کون ہے جو محفل میں‌آیا 8

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فاتح

لائبریرین
جناب ہم ادھر ہی ہیں۔
بس ذرا ایک ٹوٹوریل لکھنے میں مصروف تھا کہ کیسے آپ اپنے ہاٹ میل کا سائز پانچ جی بی کر سکتے ہیں اور وہ بھی مفت میں:grin:
 

فاتح

لائبریرین
جی جناب! انفارمیشن اپڈیٹ کر لی؟
ویسے میرے معاملے میں ایک دن لگا تھا سائز 5 جی بی ہونے میں۔ لیکن دو دن بھی ہو سکتے ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
گھر پر رہنے کا سبب یہ ہے کہ ملازمت ترک کر دی ہے اور اب اپنا کنسلٹنسی کا کام شروع کیا ہے۔ دعا کیجیے گا کہ اللہ تعالیٰ برکت ڈالے۔ آمین!

ماہا کے کھیل یہ دیکھیے، یہ ویڈیو لگ بھگ چھے ماہ پرانی ہے:

آمین۔

اور ماہا تو بہت ہی کیوٹ ہے۔ اتنی اچھی نظم پڑھی۔ اور آخر میں خود ہی خوش ہو کر تالیاں بھی۔۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
جی جناب! انفارمیشن اپڈیٹ کر لی؟
ویسے میرے معاملے میں ایک دن لگا تھا سائز 5 جی بی ہونے میں۔ لیکن دو دن بھی ہو سکتے ہیں۔

مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے۔

دو دن چھوڑ پانچ جی بی کے لیے پانچ دن بھی لگ جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
آمین۔

اور ماہا تو بہت ہی کیوٹ ہے۔ اتنی اچھی نظم پڑھی۔ اور آخر میں خود ہی خوش ہو کر تالیاں بھی۔۔:grin:

:) شکریہ! ویسے آپ نے اس کی تالیوں کی گونج میں "بلیول" سنا تھا؟ وہ دراصل "bravo" کہنے کی کوشش کی گئی تھی:grin:
ویسے اب تو ماشاء اللہ کافی بڑی ہو گئی ہے۔ یہ ویڈیو گذشتہ سال دسمبر کی ہے۔:)
 

فاتح

لائبریرین
مفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے۔

دو دن چھوڑ پانچ جی بی کے لیے پانچ دن بھی لگ جائیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔

درست کہا آپ نے:cool:
سمجھا ہوا کیا ہے مائکرو سافٹ نے خود کو۔ امریکا والوں کو بانٹ رہا ہے اور پوری دنیا کو ڈانٹ رہا ہے۔:grin:
 

ماوراء

محفلین
lol۔ ہاں مجھے اتنا پتہ چلا کہ کچھ کہا ہے۔ میں سمجھی کہہ رہی ہے کہ تالیاں بجائیں۔ :grin:
چلیں پھر کوئی نئی ویڈیو بھی لگائیے گا۔
 

فاتح

لائبریرین
میڈم ویڈیو بنانے ہی کہاں دیتی ہیں:(
ادھر کیمرا اٹھا کر ویڈیو بنانا شروع کی ادھر میڈم کیمرے لینے کے چکر میں کہ "میں خود بناؤں گی ویڈیو۔۔۔ آپ کھڑے ہو جائیں سامنے":grin:
 

الف عین

لائبریرین
اچھا ویڈیو ہے فاتح۔ ماشاء اللہ ماہا پیاری بچی ہے۔ اللہ لمبی عمر دے اور ایمان اوت تقویٰ کے دولت سے نوازے
 
خیریت عمار بھائی، اس وقت آپ
کیا نیند نہیں آ رہی؟

اس وقت شبِ برات تھی یہاں۔۔۔ جاگ رہا تھا۔۔۔ نیند کا غلبہ ہونے لگا تو سوچا اردو محفل کی سیر کروں لیکن نیٹ نے زیادہ دیر وفا نہیں کی۔۔۔۔۔۔۔۔ اور آپ لوگوں کی دعوت میں شریک ہونے سے رہ گیا۔۔۔۔۔;)
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ عمار صاحب، بالکل ٹھیک ہوں۔ مصروفیات، بس نوکری، دن کو پرائیوٹ اور رات کو سرکاری :)

میرا چونکہ کھانے کا وقفہ ختم ہوگیا ہے سو رفو چکر ہو رہا ہوں۔

خوش رہئیے۔

والسلام
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top