کون ہے جو محفل میں آیا۔۔78

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مہ جبین

محفلین
ساتھ میںسب کے شوہر ہلپ کریں تو بیویوں کا بوجھ تھوڑا کم ہوجاتا ہے ۔:)
وہ تو ٹھیک ہے عندلیب، لیکن یہ گھر کا کام تو ہماری ذمہ داری ہے نا
اب دیکھو اگر تو بیوی بھی کماتی ہو تو
شوہر کو بھی اس کی مدد کرنی چاہئے لیکن جو ہاؤس وائف ہیں ان کو تو شوہر کی ہیلپ نہیں لینی چاہئے
ہاں اگر شوہر خود سے کچھ کرے تو بہت اچھی بات ہے
 
عندلیب

محفلین
تھینکسسس سسس ادی :)
لیکن اس سب کے ساتھ چائے یا کافی نہیں ملے گی کیا :)
porcelain-japanese-style-tea-set-tea-pot-tea-cup-tablewares-teaware.jpg

چائے سب کے لیے۔سعود بھیا آپ بھی تھوڑی پی لیجیے۔
 
مہ جبین

محفلین
امین بھائی تو تکے وغیرہ بھونتے ہوئے پائے گئے ہیں امی جان۔ کیا وہ تصویریں فیک تھیں؟ :) :) :)
نہیں تکے تو سرف بقر عید پر ہی بنتے ہیں تو وہ تو امین کے ابو اور باقی لڑکے مل کر بنا لیتے ہیں
لیکن ویسے عام دنوں میں امین کچن کا کوئی کام نہیں کرتے :)
 
فہیم

لائبریرین

عندلیب

محفلین
وہ تو ٹھیک ہے عندلیب، لیکن یہ گھر کا کام تو ہماری ذمہ داری ہے نا
اب دیکھو اگر تو بیوی بھی کماتی ہو تو
شوہر کو بھی اس کی مدد کرنی چاہئے لیکن جو ہاؤس وائف ہیں ان کو تو شوہر کی ہیلپ نہیں لینی چاہئے
ہاں اگر شوہر خود سے کچھ کرے تو بہت اچھی بات ہے
مہ جبین سس ہمیں آپ کی بات سے اختلاف ہے۔ کیوں مدد نہیں لینی چاہیے ۔۔؟شوہراگر تھکا ہوا ہوتو وہ دوسری بات ہے ورنہ بیوی کی مدد کرنے میں کیا برائی ہے۔
 
مہ جبین

محفلین
مہ جبین سس ہمیں آپ کی بات سے اختلاف ہے۔ کیوں مدد نہیں لینی چاہیے ۔۔؟شوہراگر تھکا ہوا ہوتو وہ دوسری بات ہے ورنہ بیوی کی مدد کرنے میں کیا برائی ہے۔
بیوی کی مدد کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے لیکن خواہ مخواہ شوہر پر دباؤ ڈالنا بھی ٹھیک نہیں ہے
اس طرح وہ بیوی سے چڑنے لگتے ہیں اور پھر گھر کا ماحول خراب ہوتا ہے
لیکن اگر وہ اس کام میں خوش دلی سے حصہ لیں تو بہت اچھی بات ہے
بس انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہئے چھوٹی چھوٹی باتوں کو
اختلاف رائے میں جمہوریت کا حسن ہے :)
 
دباؤ ڈال کر کسی سے بھی کوئی کام نہیں لیا جاسکتا ۔:)
پر ہماری نظر میں وہ شوہرہی کیا جو اپنی بیوی سے محبت کا تو دم بھرتا ہو اور ہاتھ بٹانے میں شرم محسوس کرتا ہو۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی کی کیا بات ہے، وہ بھی اپنی خاتون اول کے لیے ناشتہ بناتے ہیں۔
مجھے ان کی وہ پوسٹ ڈھونڈنے میں مشکل تو ہو گی جس میں انہوں نے خود اقرار کیا تھا۔
 
مہ جبین

محفلین
دباؤ ڈال کر کسی سے بھی کوئی کام نہیں لیا جاسکتا ۔:)
پر ہماری نظر میں وہ شوہرہی کیا جو اپنی بیوی سے محبت کا تو دم بھرتا ہو اور ہاتھ بٹانے میں شرم محسوس کرتا ہو۔:)
اللہ کا شکر ہے کہ میں اس معاملے میں خوش نصیب ہوں
میرے شوہر نے ہر مشکل وقت پر میری بہت مدد کی ہے
الحمدللہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top