کون ہیں ہمارے نئے مدیر؟ محمد ظہیر! محمد ظہیر!

السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ!
سبھی محفلین کو نہایت فرحت و انبساط کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ ''اردو کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی" زمرہ کے نئے مدیر کوئی اور نہیں بلکہ اپنے محمد ظہیر صاحب ہیں۔ محمدظہیر کسی تعارف کے محتاج نہیں کہ ہم سبھی انہیں ایک ڈیسنٹ اور میچور محفلین کے طور پر جانتے ہی ہیں ۔ مجھےیقین ہے کہ ناصرف اردو محفل کے ادارتی عملے میں ان کا اضافہ نہایت خوش آئند ثابت ہو گا بلکہ آپ سب بھی ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ ہم محمد ظہیر صاحب کو دل کی گہرائیوں سے ادارتی عملہ میں خوش آمدید کہتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کی مشکلات کو آسانیوں میں بدل دے اور اپنا خاص الخاص رحم و کرم فرمائے۔ (آمین) :)
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ!
سبھی محفلین کو نہایت فرحت و انبساط کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ ''اردو کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی" زمرہ کے نئے مدیر کوئی اور نہیں بلکہ اپنے محمد ظہیر صاحب ہیں۔ محمد ظہیر کسی تعارف کے محتاج نہیں کہ ہم سبھی انہیں ایک ڈیسنٹ اور میچور محفلین کے طور پر جانتے ہیں ۔ مجھےیقین ہے کہ ناصرف اردو محفل کے ادارتی عملے میں ان کا اضافہ نہایت خوش آئند ثابت ہو گا بلکہ آپ سے بھی ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ ہم محمد ظہیر صاحب کو دل کی گہرائیوں سے ادارتی عملہ میں خوش آمدید کہتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کی مشکلات کو آسانیوں میں بدل دے اور اپنا خاص الخاص رحم و کرم فرمائے۔ (آمین) :)
وعلیکم السلام!
محمدظہیر بھائی، آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد! آپ کے آنے سے اراکینِ عملہ کی تعداد دس تک جا پہنچی ہے۔ گویا ڈبل فگر میں پہنچانے والے تو آپ ہی ہوئے نا! کمال است! :)
 
ڈر لگ رہا ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ میں سوکر اٹھوں تو میرے نام کے ساتھ بھی "مدیر" لگا ہوا ہو۔ :)
تفنن بر طرف ہم انتظامیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
 
وعلیکم السلام!
محمدظہیر بھائی، آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد! آپ کے آنے سے اراکینِ عملہ کی تعداد دس تک جا پہنچی ہے۔ گویا ڈبل فگر میں پہنچانے والے تو آپ ہی ہوئے نا! کمال است! :)
دیکھی فیر دیسی گھیو دی طاقت۔۔۔ میرا مطلب ہے اپنے استعفیٰ کی طاقت۔ :p
 
بہت مبارک ہو ظہیر بھائی۔
امید ہے کہ اب انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انقلاب آ کر رہے گا۔

اعلان تو ایسے کیا ہے، گویا الیکشن لڑ رہے ہیں ظہیر بھائی
 
بہت مبارک ہو ظہیر بھائی۔
امید ہے کہ اب انفارمیشن ٹیکنالوجی کا انقلاب آ کر رہے گا۔

اعلان تو ایسے کیا ہے، گویا الیکشن لڑ رہے ہیں ظہیر بھائی
ایک تو نبیل بھائی نے اعلان کرنے کا کہا اور پھر رہی سہی کسر الیکشن والے ماحول نے نکال دی۔ :p
 

محمدظہیر

محفلین
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ!
سبھی محفلین کو نہایت فرحت و انبساط کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ ''اردو کمپیوٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی" زمرہ کے نئے مدیر کوئی اور نہیں بلکہ اپنے محمد ظہیر صاحب ہیں۔ محمدظہیر کسی تعارف کے محتاج نہیں کہ ہم سبھی انہیں ایک ڈیسنٹ اور میچور محفلین کے طور پر جانتے ہیں ۔ مجھےیقین ہے کہ ناصرف اردو محفل کے ادارتی عملے میں ان کا اضافہ نہایت خوش آئند ثابت ہو گا بلکہ آپ سب بھی ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ ہم محمد ظہیر صاحب کو دل کی گہرائیوں سے ادارتی عملہ میں خوش آمدید کہتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ان کی مشکلات کو آسانیوں میں بدل دے اور اپنا خاص الخاص رحم و کرم فرمائے۔ (آمین) :)
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
آپ کا شکریہ مریم یہ اعلان لگانے کے لیے :)
انتظامیہ کا ممنون ہوں، خاص کر نبیل بھائی کا جنہوں نے مجھ پر اعتماد کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی زمرے کی ادارت کی ذمہ داری سونپی. ان شاءاللہ کوشش رہے گی کہ اردو محفل میں اپنی ذمہ داری احسن انداز میں ادا کر سکوں :)
 

فرقان احمد

محفلین
اس موقع پر منتظمین کے لیے الگ سے داد اس لیے بنتی ہے کہ مختلف زمرہ جات کے لیےنہایت سوچ بچار کے بعد الگ الگ مدیر مقرر کیے گئے ہیں؛ اسے ہم اردو محفل کے مستقبل کے حوالے سے بہترین منصوبہ بندی قرار دے سکتے ہیں۔ امید کی جا سکتی ہے کہ ان مدیران کی تعیناتی سے اُردو محفل کی رونقوں اور رعنائیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ ان شاء اللہ!
 

سین خے

محفلین
ارے واہ!!!! بہت بہت مبارک ہو محمدظہیر بھائی :) آپ یقیناً بہترین اضافہ ہیں۔ ما شاء اللہ سے آپ کی تعلیم بھی مینجمنت سے متعلق ہے تو امید ہے کہ آپ کی علمی قابلیت سے محفل کو یقیناً بہت فائدہ پہنچے گا :)

اس موقع پر منتظمین کے لیے الگ سے داد اس لیے بنتی ہے کہ مختلف زمرہ جات کے لیےنہایت سوچ بچار کے بعد الگ الگ مدیر مقرر کیے گئے ہیں؛ اسے ہم اردو محفل کے مستقبل کے حوالے سے بہترین منصوبہ بندی قرار دے سکتے ہیں۔ امید کی جا سکتی ہے کہ ان مدیران کی تعیناتی سے اُردو محفل کی رونقوں اور رعنائیوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ ان شاء اللہ!

ہماری ننھی عقل کے بھی مطابق یہ واقعی ایک بہترین اسٹریٹجی ہے :)
 
آخری تدوین:
Top