیاں نہیں ہیں جتنا کہ ان کو یہاں زیر بحث لایا گیا تھا۔
 

ماوراء

محفلین
شگفتہ، طلسم ہو شربا جس سائٹ سے لی تھی، ان کا کام معیاری نہیں تھا۔ لیکن اِن میں غلطیاں نہیں ہیں۔
اور آپ بے فکر رہیں۔ عمران سیریز پر جو کام کر رہے ہیں۔ ان کو میں نہیں دوں گی۔ میرے ذہن میں یہی تھا کہ جو عمران سیریز پر کام نہیں کر رہے، وہی یہ لکھیں گے۔ دوسرا لائبریری ٹیم میں اتنے ممبر ہیں کہ ایک وقت میں دو یا مزید کتابوں کے لیے ٹیم بنا سکیں۔

اوکے، ابھی تو مجھے نیند آ گئی ہے۔ انشاءاللہ کل تھریڈ کھولتی ہوں۔ میرا دل ہے استخارہ بھی کر لوں۔ کہ بیچ رستے کہیں کام اٹک ہی نہ جائے۔:grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top