محمد تابش صدیقی
منتظم
موصوف کافی پہلے قدم رنجہ فرما کر تقریباً ساٹھ مراسلے کرنےمراسلہ نمبر دو سے چار کو بے ضابطہ جانا جائے ؟
میری رائے میں تو دونوں میں بڑا گہرا تعلق ہے۔بیک وقت شاعری اور ریاضی!
یہ دو شرقی غربی جہتیں کم ہی لوگوں میں بہم ہوتی ہیں۔ سنا ہے کہ غالب شاعری کے ساتھ ساتھ ریاضی اور منطق میں بھی طاق تھا۔ وہ الگ بات ہے کہ تاریخ کہنے سے بہت گھبراتا تھا۔ مجھے شک ہے کہیں آپ روح غالب لے کر تو ہم ستم زدگان کے اس جہان تنگ میں تشریف نہیں لائے جس میں کہ ایک بیضہ مور یہ اردو محفل ہے؟
مجھے سب سے پہلے بائنری سسٹم کے سبب ہی اوزان کی جانچ ہوئی۔
ویسے میرا خیال تو یہ ہے کہ پروگرامنگ اور شاعری میں بھی گہرا تعلق ہے۔
دونوں کا تعلق تخیل سے بھی ہے۔