کون ہے جو محفل میں‌آیا 9

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
باجو بہترین کھانا بنا لیتا ہوں میں، لیکن آپ کی بھابھی کے ہوتے ہوئے نہیں بناتا نہیں تو وہ مجھے ہی نعمت خانے میں مصروف رکھے۔ ;)

خود کھانا بنانا اچھا لگتا ہے کہ اپنی مرضی کا تو ہوتا ہے۔ بازار کا چٹخارے دار تو ہوتا ہے لیکن وہ لوگ جو گھی استعمال کرتے ہیں، وہ اچھا نہیں ہوتا۔




بےایمانیاں ۔ ۔ :rolleyes: :eek: بھابھی بچاری کو سارا دن کچن میں لگائے رکھتے ہیں ۔ ۔ اور خود یہاں آن موجود ہوتے ہیں ۔ ۔:grin:
اب لگتا ہے پکا بنا کر تنگ آئے ہوئے ہیں اسی لئے اب سیٹ وقت سے پہلے ہی انکی ٹرائی کرنے میں تھے :confused:

تو پھر تو گھر کی صفائی بھی آپکو خود کرنی پڑتی ہوگی ؟ یا جب سے بھابھی گئیں ہیں کی ہی نہیں :confused:
 

شمشاد

لائبریرین
صرف اسی کمرے کی صفائی کی ہے جس میں زیادہ وقت صرف ہوتا ہے، باقی کمرے بند پڑے ہیں تو ان کی صفائی کیا کرنی، وہ آئے گی تو خود ہی دیکھ لے گی۔
 

عیشل

محفلین
شکریہ شمشاد صاحب،ٹھیک ہوں،پاکستان گئی ہوئی تھی اسلیئے آ نہ سکی۔اب چکر لگتا رہے گا انشاء اللہ
 

الف عین

لائبریرین
اس وقت تو میں بن بلائے آیا ہوں۔
اور اب مطلع صاف لگ رہا ہے، کوئی یہاں آتا لگتا تو نہیں۔
دیکھیں کون ٹپکتا ہے، ورنہ اپنے شمشاد تو ہیں ہی fill in the gap کرنے لے لئے
 

شمشاد

لائبریرین
عیشل میں تو سمجھتا تھا کہ آپ پاکستان میں ہی رہتی ہیں، یا تو کراچی میں ہوتی ہیں یا پھر فیصل آباد۔

آج سارہ اور تیلے شاہ کدھر ہیں؟
 

رضوان

محفلین
پہلے روزے سے افطاری شروع انشاءاللہ
ہم تو روزہ رکھتے ہی افطاری کے ثواب کے لیے ہیں۔
آپ کا کیا پلان ہے شمشاد بھائی کب بلا رہے ہیں یا یہیں کمرشل میں جاکر آپ کے اکاؤنٹ میں افطاری کر آئیں؟
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی سو بسم اللہ جب جی چاہے تشریف لائیں یا اپنی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے میرے خرچے پر افطاری کر آئیں، بل مجھے بھجوا دیں۔
(فی کس خرچ 50 ریال سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top