کون ھے جو محفل میں آیا (16)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن علوی

محفلین
آیئے حضور کہیئے کس حال میں ہیں ابھی کچھ دیر پہلے آپ ہی کی پوسٹ پڑھ رہا تھا مولوی صاحب کے خطبے والی۔:)
 
ارے میا ں ان مولویوں سے تو ہمیں اللہ واسطے کا بیر ہے اور بھی "مصدی" ٹائپ۔۔۔۔۔:)
خیر تم سناؤ کیسے ہو۔۔۔۔ ہم تو ابھی اک لمبا اپریشن کرکے ارہے ہیں۔۔۔۔ اج کافی تھکن ہو گیئ ہے :confused:
 
اماں غضب خدا کا ۔ ۔ ۔ :mad: ہمیں کہاں جلادوں سے ملا رہے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم تو صرف ایک عدد رسولی سے دو دو ہاتھ کر کے ائے ہیں
 

حسن علوی

محفلین
چلیئے بہت بہت مبارک ہو آپریشن کی کامیابی پر؛ کہتے ہیں طبیب (ڈاکٹر) زمین پر خدا کا دوسرا روپ ہوتے ہیں۔
 
ارے بھائی یہ تو وہی بات ہو گئی ۔۔۔ "آٹے میں پانی ۔ ۔ دودھ میں سفیدی"
ویسے یار میں کبھی کبھی بڑا بیزار اجاتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ یہاں بڑا ظلم ہے دوست ۔۔۔ عورت سسک رہی ہے یہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
ارے بیزاری کیسی بلکہ آپکو تو دلی اطمینان نصیب ہونا چاہیئے کہ خلقِ خدا کی مسیحائی کر رھے ہیں۔ اور یہ آپ نے اپنی پوسٹ ادھوری کیوں چھوڑ دی بات کچھ سمجھ نہیں آئی۔۔۔۔:rolleyes:
 
علوی میں یہاں بڑے خواب لیکر آیا تھا۔۔۔ اک بڑے ادارے کا ڈی جی ہوں ۔۔۔۔ اسی فیصد ایشیا میرے کنٹرول میں اتا ہے۔۔۔۔۔ مگر افسوس ہمارے حکمران کچھ کرنے ہی نہیں دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حتی کہ سمندر میں ریسرچ کے لئے مجھے اسلام اباد کے چکر لگانا پڑتے ہیں۔۔۔۔۔۔ جس کی اجازت بڑی مشکل سے ملتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ نے ہمارے سمندر بھی خزانے سے بھر رکھے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر افسوس۔۔۔۔۔۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
ان حکمرانوں کا تو خدا ہی حافظ ھے، کیا کیا جا سکتا ھے ڈاکٹر صاحب۔ اندھیر نگری اور چوپٹ راج والی بات ھے۔ بہر حال آپ مایوس نہ ہوں اور اپنی سی کوشش جاری رکھیئے ہو سکتا ھے کبھی کوئی بہتری کی صورت نکل ہی آئے۔
 
انشااللہ ایسا ہی ہوگا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویسے خوشی ہوتی ہے جب ادیب رضوی کو ان سے ٹکر لیتے ہوئے دیکھتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔ میری مجبوری یہ ہے کہ میں پاک نیشنل نہیں ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔
 

حسن علوی

محفلین
آپ کے کہنے کا مطلب ھے کہ آپ کے پاس پاکستان کی نیشنیلٹی نہیں؟ تو پھر کہاں کی ھے نیشینلٹی ھے آپکے پاس ڈاکٹر صاحب؟
 

الف عین

لائبریرین
کیا ہوا شمشاد اب تک آئے نہیں یہاں؟
میں بھی اطلاع دے دوں کہ ممکن ہے کہ رات کو گھر سے یہاں لاگ ان نہ کر سکوں تو فکر نہ کی جائے۔
بلکہ یہ بھی بتا دوں کہ پروگرام یہ ہے کہ شام ساڑھے چھہ بجے اقبال اکادمی میں پروفیسر شمیم حنفی کا توسیعی لکچر ہے۔۔ ’جاوید نامہ۔۔ اقبال اور عصرِ حاضر کا خرابہ‘ اور اس کے بعد ہمارے دوست مصحف اقبال توصیفی کے گھر میں دعوت اور نشست شمیم ساحب کے طفیل۔ تو ظاہر ہے کہ گھر پہنچنے تک گیارہ تو بج ہی جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب اعجاز بھائی، آج تو پھر لمبی محفل جمے گی۔

اور محسن بھائی یہاں پر یہ گمان کرنا ہوتا ہے کہ آپ کو بعد کس رکن کی آمد متوقع ہے۔

ہاں تو ڈاکٹر صاحب آپ نے جواب نہیں دیا حسن کی بات کا۔
 
بہت خوب اعجاز بھائی، آج تو پھر لمبی محفل جمے گی۔

اور محسن بھائی یہاں پر یہ گمان کرنا ہوتا ہے کہ آپ کو بعد کس رکن کی آمد متوقع ہے۔

ہاں تو ڈاکٹر صاحب آپ نے جواب نہیں دیا حسن کی بات کا۔

آسٹریلین ہیں ہم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ ایک ہی جمپ میں پاکستان میں آگئے ہیں یونس۔ اپنے ملک کے ایک مشہور چوپائے کی طرح!!
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top