محمد وارث
لائبریرین
شکریہ زکریا اور شمشاد صاحب،
میں سیالکوٹ شہر مطلب مین سٹی میں رہتا ہوں، کشمیر روڈ اسکا نام ہے اور "گیٹ وے ٹو کشمیر" سیالکوٹ کینٹ سے ملحقہ ہے۔ بہلول دانا میں نے بھی سنا ہے لیکن کدھر ہے، کہاں ہے کبھی اتفاق نہیں ہوا جانے کا۔ وجہ اسکی یہ ہے کہ میں گھر سے باہر ہی نہیں نکلتا اور تو اور آپ یقین کیجیے میں نے ابھی تک علامہ کا گھر بھی نہیں دیکھا، اور شاید اکیلے جانا پڑے تو میں علامہ کا گھر ڈھونڈ بھی نہ سکوں۔
ویسے کچھ اور بھی تاریخی مقامات ہیں سیالکوٹ میں جیسے سیالکوٹ کا قلعہ۔ اس قلعے پر 1965 کی جنگ میں بم گرائے گئے تھے، اور پورن بھگت کا کنواں وغیرہ۔