کون ہوں میں؟
کیا نام ہوں میں؟ کیا عمر ہوں میں؟
کیا جنس ہوں میں؟ قد کاٹھ ہوں میں؟
کیا ایک ہوں میں؟ یا لاکھ ہوں میں؟
میں ہوں بھی کیا؟
یا ہوں ہی نہیں؟
یہ سوالات کچھ دن پہلے میں اپنے آپ سے پوچھ رہا تھا۔
یہ دن وہی تھا جب بہت پیارے اور محترم بھائی محمد عدنان اکبری نقیبی نے اس طرف توجہ دلائی تھی کہ اردو محفل میں اپنا تعارف پیش کروں۔
آج فرصت ہے تو مختصراً لکھنے کی کوشش کرتا ہوں کہ میں کون ہوں؟ ( شاید میرا بھی خود سے تعارف ہو جائے )
نام / انام
پیدائش پر میرا نام منیب احمد رکھا گیا تھا، لیکن میرے ابو مجھے ہمیشہ منیب الرحمٰن کہہ کر بلاتے تھے۔ جب میں بڑا ہوا اور لکھنے لکھانے لگا تو قلمی نام کی فکر ہوئی۔ الرحمٰن اور احمد، دونوں میں الف مشترک تھا۔ میں نے منیب کے ساتھ الف ملا لیا۔ بات بن گئی۔ میں منیب الف ہو گیا۔ اب میں اس دن کے انتظار میں ہوں جب منیب گر جائے، صرف الف ہی رہ جائے۔
الف پیارا نام ہے لیکن جس کا نام ہے وہ انام ہے۔ میرا پڑھنا پڑھانا، لکھنا لکھانا بس ایک کوشش ہے اس انام کا نام لینے کی۔
تعلیم
لاہور کے گورنمنٹ کالج سے اردو زبان و ادب میں بی اے آنرز کر چکا ہوں۔ سند کے طور پہ میری یہ نظم ملاحظہ فرمائیں۔
آن لائن کائنات
میرا ایک یوٹیوب چینل ہے جس پر کچھ سو لوگ ہیں اور ایک یہ بلاگ ہے۔ یہی میری کل آن لائن کائنات ہے۔ ویسے فیس بک پر بھی ہوں لیکن اسے زیادہ استعمال نہیں کرتا۔
اس کائنات میں آپ کو میری شاعری کے چاند ملیں گے۔ میرے افکار کی دنیائیں ملیں گی۔ کچھ عربی، ہندی، فارسی اور انگریزی زبانوں کی کہکشائیں نظر آئیں گی۔ کچھ میرے ابو کی یادوں، باتوں، درسوں کے ستارے دکھیں گے اور ایک بلیک ہول ملے گا۔ وہ بلیک ہول جس میں سب ڈوب جائے گا۔
کون ہو تم؟
آخر میں جو سوالات میں خود سے پوچھ رہا تھا، وہی آپ سے بھی پوچھنا چاہوں گا۔ کون ہو تم؟ اگر آپ جانتے ہوں تو مجھے بھی بتائیے گا۔ شاید دونوں ایک سے ہوں۔