کون ہے جو محفل میں‌آیا 8

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
مجھے ایک مسلہ درپیش ہے کوئی بھی آ کر میری مدد کر کے مجھے شکریہ ادا کرنے کا موقع دے۔۔۔۔:)
میں اپنی آمد پوشیدہ رکھنا چاہ رہی ہوں۔۔پہلے ایسا ہو جاتا تھا لیکن ابھی میں نے کئی دفعہ کوشش کی ہے لیکن مسلہ حل نہیں ہو رہا۔۔اگر کسی کو اس بارے میں پتہ ہو تو رہنمائی کرے شکریہ۔۔۔
 
ماوراء

وعلیکم السلام،
سارا، یوزر "کنٹرول پینل" پر جاؤ، رائٹ سائیڈ پر لکھا ہو گا "اختیارات کی ترمیم" وہاں جاؤ گی تو سب سے اوپر ہی لکھا ہو گا۔ "پوشیدہ انداز اختیار کریں" بس اس کو منتخب کر لو۔ تو تم چھپ جاؤ گی۔
تمھارا شکریہ وصول کیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں واپس آ گیا ہوں متواتر تین دن سفر کر کے اور اب اتنی تھکاوٹ ہے کہ مزید دو دن تھکاوٹ دور کرنے میں لگیں گے۔

ماوراء کی باری ہے آنے کی۔
 
فاتح

لائبریرین
خوش آمدید شمشاد صاحب!
سفر کیسا گذرا؟
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا تھا کہ "السفر قطعۃ من العذاب"۔
تو اصل میں سوال یہ ہونا چاہیے تھا کہ عذاب کا یہ ٹکڑا کتنا شدید تھا؟
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ فاتح بھائی۔

سفر تو سفر ہی ہے اور پھر اس گرمی میں۔ تین دن کے کام میں 24 گھنٹے سے زیادہ مسلسل سفر میں رہا۔ اور اب تھکاوٹ کی وجہ سے جا رہا ہوں۔ ان شاء اللہ کل ملاقات ہو گی۔
 
فاتح

لائبریرین
آپ آرام فرمائیے! یہی بہتر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو گرمی سمیت تمام صعوبتوں اور مشکلات سے اپنی حفظ و امان میں رکھے اور اس عبادت (حصولِ رزقِ حلال) کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین!
 
ماوراء

محفلین
میں واپس آ گیا ہوں متواتر تین دن سفر کر کے اور اب اتنی تھکاوٹ ہے کہ مزید دو دن تھکاوٹ دور کرنے میں لگیں گے۔

ماوراء کی باری ہے آنے کی۔
خوش آمدید شمشاد بھائی۔امید ہے کہ تھکاوٹ کے علاوہ خیریت سے ہوں گے۔ سفر کس چیز کا تھا۔۔؟ کہیں صحرا میں پیدل تو نہیں سفر کر رہے تھے۔۔؟:hmm:
 
تیشہ

محفلین
میں واپس آ گیا ہوں متواتر تین دن سفر کر کے اور اب اتنی تھکاوٹ ہے کہ مزید دو دن تھکاوٹ دور کرنے میں لگیں گے۔

ماوراء کی باری ہے آنے کی۔

:rolleyes: مگر اتنی تھکاوٹ سے ہیں مگر آتے ساتھ ہی مجھے آپ شعر و شاعری کے دھاگہ '' زندگی ' پر شعر لکھتے ہوئے نظر آئے ہیں :rolleyes: سانس تو لیا ہوتا ، دم تو لیتے زندگی کونسا کہیں بھاگی جارہی تھی :confused:
:(
 
تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn.gif
یاد آیا شگفتہ کو بھی نہیں ۔ ہم دونوں کو خاص نہیں :rolleyes:
 
سلامِ مسنون اور صبح بخیر۔
اب یہاں کون آئے گا؟ فی الحال تو محفل پر کوئی بھی ایسا موجود نہیں جو اس دھاگے پر قلم رنجہ کرے۔۔۔۔;)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top