کون ہے جو محفل میں آیا۔۔۔۔۔79

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

غ۔ن۔غ

محفلین
آپ ماش کی دال کیسے بناتی ہیں ۔۔؟:)

سوری بہنا میں ذرا مصروف ہوگئی تھی آپ کی پوسٹ جیسے ہی دیکھی اور جواب ٹائپ کرنے لگی تو لائٹ چلی گئی اور جتنا بھی
لکھا تھا وہ ضائع ہو گیا۔
بہنا میں پہلے ماش کی دال کو صاف کر کے تقریبا ایک گھنٹے کے لیے بھگو دیتی ہوں۔
پھر دال کی مقدار کی مناسبت سے پانی ڈال کر اور ساتھ ہی نمک، کالی مرچ، سرخ مرچ اور ادرک ڈال کر ڈھکن ڈھک کر
ہلکی آنچ پر رکھ دیتی ہوں۔
پانی خشک ہونے اور دال گل جانے پر گرم مصالحہ حسبِ ذائقہ شامل کر دیتی ہوں۔
پھر فرائنگ پین میں کوکنگ آئل گرم کر کے پیاز اور لہسن ڈال کر براؤن کرتی ہوں اور یہ بھگار دال کے اوپر ڈال دیتی ہوں
اور آخر میں ہرا دھنیا اور سبز مرچ سے سجا لیتی ہوں :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں آئی تو عندلیب غائب ہوگئیں
شگفتہ بھی نہیں ہیں
ویری بیڈ:sad3:

السلام علیکم مہ جبین آنٹی ، خیریت سے ہیں ؟ میں جلدی سو گئی تھی دراصل ۔ مجھے آپ کے آنلائن آنے کا معلوم نہیں تھا ورنہ میں آنلائن آ جاتی ۔ آپ کیسی ہیں ؟ اور کس وقت آنلائن آئیں گی ؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top