کون ہے جو محفل میں‌ آیا 2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہیم

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم فہیم، کتنی دیر لگی نیٹ کیبل کی واپسی میں ؟

وعلیکم السلام۔
جی بس تقریبآ صبح سے بند تھا عصر کی نماز کے بعد جاکر آن ہوا ہے۔
میں کنیکٹ کمیونیکیشن والوں کا فائبر کیبل استعمال کررہا ہوں
کیا آپ کے پاس بھی انھی کا کنیکشن ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
حق گو ہیں تو ابھی تک آنلائن لیکن پتہ نہیں کہاں مصروف ہیں۔

محب بھائی “ علی پور کا ایلی “ قریب الاختتام ہے۔ عنقریب جشن منایا جائے گا۔ آنا مت بھولیئے گا۔
 
فہیم

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
حق گو ہیں تو ابھی تک آنلائن لیکن پتہ نہیں کہاں مصروف ہیں۔

محب بھائی “ علی پور کا ایلی “ قریب الاختتام ہے۔ عنقریب جشن منایا جائے گا۔ آنا مت بھولیئے گا۔

جشن کہاں منایا جائے گا۔
اور جشن میں کیا کیا شامل ہوگا :wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
بوچھی نے کہا:
میں تو باجو ہی ہوں مگر بانو ‘ کون ہے چھوٹے بھیا ؟ :D :D جو آج آپ سے باجو کی جگہ غلطی سے بانو لکھنے بولے جارہے تھے ۔؟ :lol: :p

یہ کون ہے بانو ؟ :p بھابھی کا نک تو نہیں ؟
ارے نہیں باجو۔ ج اور ن کے بٹن اوپر نیچے ہیں نا، اس لئے آپ نے دیکھا ہوگا کہ اس فقرے کے تقریباً تمام الفاظ ہی غلط سپیل ہوئے ہوئے تھے
 
شمشاد

لائبریرین
بہت انتظار کروایا لیکن حق گو پھر بھی نہیں آئے۔

جشن کے لیے “ علی پور کا ایلی “ تبصرے اور تجاویز والے دھاگے پر نظر رکھیں۔
 
تیشہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:

ٹھیک ہے چھوٹے بھیا ، خیر ہے ۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
م س ن تو نہیں البتہ گرم ڈاک (ہاٹ میل) ضرور بگڑی ہوئی تھی۔ بعد میں خیال آیا کہ سیدھا اردو محفل پر ہی جایا جائے، ضروری تو نہیں کہ گرم ڈاک کے توسط سے ہی جایا جائے۔
 
ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
بہت انتظار کروایا لیکن حق گو پھر بھی نہیں آئے۔

جشن کے لیے “ علی پور کا ایلی “ تبصرے اور تجاویز والے دھاگے پر نظر رکھیں۔

حق گو کی حق گوئی ۔۔۔ حالات نے سلب کر لی ہے ۔۔۔۔ آج کل گو مگو کی حالت میں ہے ۔ جب اس حالت سے باہر آئے گا تو معلوم ہوگا کہ حق کہاں ملحق ہے ۔ :wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
م س ن تو نہیں البتہ گرم ڈاک (ہاٹ میل) ضرور بگڑی ہوئی تھی۔ بعد میں خیال آیا کہ سیدھا اردو محفل پر ہی جایا جائے، ضروری تو نہیں کہ گرم ڈاک کے توسط سے ہی جایا جائے۔
سمجھا کریں نا شمشاد بھائی۔ آج کل ہی تو مجھے م س ن کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ شادی کے بعد تو فیس ٹو فیس ہوں گے :oops:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top