ابوشامل
محفلین
شمشاد بھائی گزشتہ دو ہفتے تو بجلی نے ایسا حال کر دیا کہ پورا گھرانہ نفسیاتی مریض بن گیا ہے، ان میں ہم بہن بھائیوں کی اتنی جھڑپیں ہو چکی ہیں کہ کبھی نہیں ہوئی ہوں گی۔ جنریٹر بھی آخر کتنا چلائیں اور کب تک چلائیں؟ آخر ایک روز تو حد ہو گئی جب 13 گھنٹے بعد بھی بجلی نہ آئی تو ہم نے رخت سفر باندھا اپنی نانی کے ہاں اور ایک دن وہاں رہنےکے بعد گھر واپس آئے۔ ابھی گزشتہ جمعہ کو ہی ایک مرتبہ 7 گھنٹے تک غائب رہنے کا کارنامہ کر چکی ہے۔ نفسیاتی مریض بنا دیا ہے بجلی نے، دفتر میں کام کر کے گھر پہنچو بجلی غائب، راتوں کی نیندیں حرام، صبح اونگھتے گرتے پڑتے دفتر پہنچو پھر سارا دن کام کرو، کیا یہی زندگی ہے؟